Uber پر درون ایپ ٹپس
ٹپ دینا شکریہ کہنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ مسافروں اور Uber EATS کسٹمرز کے پاس ہر ٹرپ یا ڈیلیوری کے بعد براہ راست ایپ سے ٹپ دینے کا اختیار موجود ہے۔
اس کا طریقہ کار کیا ہے
آسان اور سہل
پرسکون، بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے کے لیے، آپ اپنے لیے سہولت بخش وقت میں اپنے ٹرپ کے 30 دن بعد تک ڈرائيورز کو ٹپ دے سکتے ہیں۔
کوئی سروس فیس لاگو نہیں ہوتی
ٹپس براہ راست ڈرائیورز کو ملتی ہیں؛ Uber ٹپس پر سروس فیس چارج نہیں کرتی۔
رازداری
ٹپ دینا آپ کے ٹرپ سے وابستہ ہے، آپ کے نام سے نہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
- کیا مجھے ٹپ دینے کی ضرورت ہے؟
ٹپ دینا آپشنل ہے۔ آپ ٹپ شامل کرنے کے لیے آزاد ہیں اور ڈرائیورز ٹپس قبول کرنے کو آزاد ہیں۔
- میں اپنے ڈرائیور کو ٹپ کیسے دوں؟
اپنے ڈرائیور کو ٹپ دینے کا سب سے آسان طریقہ ایپ سے ٹپ دینا ہے۔ ٹرپ ختم ہونے کے بعد، آپ کو آپ کے ڈرائیور کی درجہ بندی کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ جب آپ درجہ بندی دیں گے تو آپ کو ٹپ شامل کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اپنے ڈرائیور کو براہ راست نقد دینا بھی ایک متبادل ہے۔
- مجھے ٹپ شامل کرنے کا آپشن کیوں دکھائی نہیں دے رہا؟
ٹپ دینے کو فعال کرنے کے لیے آپ کو اپنی ایپ اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ ڈرائیورز ایپ کے ذریعے ٹپس قبول نہ کرنے کو اختیار کر سکتے ہیں۔ یا ممکن ہے کہ آپ کسی ایسے علاقے میں ہوں جہاں ایپ میں ٹپ دینا' ابھی تک دستیاب نہ ہو۔ اگر آپ چاہیں تو ہمیشہ اپنے ڈرائیور کو نقد ٹپ دے سکتے ہیں۔
- میری ٹپ کا کتنا حصہ ڈرائیور کو جاتا ہے؟
پوری ٹپ۔ Uber ٹپس پر کوئی فیس نہیں لیتی۔
- کیا میں اپنے ڈرائیور کو ٹپ دینے کے لیے گفٹ کارڈ یا Uber کیش استعمال کر سکتا ہوں؟
Uber کیش اور گفٹ کارڈز کو ٹپس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، پروموشنز کو آپ کے ڈرائیورز کو ٹپ دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
- میں گزشتہ ٹرپس کے لیے ٹپ کیسے دے سکتا/سکتی ہوں؟
ٹرپ ختم ہونے کے بعد، آپ کے پاس riders.uber.com پر، یا ٹرپ کی اپنی ای میل کردہ رسید سے ایپ میں ٹپ شامل کرنے کے لیے 30 دن ہوتے ہیں۔
- منقسم کرایہ استعمال کرتے وقت ٹپ دینا کیسے کام کرتا ہے؟
جس مسافر نے اصلاً ٹرپ کی درخواست کی ہو وہی ٹرپ کے لیے ٹپ کی رقم منتخب کر سکے گا۔ اگر اصل درخواست کنندہ ٹپ شامل کرتا ہے تو اسے دوسرے مسافروں میں تقسیم نہیں کیا جائے گا۔
ایپ کی خصوصیات
درخواست کرنا آسان بنا دیا گیا
بلا رکاوٹ ادائیگیاں
اپنے ٹرپ کی منصوبہ بندی کریں
سفر کا مزہ لیں
اپنے سفر کی درجہ بندی کریں
کمپنی