ٹرپس لینے کے بارے میں معلومات
جب آپ ڈرائیو کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم آپ کو ایک نظر میں دکھا سکتے ہیں کہ اپنی پہلی ٹرپ کیسے قبول کریں اور اس پر کیسے جائیں۔
کیا آپ ڈیلیوری کی معلومات تلاش کر رہے ہیں؟ ڈیلیوری پر جائیں
سفر کی درخواستیں موصول کرنا شروع کرنے کا طریقہ
1. جب آپ ڈرائیو کرنے کے لیے تیار ہوں تو بس GO کو ٹیپ کریں ایپ آپ کے قریب مسافروں کی درخواستیں تلاش کرنا شروع کر دے گی۔
2. منزل اور کرایہ آپ پیشگی دیکھیں گے تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ ٹرپ آپ کو کہاں لے جائے گا اور آپ کو کتنی رقم کمانے کی توقع کرنی چاہیے۔ اگر تفصیلات اچھی معلوم ہوں تو ٹرپ قبول کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔
3. آپ جس طریقے سے چاہیں اپنے مسافر تک نیویگیٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ڈرائیور ایپ آپشن کے بطور نیویگیشن آفر کرتی ہے۔
4. جب آپ مسافر کو پک کر لیں تو ٹرپ شروع کریں بٹن کو سلائیڈ کریں۔ آپ اپنی یا مسافر کی مرضی کے کسی بھی طریقے سے اس کی منزل تک نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔
5. منزل پر پہنچنے کے بعد، ٹرپ مکمل کریں بٹن کو سلائیڈ کریں۔
ٹپس
یہ ڈرائیورز اور مسافروں کی جانب سے آفر کردہ کچھ دیگر تجاویز ہیں جو آپ کو مددگار معلوم ہو سکتی ہیں۔
مسافر سے رابطہ کرنے کے لیے ایپ استعمال کرنا
ٹرپ قبول کر لیا لیکن اپنا مسافر نہیں مل رہا؟ ایپ آپ کو اسے کال کرنے یا ٹیکسٹ بھیجنے کی سہولت دیتی ہے۔
جلدی سے نام چیک کرنا
غلط شخص کو پک کرنے سے بچنے کے لیے ڈرائیورز مسافروں کاخیر مقدم اکثر ان کے نام سے کرتے ہیں۔
نقشے کو ٹیپ کرنا
جب بھی آپ پورے راستہ کا مجموعی جائزہ دیکھنا چاہتے ہوں تو زوم آؤٹ کرنے کے لیے نقشہ پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
آپ کی پسندیدہ ایپ کے ساتھ نیویگیٹ کرنا
آپ کے ڈرائیور ایپ میں نقشہ اور رہنمائی پہلے سے موجود ہے، لیکن آپ Uber کے ساتھ ڈرائیونگ کے دوران دیگر ایپس کے ذریعے بھی راستہ دیکھ سکتے ہیں۔
اپنی پسندیدہ نیویگیشن ایپ سیٹ کرنے کے لیے، اوپر بائیں کونے میں مینو آئیکن پر ٹیپ کریں۔ پھر اکاؤنٹ، ایپ سیٹنگز، اور نیویگیشن پر ٹیپ کریں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
- اگر میرا مسافر غیر محفوظ انداز میں یا بدتمیزی سے برتاؤ کر رہا ہو تو؟
آپ مینو سیکشن میں مدد پر ٹیپ کر کے اپنے مسافر کے ساتھ مسائل رپورٹ کر سکتے ہیں، اس کے بعد سفر کے مسائل اور ایڈجسٹمنٹس منتخب کریں۔
- منسوخیاں کس طرح کام کرتی ہیں؟
آپ پک اپ سے پہلے یا بعد میں ٹرپ منسوخ کر سکتے ہیں۔ آپ جو ٹرپس لینا نہیں چاہتے ان سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ جب آپ مزید دستیاب نہ ہوں تو آف لائن ہو جائیں۔
- جب میں ڈرائیونگ مکمل کر لوں تو مجھے رائیڈ کی درخواستیں آنا کیسے بند ہوں؟
جب آپ ٹرپ کی مزید درخواستیں موصول نہ کرنا چاہتے ہوں تو بس نقشہ پر آف لائن ہوں کو ٹیپ کریں۔
- اگر مجھے کسی ایسی جگہ سے درخواست موصول ہو جو ڈرائیو کرنے کے لیے مجھ سے کافی دور ہو تو کیا ہوگا؟
آپ کو کبھی کبھی ایسے کسی سفر کی درخواست موصول ہو سکتی ہے جس کی منزل کافی دور ہو۔ جب اس طرح کی کوئی درخواست آپ' کو بھیجی جا تی ہے تو آپ اپنی سکرین کے حاشیہ پر ٹرپ کے تخمینی وقت کے ساتھ 'طویل ٹرپ' دیکھیں گے۔
اگر ایسا کوئی ٹرپ اس سے بہت دور ہے جہاں تک آپ ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے مسترد کر سکتے ہیں۔ وہ درخواست خو بخود کسی دوسرے قریبی ڈرائیور کو بھیج دی جائے گی۔
ایپ میں اپنی مرضی کے لحاظ سے ڈرائیو کریں
ایپ میں اپنی مرضی کے لحاظ سے ڈرائیو کریں
اس ویب صفحے پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتی ہے۔
کے بارے میں
کے بارے میں