Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber Hero گائیڈ

Uber Hero is an innovative program that enables you to earn money and build a business, by guiding others to success on Uber’s platform.

While it’s easy for anyone to get started, mastering Uber Hero takes skill, practice, and dedication.

Here you’ll find a guide on the key parts of Uber Hero.

Uber Hero گائیڈ

Uber Hero ایک اختراعی پروگرام ہے جو دوسروں کو Uber کے پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے کے لیے گائیڈ کر کے آپ کو پیسے کمانے اور کاروبار کھڑا کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

شروع کرنا سب کے لیے آسان ہے لیکن Uber Hero میں مہارت حاصل کرنے کے لیے صلاحیت، مشق اور محنت درکار ہے۔

یہاں آپ کو Uber Hero کے کلیدی حصوں پر رہنمائی ملے گی۔

Youtube
youtube thumbnail

لیڈ شامل کرنا

لیڈ کوئی بھی ایسا شخص ہے جسے آپ نے تلاش کیا ہو اور جسے ڈرائیور یا کوریئر بننے کے لیے ممکنہ طور پر آپ کی مدد کی ضرورت ہو۔ مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کر کے اسے اپنی Uber Hero ایپ میں شامل کرنے کا طریقہ سیکھیں یا مختصر ویڈیو دیکھیں۔

Youtube
youtube thumbnail

'ڈرائیور شامل کریں' پر ٹیپ کریں

ڈیسک ٹاپ پر، 'ڈرائیور شامل کریں' کا آپشن سکرین کے بالائی دائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔ موبائل پر، آپ سکرین کے نچلے دائیں جانب موجود آئیکن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔

ڈرائیور کی تفصیلات پُر کریں

اپنی لیڈ کی بنیادی معلومات شامل کریں (نام، فون نمبر اور شہر)۔ مکمل کرنے کے بعد جاری رکھیں پر کلک کریں۔

لیڈ کی توثیق کا انتظار کریں

آپ کی لیڈ کو Uber کی جانب سے SMS موصول ہوگا۔ یہ اس بات کی توثیق کرنے کا طریقہ ہے کہ 1) آپ آفیشل Uber Hero ہیں اور 2) یہ کہ لیڈ آپ کی مدد حاصل کرنے کے لیے رضامند ہے۔

ڈرائیور اکاؤنٹ کا سیٹ اپ

آپ کی لیڈ کو جو SMS موصول ہوگا اس میں Uber صارف نام اور پاس ورڈ بنانے کے لیے مدعو کرنے والا لنک ہوتا ہے۔ انہیں یہ خود منتخب کرنے ہوں گے البتہ اگر انہیں کوئی سوال پوچھنا ہو تو اس میں آپ ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

آپ کی لیڈ کے پاس اس عمل میں اپنا حصہ مکمل کرنے کے لیے 14 دن ہوں گے جس کے بعد آپ کی فہرست سے ان کی معلومات حذف ہو جائیں گی۔

لیڈ شامل کرنا

A lead is someone you have found who might want your help to become a driver or courier. Learn how to add them to your Uber Hero app following the steps below.

'ڈرائیور شامل کریں' پر ٹیپ کریں

ڈیسک ٹاپ پر، 'ڈرائیور شامل کریں' کا آپشن سکرین کے بالائی دائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔ موبائل پر، آپ سکرین کے نچلے دائیں جانب موجود آئیکن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔

ڈرائیور کی تفصیلات پُر کریں

اپنی لیڈ کی بنیادی معلومات شامل کریں (نام، فون نمبر اور شہر)۔ مکمل کرنے کے بعد جاری رکھیں پر کلک کریں۔

لیڈ کی توثیق کا انتظار کریں

آپ کی لیڈ کو Uber کی جانب سے SMS موصول ہوگا۔ یہ اس بات کی توثیق کرنے کا طریقہ ہے کہ 1) آپ آفیشل Uber Hero ہیں اور 2) یہ کہ لیڈ آپ کی مدد حاصل کرنے کے لیے رضامند ہے۔

ڈرائیور اکاؤنٹ کا سیٹ اپ

The SMS your lead receives has a link inviting them to create an Uber username and password. This they must choose themselves, although you may help them if they have any questions.

