Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

نسل پرستی کے لئے عدم برداشت

ہماری دنیا میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے—ہم ان سے لڑنے کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں وہ یہ ہے۔

جہاں ہمیں 10 ملین مفت سفر، کھانوں اور ڈیلیوریز کی پیش کش کرنے پر فخر تھا، وہیں ہم نے محسوس کیا کہ صرف یہ وباء ہی ایسا بحران نہیں ہے جس کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔ 2020 کے موسم گرما میں بلیک لائیوز میٹر مظاہروں کے دوران، ہم نے سیاہ فام کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف مساوات کے لئے کھڑے ہونے کا بلکہ نسل پرستی کی مخالف سرگرم کمپنی بننے کا عہد بھی کیا۔ ہمارا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر اور ہماری کمپنی میں ہر کوئی آزادی اور حفاظت کے ساتھ نقل و حرکت کر سکے۔ ایسا کرنے کے لیے، ہم نے اس اہم کار خیر کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے 14 عوامی وعدے کیے ہیں۔

مزید برآں، ہم اپنی خدمات کو تمام افراد کے لئے موزوں بنانے کے لئے بھی پُرعزم ہیں۔ اس میں ڈرائیورز، کورئیرز اور کسٹمر سپورٹ کے عملے کے لئے تنخواہ میں مساوات سے لے کر اُن کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے راہیں ہموار کرنا شامل ہے۔ ہماری پیشرفت میں شفافیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

Uber اس نسلی انصاف کی تحریک کو سپورٹ کرتا ہے جس کا مشاہدہ آج پوری دنیا کر رہی ہے۔

ہم نے ماہرین سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ نسل پرستی اور لاشعوری تعصب کے مخالف نئے وسائل تیار کرنے میں ہماری مدد کریں جنہیں ڈرائیورز اور مسافروں کے لئے دستیاب بنا دیا گیا ہے۔ ہم امتیازی سلوک کے خلاف عدم برداشت کا رویہ اختیار کرنے، کسٹمر سپورٹ کی ٹیموں کو ماہر بنانے کی تربیت دینے اور ایپ پر حادثات کو رپورٹ کرنے کے عمل کو آسان بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

ہم مساوی حقوق کا علم بردار بننے کے لئے مختلف نئے پروگرام اور وسائل تیار کر رہے ہیں اور بعض اہم تنظیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ یہ وہ 3 تنظیمیں ہیں جن کے ساتھ ہم مساوات کے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں:

مساوات کے نظم و نسق کا مرکز (امریکہ)

ہم رویّوں کا اندازہ لگانے اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کے لئے پولیس کے ساتھ ان کے کام کو سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ پولیس کے کام میں طرفداری، جس کا نتیجہ اکثر اموات یا قید کی صورت میں نکلتا ہے، کو روکا جا سکے۔ بیورو آف جسٹس اسٹیٹسٹکس کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں سفید فام لوگوں کے مقابلہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طاقت کے استعمال کا 2 سے 4 گنا زیادہ امکان ہے۔

ہولا بیک! (امریکہ)

ہم ایشین امیریکنز ایڈوانسنگ جسٹس (AAAJ) کے اشتراک سے AAPI کے خلاف ہراسانی سے متعلق ان کے تربیتی پروگراموں کی فنڈنگ (2021 کے شروع سے آخر تک) کرنے کے لئے پارٹنرشپ کر رہے ہیں۔ ہم قریب کھڑے لوگوں کی طرف سے مداخلت کے ضمن میں ایسی آگاہی پیدا کرکے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں جو ہر اُس شخص کے لئے دستیاب ہوگی جو Uber کے ساتھ امریکہ میں ڈرائیو، ڈیلیور، سفر کرتا ہے، کھاتا ہے اور کام کرتا ہے۔

Prison Reform Trust (برطانیہ)

ہم ایک منصفانہ، انسان دوست اور موثر تعزیراتی نظام بنانے کے لئے ان کے مشن کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کام برطانیہ میں مجرمانہ نظام انصاف میں نسلی امتیازات سے نمٹتا ہے۔ وہ جیل میں اور وہاں تک پہنچنے کے عمل میں سیاہ فام لوگوں کے لئے غیر متناسب نتائج سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہم غربت کو چیلنج کرنے، نسلی انصاف کے لئے جنگ کرنے اور ہر جگہ منصفانہ سلوک کی وکالت کرنے کے ان تنظیموں کے روزمرّہ کے کاموں میں سپورٹ کرتے ہوئے مساوات پر زور دینے کے لئے اپنے علم اور نیٹ ورک کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کو سپورٹ کرنے کے ہمارے کام کے بارے میں یہاں مزید معلومات حاصل کریں اور یہاں ہمارے نسل پرستی کی مخالفت کے وعدوں کو ملاحظہ کریں۔

موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

نیو یارک کے ہارلیم میں پاپ اپ ریسٹورنٹس

سردیوں کے مہینوں میں سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کا کاروبار جاری رکھنے میں مدد کرنا۔

واشنگٹن، ڈی سی میں پاپ اپ ریسٹورنٹس

سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت ریسٹورنٹس کو نئے علاقوں میں اپنے کاروبار میں توسیع کرنے کے قابل بنانا۔