Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

نیو یارک کے ہارلیم میں پاپ اپ ریسٹورنٹس

سردیوں کے مہینوں میں سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کا کاروبار جاری رکھنے میں مدد کرنا۔

سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس COVID-19 سے نسبتاً زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ 2020 کے موسم سرما کے دوران سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس اور کاروباروں کو کام جاری رکھنے میں مدد دینے کے لئے، ہم نے Valinc PRکی ویلیری ولسن، Harlem Park to Park کی نیکووا ایوانز ہینڈرکس اور EatOkra کے تعاون سے امریکہ کے شہر نیو یارک کے تاریخی علاقے ہارلیم میں کھلے آسمان تلے کھانا کھلانے کا تجربہ کیا۔ سٹرائِورس رو میں رِنیسانس پویلین میں واقع اس عمارت نے کھلے آسمان تلے بیٹھنے کی ایک محفوظ، پر جوش اور دوستانہ جگہ فراہم کرکے 6 خود مُختار ریسٹورنٹس کو سپورٹ فراہم کی۔

ہم نئے صارفوں کے سامنے اپنے شاندار کھانوں کی نمائش کرنے والے پاپ اپس اور ریسٹورنٹس کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، اپنے پلیٹ فارم پر ان کی موجودگی میں اضافہ کر رہے ہیں اور یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کو مستقل بنیادوں پر اس طرح سپورٹ کیا جائے جس سے اُنہیں پھلنے پھولنے میں مدد مل سکے۔

ہر سیکشن کا جوڑا 6 کمیشنڈ آرٹسٹس میں سے کسی ایک کے آرٹ ورک کے ساتھ بنایا گیا تھا جنہوں نے 2020 کے موسم گرما میں ہارلیم بلیک لائفس میٹر کی دیوار کی مصوری پر بھی کام کیا تھا۔ ہیٹرز اور کافی مقدار میں وینٹیلیشن نے ان ریسٹورنٹس اور کاروباروں میں کھانا کھانے کو زیادہ آرام دہ بنانے کا کام کیا ہے۔

  • Alibi Lounge

    نیو یارک کے چند ہی سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت +LGBTQ بارز میں سے ایک کے مالک اور چلانے والے الیکسی منکو ہیں، جو کہ گیبون سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر سیاہ فام ہم جنس پرست مرد ہیں جنہوں نے +LGBTQ کمیونٹی کے لئے ایک پُرلطف، خوبصورت، دوستانہ، محفوظ جگہ بنائی ہے۔ Alibi میں سب کا خیر مقدم ہے، جو پورے شہر میں اپنے کلاسک کاک ٹیلز کے لئے مشہور ہے جن کا معیار بہترین ہوتا ہے۔

  • ہارلیم چاکلیٹ فیکٹری

    ٹرفلز، بونبونز، بارز وغیرہ: ہارلیم چاکلیٹ فیکٹری کی بانی، جیسیکا اسپولڈنگ ہارلیم کمیونٹی کی بے مثال تہذیبی وراثت سے متاثر ہوکر مٹھائیاں تیار کرتی ہیں۔

  • Ma Smith’s Dessert Café

    ایک فیملی کی طرف سے چلائی جانے والی یہ بیکری گھر پر بنے ہوئے لذیذ کیکس اور میٹھے کو جنوبی علاقوں کی دوستانہ مہمان نوازی کے ساتھ ملا کر پیش کرتی ہے۔ پرانی پسندیدہ چیزیں نئی تخلیقات کے ہمراہ موجود ہیں، براؤن ویلویٹ کپ کیکس سمیت۔

  • Ruby’s Vintage

    اداکارہ اور شہری حقوق کی سرگرم کارکن روبی ڈی کے نام پر رکھے گئے اس نفیس اور جوش بھرے ریستوران کو اپنی اچھی دھنوں اور زبردست گفتگو پر فخر ہے۔

  • سیکسی ٹیکو

    یہاں کال میکس پکوانوں کی ایک چنچل شکل پیش کی جاتی ہے۔ کسٹمرز سِگنیچر برّیٹو اور پنچی مارگریٹاز کے لئے شہر بھر سے سفر کرکے یہاں آتے ہیں۔

  • دا رَو ہارلیم (The Row Harlem)

    برنچ میں ایک مچھلی اور گرِٹس، رات کے کھانے میں ایک شرِمپ اِمپناڈا، لابسٹر ٹرفل میک اور سائیڈ پر پنیر، اور بعد میں ایک یا 2 کاک ٹیل— The Row ذائقے سے بھرپور سمندری خوراک کو دل موہ لینے والی نئی شکل دینے میں مہارت رکھتا ہے۔

1/6
1/3
1/2

ان ریسٹورنٹس کے مالکان نے وضاحت کی کہ اس جگہ نے انتہائی مشکل وقت میں ان کے کاروبار کو زندہ رکھنے میں مدد کی۔ ’’Uber Eats نے واقعی اس ضمن میں ایک معیار قائم کیا ہے کہ چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ کرنے والی حکمت عملیاں اور تدابیر بنانے کے لئے کارپوریشنز اور کمیونٹیز کیسے مل کر کام کر سکتی ہیں‘‘، Ruby’s Vintage کے مشترکہ مالک برائن واشنگٹن پامر کا کہنا ہے۔ "اس قومی اقدام کی سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس پر توجہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ Uber Eats کا ان کمیونٹیز کی ضروریات کے ساتھ جنہیں وہ خدمات فراہم کرتے ہیں اور بالخصوص سیاہ فام کمیونٹیز پر وباء کے اثرات کے ساتھ کتنا گہرا رابطہ ہے۔"

ہارلیم میں اُن شاندار ریسٹورنٹس پر جائیں جنہیں ہم سپورٹ کر رہے ہیں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

سیاہ فام لوگوں کے کاروبار اہمیت کے حامل ہیں

دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے کاروباروں کی مدد کرنا۔

واشنگٹن، ڈی سی میں پاپ اپ ریسٹورنٹس

سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کو کسی نئے علاقے تک اپنا کاروبار پھیلانے کے قابل بنانا۔