Uber ایپ استعمال کرنے کا طریقہ
ہماری بنیادی سروس ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے جو ڈرائیورز اور مسافروں کو مطالبے پر منسلک کرتی ہے۔ ایپ کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے، مرحلہ بہ مرحلہ:
مسافر ایپ کھولتا ہے
مسافر 'کہاں جانا ہے؟' باکس میں اپنی منزل درج کرتا ہے؛ گاڑی کے سائز، قیمت اور ڈراپ آف کے وقت کے اندازے کے لیے ہر سفر کے آپشن کا جائزہ لیتا ہے؛ مطلوبہ آپشن منتخب کرتا ہے؛ پھر پک اپ کی توثیق کرتا ہے۔
مسافر کو ڈرائیور سے میچ کیا جاتا ہے
قریبی ڈرائیور مسافر کے سفر کی درخواست دیکھتا ہے اور قبول کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔ جب ڈرائیور کی گاڑی تقریباً ایک منٹ دور ہوتی ہے تو مسافر کو خودکار طور پر اطلاع مل جاتی ہے۔
ڈرائیور مسافر کو پک کرتا ہے
ڈرائیور اور مسافر ایک دوسرے کے ناموں اور منزل کی توثیق کرتے ہیں۔ پھر ڈرائیور سفر شروع کر دیتا ہے۔
ڈرائیور مسافر کو منزل تک لے جاتا ہے
ایپ ڈرائیور کو موڑ بہ موڑ ہدایات تک رسائی کا آپشن فراہم کرتی ہے۔
ڈرائیور اور مسافر درجہ بندی اور تاثرات دیتے ہیں
ہر ٹرپ کے اختتام پر ڈرائیورز اور مسافر ایک دوسرے کی 1 سے 5 اسٹارز تک درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ مسافروں کے پاس ڈرائیور کو ایپ میں ہی ستائش اور ٹپ دینے کا آپشن بھی ہے۔
آج ہی سائن اپ کریں
خود Uber کا تجربہ لینے کے لیے تیار ہیں؟ بطور مسافر اپنا پہلا ٹرپ لیں یا بطور ڈرائیور کے کمانے کے لیے روڈ پر نکلیں۔
لوگوں کا دنیا میں سفر کرنے کا طریقہ
Uber ایپ 10,000 سے زائد شہروں میں مختلف قسم کے سفر تک رسائی فراہم کر کے آپ کو اپنی مرضی کی جگہ تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
مسافر ایپ
بس بٹن پر ٹیپ کر کے اپنی منزل تک با آسانی اور با اعتماد طریقے سے پہنچیں۔ سفر کا وہ آپشن منتخب کریں جو آپ کی ضرورت کے عین موافق ہو۔
ڈرائیور ایپ
ڈرائیور ایپ کے ساتھ، آپ کو کنٹرول حاصل ہے۔ ڈرائیورز کے لیے ایپ ایسی خصوصیات کے ساتھ بنائی گئی ہے جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے کے قابل بناتی ہے کہ آپ کیسے، کہاں اور کب کمائی کریں۔