Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

کام کرنے کا ایک بہتر طریقہ

دنیا بھر میں ڈرائیورز اور کوریئرز کی اپنے عزائم پورے کرنے میں مدد کرنا۔

جب سے COVID-19 کی وباء کے اثرات نے دنیا کو اپنی گرفت میں لیا ہے، یہ ڈرائیورز اور کوریئرز ہی تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں دنیا کو متحرک رکھا ہے۔ اور چونکہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو گھر پر رہنے اور سماجی رابطوں کو کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا اس لیے ہماری ضرورت والی چیزوں کو حاصل کرنے میں یا جہاں ہمیں جانے کی ضرورت تھی اُن ضروری جگہوں پر پہنچنے میں ہماری مدد کرنے میں اُن کا ایک اہم کردار تھا۔

یہ حقیقت اس وباء سے پہلے کبھی بھی اتنی واضح نہیں ہوئی تھی کہ شہروں اور کمیونٹیز کے تانے بانے کے لئے ڈرائیورز اور کوریئرز نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ نہ صرف مسافروں، کھانے اور پیکجز کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جا رہے ہیں بلکہ ان کا اثر لوگوں کی زندگیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے کسی ایسے مسافر کی بات سننے کے لئے وقت نکالا ہو جس کا دن بہت ہی برا تھا یا شاید وہ کھانے کی ڈیلیوری کرنے کے دوران کسی بزرگ شہری سے انتہائی ضروری بات چیت کرنے کے لئے باغ کے دروازے پر رُک گئے ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارے CEO نے کہا ہے کہ مختلف کام انجام دے کر روزگار کمانے والے افراد بہتر کے مستحق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے یورپ والوں کے لئے ایک بہتر ڈِیل کا اعلان کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مفت ڈگری پروگرامز فراہم کرنے کے لئے مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہیں، جیسے ASU اور اوپن یونیورسٹی کے ساتھ ہمارے ڈگری پروگرامز۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم دنیا بھر میں ڈرائیورز اور کوریئرز کی ان کی تمنائیں حاصل کرنے میں جتنی ہو سکے مدد کرتے ہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں پر یکساں منتقلی کا انتظام کرنا

اپنی Uber Green پراڈکٹ اور اپنے 2040 تک صفر اخراج کے عہد کے علاوہ ہم ایسے پائلٹ پروگرامز تیار کرنے کے لئے امریکہ میں EVNoire اور GRID Alternatives کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ غیر سفید فام اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور الیکٹرک گاڑیوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔

ڈرائیورز اور کوریئرز کو مالی خواندگی کے پروگرامز کی پیش کش کرنا

ڈرائیورز اور کوریئرز کو کامیاب بنانے کے لئے ہم ایسے پروگرام تیار کرتے ہیں جو اُن کے مالی معاملات کو بہتر بناتے ہیں اور اُنہیں کام کے مستقبل کے لئے تیار کرتے ہیں۔ پورے وسطی اور جنوبی امریکہ میں، ہم نے IFC کے اشتراک سے Avanza کو لانچ کیا۔ کینیا میں، ہم نے AMIکے اشتراک سے Navigate پروگرام تیار کیا۔ اور ہم امریکہ میں اسی طرح کے ایک نئے پروگرام پر Operation HOPE کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

سفر کے دوران اور اس کے علاوہ کاروباری صلاحیتوں اور مواقع کی فراہمی

بہت سے ایسے ڈرائیورز اور کوریئرز ہمارے پلیٹ فارم میں شامل ہوتے ہیں جو خود بھی اونٹراپرونیورز ہیں۔ برطانیہ میں، ہم Enterprise Nation کے ساتھ مل کر ایک بزنس بلڈر پروگرام چلانے کے لئے کام کرتے ہیں، جس کے تحت نئے کاروباری آئیڈیاز کے لیے تربیت اور 10000£ تک کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ جنوبی افریقہ میں، ہم پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو موٹر بائیکس چلانے کی تربیت دینے کے لئے Lularides کو سپورٹ کرتے ہیں تاکہ وہ Uber Eats پلیٹ فارم میں شامل ہو سکیں۔

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانے کے ہمارے عزم کے تحت، ہم دنیا بھر میں ڈرائیورز اور کوریئرز کے لئے مثبت مواقع پیدا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

پلیٹ فارم کے کام کے لئے ہمارے نئے ماڈل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

سیاہ فام لوگوں کے کاروبار اہمیت کے حامل ہیں

دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے کاروباروں کی مدد کرنا۔

تمام ڈرائیورز اور کوریئرز کا شکریہ ادا کرنا

عالمی وباء کے باوجود ہزاروں ڈرائیورز اور کوریئرز نے اپنا کام جاری رکھا۔