تحفظ اور عزت سب کے لیے
Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز
ہماری گائیڈ لائنز بنانے کا مقصد ہر تجربے کو محفوظ، باعزت اور مثبت بنانے میں مدد کرنا تھا.
ہمارے تمام ایپس پر جو بھی Uber اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرتا ہے، بشمول لیکن محدود نہیں ڈرائیورز، مسافر، کوریئرز، Uber Eats صارفین، مرچنٹس اور JUMP صارفین، ان سے گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے
اس سیکشن میں موجود گائیڈ لائنز ہر تجربہ کے دوران ہماری متنوع کمیونٹی میں مثبت بات چیت کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔
ہماری ٹیم روزانہ سبھی کے لیے زیادہ محفوظ تجربے تشکیل دینے میں مدد کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ اسی لیے یہ معیارات لکھے گئے تھے۔ آپ اس سیکشن میں صرف Uber Eats کے لیے بھی گائیڈ لائنز حاصل کر سکتے ہیں۔
ہم قانون پر عمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہم اپنی ایپس استعمال کرنے والے ہر شخص سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرے۔
Uber Eats کے لیے اضافی گائیڈ لائنز
Uber کی تمام گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے علاوہ، Uber Eats آرڈرز اور ڈیلیوریز کے لیے ہمارے معیارات دیکھیں۔
آپ کے انتخابات کی طاقت
لاکھوں لوگ روزانہ Uber کے ساتھ شاندار تجربات حاصل کرتے ہیں۔ یہ مثبت بات چیت ہی ہماری شناخت بتاتی ہے۔ Uber کو ایک محفوظ اور خوشگوار کمیونٹی بنانے میں مدد کرنے کا انتخاب کرنے کے لیے شکریہ۔
آپ کے تاثرات اہم ہیں
کچھ بھی اچھا یا برا ہونے کی صورت میں ہم آپ کے لیے اسے ہمیں بتانا آسان بناتے ہیں۔ ہماری ٹیم مستقل بنیادوں پر ہمارے معیارات کو بہتر بنا رہی ہے اور آپ کے تاثرات اہم ہیں تاکہ ہم مناسب کارروائی کر سکیں اور اپنی ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ ساتھ اپنے معیارات کو بامقصد رکھ سکیں۔
اگر آپ کوئی واقعہ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو help.uber.com پر جائیں یا ایپ کے ذریعہ ہم سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ فوری خطرے کا شکار ہیں تو Uber کو مطلع کرنے سے پہلے اپنے مقامی حکام کو الرٹ کریں۔
اعلی درجہ بندی بتاتی ہے کہ آپ کی کارکردگی شاندار ہے۔ اگر آپ کی درجہ بندی اوسط سے کافی کم ہے تو آپ ایپ تک رسائی عارضی یا مستقل طور پر کھو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی درجہ بندی کی وجہ سے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں تو ہم ایسی معلومات شیئر کر سکتے ہیں جو درجہ بندی بہتر کرنے میں آپ کی مدد کر پائے۔
اس صفحہ کا مقصد Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز کا خلاصہ کرنے والی ریسورس ہونا ہے۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز تفصیلاً پڑھنے کے لیے، یورپ اور ذیلی صحارائی افریقا کے لیے یہاں جائیں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے یہاں جائیں۔ مسافر اور Uber Eats کے صارفین Uber اور Uber Eats کے لیے استعمال کی شرائط تک یہاں اور JUMP بائیکس کے لیے سروس کی شرائط تک یہاں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پارٹنرز Uber کے ساتھ اپنے قانونی معاہدے تک رسائی یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس میں کچھ اس طرح کی کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو آپ ایپ سے ہٹ کر کرتے ہیں، اگر ہم یہ تعین کریں کہ وہ کارروائیاں Uber کمیونٹی، ہمارے ملازمین اور کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں یا پھر Uber کی برانڈ، ساکھ یا کاروبار کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔
کے بارے میں