Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

سیاہ فام لوگوں کے کاروبار اہمیت کے حامل ہیں

دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے کاروباروں کی مدد کرنا۔

Uber نے بلیک بزنسز میٹر میچنگ فنڈکے ذریعہ سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کی مدد کرنے کے لئے ایوارڈ یافتہ شیف، ریستوران کے مالک، مصنف اور فوڈ ایکٹِوسٹ مارکس سیموئلسن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ فنڈ سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت اُن ریسٹورنٹس کو مراعات اور سپورٹ فراہم کرتا ہے جو اس وباء سے نسبتاً زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور تاریخی طور پر ان کے پاس ہمیشہ سرمایہ کی کمی رہی ہے۔

ہم سیموئلسن اور 4 شاندار شیفس اور ریسٹورنٹ مالکان کے تعاون سے ایک نئیڈیجیٹل اقساط کی سیریز کے ساتھ سیاہ فام طبقہ کے کھانوں کی مضبوط تاریخ اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منانے کے لئے بھی پُرجوش ہیں: نِینا کومپٹن، کوامی اونواچی، روڈنی اسکاٹ، اور لیٹیسیا سکائی ینگ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فلم نہ صرف سوچ سمجھ کر کھانے کی ترغیب دے گی بلکہ اس کی وجہ سے لوگ سیاہ فام ریسٹورنٹ مالکان کی طرف سے بہت ساری ان سنی کہانیوں میں سے کچھ سنیں گے۔

Uber Eats ایپ پر کسی اور جگہ، امریکہ میں بلیک ریسٹورنٹ ویک جیسے اقدامات سے سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت کاروباروں کو Uber Eats کی فِیڈ میں سرفہرست آنے میں مدد ملی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگ علاقے میں کھانے پینے کے نئے مقامات دریافت کر پاتے ہیں۔ برطانیہ میں، ہم نے Be Inclusive Hospitality کے ساتھ مل کر سیاہ فام اور اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے ریستوران کے مالکان کے اخذ شدہ تجربات پر کچھ تحقیق کا کام مکمل کیا ہے یہ جاننے کے لئے کہ ہم کس طرح سے ان کمیونٹیز کو بہترین سپورٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

کینیڈا میں، Uber نے The Black Pages — جو ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سیاہ فام افراد کے زیرِ ملکیت چھوٹے کاروباروں کے لئے پہلی قومی ڈیجیٹل ڈائریکٹری ہے — کو لانچ کرنے کے لئے کینیڈا کے کینیڈین بلیک چیمبر آف کامرس (Canadian Black Chamber of Commerce) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ The Black Pages میں شامل ہونا اور اسے دیکھنا مفت ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کے پاس سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت نئے ریسٹورنٹس، ریٹیل دکانوں، وینڈرز اور اونٹراپرونیورز کو باآسانی دریافت کرنے اور اُن کی سپورٹ کرنے کے لئے ایک ہی آن لائن ذریعہ ہو۔

یہ تمام اقدامات امریکہ میں اور دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کو توجہ کا مرکز بنانے کے ایک طویل عزم کی محض شروعات ہیں۔ ہم ان کاروباروں کو سپورٹ کرنے کے لئے نئے شہروں کا رخ کریں گے، وباء کے اثرات سے نکلنے میں ان کی مدد کریں گے، نسلی مساوات قائم کرنے کے لئے کام کریں گے اور ایک ایسا معاشرہ بنانے میں مدد فراہم کریں گے جس میں ہر طبقے کو مساوی حیثیت حاصل ہو۔

ہماری جانب سے سیاہ فام افراد کے کاروباروں کی سپورٹ کے بارے میں آپ یہاںمزید پڑھ سکتے ہیں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

واشنگٹن، ڈی سی میں پاپ اپ ریسٹورنٹس

سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کو کسی نئے علاقے تک اپنا کاروبار پھیلانے کے قابل بنانا۔

تمام ڈرائیورز اور کوریئرز کا شکریہ ادا کرنا

عالمی وباء کے باوجود ہزاروں ڈرائیورز اور کوریئرز نے اپنا کام جاری رکھا۔