Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

واشنگٹن، ڈی سی میں پاپ اپ ریسٹورنٹس

سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کو نئے علاقوں میں اپنے کاروبار میں توسیع کرنے کے قابل بنانا۔

Uber Eats کا واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ، پاپ اپ EatOkra اور Suite Nation؛ Sandlot Southeast، نیوی یارڈ علاقے میں ایک 5000 مربع فٹ پر مشتمل شپنگ کنٹینر بار اور ایونٹس منعقد کرنے کی جگہ؛ اور &Access، ہمارا کمیونٹی پارٹنر جو پاپ اپ کے لئے پروگرامنگ میں مشورے دیتا ہے اور اس کی قیادت کرتا ہے، کے تعاون سے چل رہا ہے۔

ہم نے ایک ساتھ مل کر اس جگہ کو سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت کاروباروں کے شیفس کے لئے ایک عارضی کرائے کے بغیر جگہ میں بدل کر رکھ دیا ہے جہاں اُنہیں 2 کچن اور کافی مقدار میں نشستوں تک رسائی حاصل ہے۔ جمعرات سے اتوار تک شیفس یہاں رہائش پذیر ہوتے ہیں؛ پیر کا دن کمیونٹی سروس کا دن ہوتا ہے۔ یہ تمام کاروبار اپنی آمدنی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان کو Uber Eats پر نمایاں کیا جاتا ہے، جس سے ان کی آڈینس اور کسٹمر بیس کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ پروجیکٹ ہمیں ایسے علاقے میں سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت کئی ریسٹورنٹس اور کاروباروں کو متعارف کروانے میں مدد کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جہاں عام طور پر تنوع کی کمی ہوتی ہے؛ ریور فرنٹ میں تقریباً 115 کاروباروں میں سے صرف نصف درجن کے آس پاس ہی سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ہیں۔ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بہت سارے کاروبار اس میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ’Puddin (کاجُون/ کریئول فوڈ ٹرک)، Silver Spring Wings، اور FishScale (سمندری خوراک برگر بار) شروع کرنے جا رہے ہیں۔

جس نے بھی اس پروگرام میں شامل کاروباروں کے تخلیقی پکوانوں کو آزمایا اُسے کھانے کے لئے رعایتی کوڈز موصول ہوئے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پاپ اپ سیاہ فام شیفس کو کیپٹل رِیور فرنٹ میں اپنے گاہک بنانے کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جو قرب و جوار میں مزید مستقل مقامات حاصل کرنے کے لئے سیڑھی کا کام کرے گا۔

یہ پروجیکٹ ہمیں ایسے علاقے میں سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت کئی ریسٹورنٹس اور کاروباروں کو متعارف کروانے میں مدد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں عام طور پر تنوع کی کمی ہوتی ہے۔

ان پاپ اپس کی جانب سے جن ریسٹورنٹس کو سپورٹ فراہم کی جاتی ہے وہ صرف ایک مٹھی بھر ایسے سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت کاروباروں کی نمائندگی کرتے ہیں جو وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نہ صرف اس عرصے کے دوران، بلکہ آئندہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے کاروباروں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

نیوی یارڈ میں اُن شاندار ریسٹورنٹس پر جائیں جنہیں ہم سپورٹ کر رہے ہیں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

سیاہ فام لوگوں کے کاروبار اہمیت کے حامل ہیں

دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے کاروباروں کی مدد کرنا۔

کام کرنے کا ایک بہتر طریقہ

دنیا بھر میں ڈرائیورز اور کوریئرز کی اپنے عزائم پورے کرنے میں مدد کرنا۔