دستاویزات اپ لوڈ کرنا

Uber Hero آپ کو اپنی لیڈ کی دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی سہولت دیتی ہے لہذا انہیں بس یہ کرنا ہے کہ وہ آپ کو فراہم کر دیں۔ آپ Hero ایپ میں دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی دستاویزات درکار ہیں۔

ڈرائیور پروفائل کھولیں

نام، ای میل یا فون نمبر کے لحاظ سے تلاش کر کے یا پھر اپنی لیڈ کی فہرست کو سکرول کر کے اپنی لیڈ تلاش کریں۔ لیڈ کے نام پر کلک کریں اور آپ کو اس کی پروفائل کا صفحہ اپنی ایپ میں دکھائی دے گا۔

اپ لوڈ کرنے کے لیے دستاویز منتخب کریں

دستاویزات کی فہرست کو سکرول کر کے وہ دستاویز تلاش کریں جسے آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

اپ لوڈر ٹول کھولیں

اپ لوڈر ٹول کو سامنے لانے کے لیے دستاویز کے نام پر کلک کریں۔ اپنی تصویر کی لائبریری سے تصویر اپ لوڈ کریں یا موبائل پر آپ اپنے فون کے کیمرا سے تصویر کی تصویر کھینچ کر بھی اسے اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

اپ لوڈ مکمل ہوگیا!

اگر اپ لوڈ کامیاب ہوا تو دستاویزات کا اسٹیٹس 'اپ لوڈ شدہ' پر تبدیل ہو جائے گا اور رنگ تبدیل ہو کر سبز ہو جائے گا۔

دستاویز کا اسٹیٹس چیک کرنا

لیڈ کے ڈرائیور بننے کے لیے سبھی دستاویزات کا منظور ہونا ضروری ہے۔ 'دستاویزات درکار ہیں' زمرے میں کسی بھی پروفائل پر کلک کر کے یا ٹاپ بار میں 'ڈرائیور تلاش کریں' کے ذریعے آپ ایک نظر میں یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی دستاویزات تکمیل کے کس مرحلے پر ہیں۔

دستاویز کی ضرورت ہے

دستاویز ابھی تک اپ لوڈ نہیں ہوئی ہے۔

جائزے کے منتظر

دستاویز قطار میں ہے اور Uber کی جانب سے جلد ہی اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

منظور شدہ

دستاویز Uber کی جانب سے منظور ہو گئی ہے۔ مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

کارروائی کی ضرورت ہے

دستاویز Uber کی جانب سے مسترد ہو گئی ہے۔ دستاویز پر کلک کریں اور آپ کو مسترد ہونے کی وجہ دکھائی دے گی تاکہ آپ کارروائی کر سکیں اور اگر ممکن ہو تو مسئلہ کو حل کر سکیں۔

مسترد شدہ دستاویزات دوبارہ اپ لوڈ کرنا

سبھی Heroes کو مسترد شدہ دستاویزات کا تجربہ ہوتا ہے۔ آپ اپ لوڈ کرنے سے پہلے دستاویزات کی درستگی کو دوبارہ چیک کر کے اس میں صرف ہونے والا وقت کم کر سکتے ہیں۔ دوبارہ اپ لوڈ کرنے کا طریقہ یہ ہے۔

مسترد شدہ دستاویزات تلاش کریں

وہ دستاویز تلاش کرنے کے لیے دستاویزات کی فہرست کو سکرول کریں جس کا اسٹیٹس 'کارروائی کی ضرورت ہے' ہے۔

مسئلہ کی تشخیص کریں

مسترد ہونے کی وجہ دیکھنے کے لیے اس دستاویز پر کلک کریں جو 'کارروائی کی ضرورت ہے' کے بطور نشان زد ہے۔

