Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

آڈیو ریکارڈنگ

ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ایک کو اعتماد کے ساتھ سواری کرنے اور چلانے کا حق ہے۔ اسی لئے ہماری توجہ ٹیکنالوجیز تیار کرنے اور اپنی سواریوں کو محفوظ تر بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر ہے۔

حفاظت ہماری ترجیح ہے

اگر آپ اپنی سواری کے دوران دشواری محسوس کرتے ہیں تو ، آپ اب ایپ میں ہی سفر کی آڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ آڈیو ریکارڈنگ کے آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سیکیورٹی فیچر شیلڈ پر کلک کریں۔ یہ سفر ایپ میں ریکارڈ کیا جائے گا اور سواری ختم ہونے کے بعد آپ اسے اوبر کے ساتھ شیئر کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

آپ کی رازداری محفوظ ہے

گاڑی میں موجود دوسرے فریق کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔ تمام آڈیو ریکارڈنگ خفیہ ہے اور آپکی ڈیوائس میں موجود ہے۔ ڈرائیور اورسواری دونوں میں سے کوئی بھی اس ریکارڈنگ کونہیں سن سکتے ہیں۔

اوبر کی تفتیش میں مدد کریں

ہم حفاظت سے متعلق اطلاعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اگر آپ رپورٹ فائل / داخل کرتے ہیں تو ، ہماری سرگرم سیفٹی ٹیم بروقت آپ کی منسلک کردہ ریکارڈنگ کا جائزہ لے گی۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • ایپ کے ذریعہ آڈیو ریکارڈنگ ایک نئی صلاحیت ہے جسے محفوظ ، آرام دہ اور پرسکون سفر کیلئے تیارکیا گیا ہے۔ ریکارڈنگ صرف صارف ہی شروع کر سکتا ہےاور وہ صارف کی ڈیوائس پر با حفاظت طریقے سے محفوظ ہوسکتی ہے۔ ریکارڈنگ کوسنا نہیں جاسکتا، اور اسے صرف اوبر کی ایپ کے ذریعہ بھیجی گئی حفاظتی رپورٹ سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ جب تک ریکارڈنگ کو حفاظتی رپورٹ سے منسلک نہیں کیا جاتا تب تک اوبر اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتی۔

  • یہ سیفٹی ٹول کٹ کے زریعہ سے دستیاب ہے جسے دورانِ سفر نقشے پر شیلڈ کے آئیکن کو دبا کرنکالا جاسکتا ہے۔ فی الحال ہم سواریوں کیلئے آڈیو ریکارڈنگ کی خصوصیت کو اپ گریڈ کر رہے ہیں اور آنے والے ہفتوں میں یہ ایک بار پھر دستیاب ہوگی۔

  • یہ خصوصیت منتخب کردہ مخصوص شہروں میں دستیاب ہے، سوار اور ڈرائیور اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے ریکارڈنگ کرسکتے ہیں جبکہ گاڑی میں موجود دوسری فریق کوریکارڈنگ سے مطعلق آگاہ نہیں کیا جائے گا ، اور تمام سواروں اور ڈرائیوروں کو اس صلاحیت کی موجودگی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔

  • سوار اور ڈرائیور دونوں ہی آزادانہ طور پر اپنی ڈیوائس کے ذریعہ ریکارڈنگ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اوبر صرف اُسی صورت میں ہی کسی ریکارڈنگ کو سن سکتا ہے جب اسکو کسی حفاظت کی اطلاع سے منسلک کیا گیا ہو۔ ضرورت کے تحت اوبر مشترکہ ریکارڈنگ کومتعلقہ اداروں جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کرسکتا ہے۔