Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

10 ملین مفت سفر، کھانے، اور ڈیلیوریز

جب وباء کی پہلی لہر کے دوران دنیا رک گئی تھی، تب ہم 10 ملین مفت سفر، کھانے اور ڈیلیوریز کے ساتھ سامنے آئے تھے۔

COVID-19 نے ہم سب کی زندگیوں اور ہمارے کاروبار کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا۔ مارچ 2020 میں Uber—ایک ایسی کمپنی جو نقل و حرکت کو تقویت دیتی ہے— اپنے پلیٹ فارم پر مسافروں کو نقل و حرکت کرنے سے منع کیا۔ ہم نے ان کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا تاکہ ہم ضروری اشیاء کی نقل و حرکت میں مدد کر سکیں، یعنی دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے لئے 10 ملین مفت سفر، کھانے، اور ڈیلیوریز عطیہ کرنے کے اپنے وعدے کے تحت فرسٹ ریسپانڈرز کو کام پر پہنچانے، بزرگ افراد تک کھانا اور پہلی صفوں تک ایمرجنسی سپلائیز پہنچانے میں مدد کر سکیں۔

تین مہینے بعد، وہ 10 ملین سفر اور ڈیلیوریز کی سہولت فراہم کی گئی۔ جس کے نتیجے میں، بھارت میں ڈاکٹرز اپنے کام پر پہنچ پائے۔ میکسیکو میں غیر محفوظ فیملیز کو کھانے کے پارسلز موصول ہوئے۔ اور گھریلو تشدد کے متاثرین شیلٹرز اور محفوظ مقامات تک پہنچنے کا سفر کر پائے۔ دنیا بھر میں، Uber نے 54 ممالک میں 200 سے زیادہ تنظیموں کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے تاکہ ہم ان لوگوں تک پہنچ سکیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں ہمارے اثر کے نیٹ ورک کو آگے بڑھانے والی ہماری جدت کی محض 3 مثالیں درج ذیل ہیں:

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (جنوبی افریقہ)

Uber نے اس بحران کے دوران گھر میں پناہ لینے والے مریضوں میں 1.4 ملین سے زیادہ ادویات کے نسخے تقسیم کئے، جو ایک ایسا قدم تھا جس کی قیادت بِل اینڈ ملِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے مغربی کیپ کے محکمہ صحت نے کی۔

NHS (برطانیہ)

ہم نے وباء کی پہلی لہر میں برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران NHS کے عملے کو 300,000 مفت سفر اور کھانے فراہم کیے۔

ورلڈ سینٹرل کچن (امریکہ)

ہم نے برونکس، NY؛ نیویارک، NJ؛ اور واشنگٹن، DC میں خطرے کی زد میں رہ رہی کمیونٹیز تک جو کہ وباء کی وجہ سے اپنے گھر میں محصور ہوگئی تھیں، 300000 تازہ کھانوں کی ڈیلیوری کو آسان بنایا۔

یہ تمام سفر اور ڈیلیوریز Uber پلیٹ فارم پر موجود لاکھوں ڈرائیورز اور کوریئرز کے بغیر ممکن نہیں تھیں، جو خود بھی لازمی کارکنان میں شامل تھے، جو کہ اس غیر متوقع بحران کے دوران ہماری کمیونٹیز کے کاموں کو جاری رکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اور ایک اولین ترجیح یہ تھی کہ ہم ان کو محفوظ رکھنے کے لئے جو کچھ بھی کرسکتے تھے وہ کریں۔ اُن کو لاحق خطرات کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم نے PPE میں 50$ ملین سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، اور ہم نے احتساب کو تحریک دینے کے لئے فوری طور پر اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماسک کے بغیر سفر نہیں ہوگا کی پالیسی کو نافذ کیا۔ جن ڈرائیورز اور کوریئرز میں COVID-19 کی تشخیص ہوئی تھی اُنہیں براہ راست مالی اعانت فراہم کرنے والے ہم اپنی انڈسٹری میں سب سے پہلے تھے اور ہم نے کامیابی کے ساتھ ڈرائیوروں کو سرکاری مراعات کے پیکجز میں شامل کرنے کی وکالت کی۔

اگرچہ اس وباء نے کھانے کی ڈیلیوری کو اپنانے میں ڈرامائی حد تک تیزی لائی تاہم ابھی بھی یہ ریسٹورنٹس کے لئے بے حد مشکل وقت تھا۔ ظاہر ہے کہ صرف ڈرائیور ہی وہ لوگ نہیں تھے جو بحران کی وجہ سے مالی طور پر متاثر ہوئے تھے۔ جبکہ ریستوران انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہوئے تھے، ہم نے امریکہ میں ریلیف فنڈ برائے ریسٹورنٹ ملازمین کے لئے 6$ ملین ڈالر کا عطیہ دیا، ایپ میں تعاون کرنے کی خصوصیت کو لانچ کیا جس سے ریسٹورنٹس کے بینک اکاؤنٹس میں 20$ ملین سے زیادہ کی رقم پہنچی اور ہم نے مشکلات کا سامنا کر رہے امریکی کاروباروں کے لئے 4.5$ ملین ڈالر کے وظائف کا اعلان کیا۔ ہم نے ایپ کی نئی خصوصیات بھی شامل کیں جنہیں دنیا بھر کے ریسٹورنٹس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ویکسینیشنکے لئے ہماری 10 ملین مفت اور رعایتی سفر کی سہولت کے بارے میں جانیں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

ویکسینیشن کے لئے سفر

اساتذہ سے لے کر بزرگ شہریوں تک، ہم اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کررہے ہیں کہ COVID-19 کی ویکسین حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹیشن ایک رکاوٹ نہ بنے۔

نسل پرستی کے لئے عدم برداشت

ہماری دنیا میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے—ہم ان سے لڑنے کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں وہ یہ ہے۔