اس مسئلہ کو حل کریں

اپنی لیڈ سے بات کریں تاکہ اس مسئلہ کو حل کر سکیں۔ یاد رکھیں کہ آپ لیڈ کو براہ راست Uber Hero ایپ کے ذریعہ پیغام بھیج سکتے ہیں۔

دستاویز شامل کریں

جب آپ کو مکمل یقین ہو جائے کہ آپ مسئلہ حل کر چکے ہیں تو دستاویز دوبارہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ 'کارروائی درکار ہے' اور پھر 'دستاویز شامل کریں' پر کلک کریں۔

گاڑی کی اہلیت چیک کرنا

ایک گاڑی کو Uber پر بس ایک ہی بار رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو، چیک کر لیں کہ آپ کے ڈرائیور کی گاڑی پہلے سے رجسٹر تو نہیں ہے۔

ڈیسک ٹاپ کی سکرین کے بالائی دائیں کونے میں 'گاڑی کی اہلیت چیک کریں' دیکھیں۔ موبائل میں، سکرین کے نچلے دائیں کونے میں 'مزید' کے مینو پر ٹیپ کریں۔

گاڑی کی نمبر پلیٹ درج کر کے دیکھیں کہ آیا یہ پہلے سے Uber کے ساتھ رجسٹر ہے یا نہیں۔

لیڈز اور کمائیوں کا نظم کرنا

نئے اکاؤنٹس بنانے، پیشرفت کا انتظام کرنے اور ادائیگی حاصل کرنے کے لیے ایپ استعمال کرنے کے طریقہ کے متعلق ویڈیو دیکھیں۔

Youtube
youtube thumbnail

ڈرائیور کے ٹرپ کا اسٹیٹس

تلاش بار کے ذریعہ یا 'ڈرائیورز' پر ٹیپ کر کے ڈرائیور تلاش کریں۔ ان کی پروفائل کھولنے کے لیے ان کے نام پر کلک کریں۔

یہاں آپ پیشرفت کا بار دیکھ سکتے ہیں جو دکھاتا ہے کہ کتنے ٹرپس مکمل ہو چکے ہیں اور وہ اس تعداد کے کتنا قریب ہیں جس پر آپ کو اپنی Hero ادائیگی ملے گی۔

آپ ان کے آخری ٹرپ کی تاریخ بھی دیکھ سکتے ہیں اور وہ تاریخ بھی جب Uber کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ فعال ہوا تھا۔

ڈرائیور سے رابطہ کرنا

تلاش بار کے ذریعہ یا 'ڈرائیورز' پر ٹیپ کر کے ڈرائیور تلاش کریں۔ ان کی پروفائل کھولنے کے لیے ان کے نام پر کلک کریں۔

سکرین کے بالائی دائیں کونے میں، آپ کو سپیچ ببل کا آئیکن دکھائی دے گا، رابطہ کے آپشنز کھولنے کے لیے اس آئیکن پر کلک کریں۔

اپنی کمائیاں چیک کرنا

کسی بھی ڈرائیور کی پروفائل پر، آپ اس کی پیشرفت کی بار دیکھ سکتے ہیں جو صفحہ کے ٹاپ کے قریب 'مکمل شدہ ٹرپس' دکھائے گی۔

اگر آپ اپنے Hero کاروبار کے مالک ہیں تو وہ رقم بھی دکھائی جائے گی جو ڈرائیور کے ٹرپس کا بار مکمل کرنے پر آپ کو ملے گی۔

اگر آپ مالک نہیں ہیں تو ٹرپ کے تھریشولڈ کی جانب صرف ڈرائیور کی پیشرفت ہی دکھائی دے گی نہ کہ پے آؤٹ۔

کامیابی حاصل کرنے میں اپنے ڈرائیورز کی مدد کریں

Uber پلیٹ فارم، یہ کیا آفر کرتا ہے اور ڈرائیورز سے کیا تقاضہ کرتا ہے اس حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں۔ ان معلومات کے ذریعہ اپنے ڈرائیورز کو Uber کے ساتھ طویل مدتی کامیابی کا بہترین موقع فراہم کریں۔

  • گاڑی کی شرائط

    شرائط پر پورا اترنے والی گاڑی تلاش کرنے میں اپنے ڈرائیورز کی مدد کرنا اس کے منافع کو بڑھانے اور ضائع ہونے والا وقت کم کرنے میں مدد کرے گا۔

  • گاڑی کے آپشنز

    چاہے ڈرائیور گاڑی لیز پر لینا چاہتا ہو یا کرایہ پر، اپنی گاڑی کے بغیر شروع کرنے کی خواہش رکھنے والے ڈرائیورز کے لیے آپشنز موجود ہیں۔ درست پلان کا انتخاب کرنے میں اپنے ڈرائیور کی مدد کریں۔

  • کار کو تیار کرنا

    پیشہ ورانہ طریقہ سے ٹرپس لینا شروع کرنے کی خاطر آپ کے ڈرائیور کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد تجاویز اور گُر۔

1/3

زیادہ لیڈز تلاش کرنا

Uber کے ساتھ ڈرائیو کرنے کے لیے لوگوں کو تلاش کرنا ہر Hero کا پہلا ٹاسک ہوتا ہے۔ اپنی رسائی بڑھانے کے لیے کچھ تجاویز یہ ہیں۔

حقیقی دنیا میں مارکیٹنگ

کئی Heroes اسی طرح شروعات کرتے ہیں یعنی اپنے دوستوں اور واقف کاروں کے نیٹ ورک کے ذریعہ۔ تاہم ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ان چیزوں کی مدد سے مزید لوگوں کو تلاش اور بھرتی کرنا چاہیں گے:

اسٹریٹ کی ٹیمز

ٹیم بنائیں، کسی مصروف عوامی جگہ پر جائیں اور نئی لیڈز تلاش اور بھرتی کریں۔ لوگوں کی وسیع رینج سے ذاتی طور پر رابطہ قائم کرنے کا ایک زبردست طریقہ۔

نیٹ ورکنگ کے ایونٹس

مؤثر، کم خرچ والا ایسا طریقہ کار جس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، نیٹ ورکنگ کے ایونٹس میں لیڈز کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر مدعو کرنا شامل ہے جہاں آپ انہیں اپنی آفر سے متاثر کر سکتے ہیں۔

فلائرز تقسیم کرنا

اپنا بھرتی کا پیغام اور کاروباری تفصیلات فلائر پر درج کر کے پرنٹ کرائیں اور انہیں تقسیم کریں۔ برانڈ کٹ سے Uber کے لوگو تک رسائی پائیں۔

آن لائن مارکیٹنگ

اس کے کچھ اخراجات ہیں اور یہ آسان نہیں ہے تاہم دنیا بھر کے کامیاب ترین Heroes کے آن لائن مارکیٹنگ میں مہارت حاصل کرنے کی پیچھے آخر کوئی وجہ ہے۔ اس میں درج ذیل شامل ہو سکتا ہے:

سوشل میڈیا

Facebook، Twitter، Instagram، Linkedin اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بامعاوضہ اشتہارات کے ذریعہ درست لوگوں تک رسائی آسان بناتے ہیں۔ قدم بہ قدم مدد کے لیے، ہر پلیٹ فارم ملاحظہ کریں۔

بامعاوضہ اشتہارات

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی طرح، آپ ادائیگی کر کے ان سائٹس پر اپنا پیغام لگواتے ہیں جنہیں آپ کی آڈینس ملاحظہ کرتی ہے۔ آن لائن تلاش کر کے مزید معلومات جانیں۔

ای میل مارکیٹنگ

ممکنہ لیڈز کی فہرست کو ای میل بھیجیں۔