Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے وقت حفاظت کو ترجیح دینا

درست مسافر کو پک کرنے سے لے کر مدد کے لیے کال کرنے کا وقت جاننے تک، ہر ٹرپ کو پُرسکون بنانے میں مدد کرنے والے کچھ طریقے یہ رہے۔

مسافر کی معلومات تلاش کر رہے ہیں؟ مسافروں کی حفاظت کے صفحہ پر سوئچ کریں۔

ڈرائیور کی حفاظتی تجاویز

ہم اپنی ٹیکنالوجی آپ کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بناتے ہیں۔ لیکن آپ جو اقدامات کرتے ہیں وہ آپ کی حفاظت میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ Uber کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے وقت آپ کو محفوظ رہنے میں مدد کرنے کے لیے یہ تجاویز ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کے ذریعے بنائی ہیں۔

1. آپ کے مسافر کی توثیق ہو رہی ہے

مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ آپ کو تلاش کرنے کے لیے آپ کی لائسنس پلیٹ، آپ کی کار کا میک اور ماڈل اور آپ کی تصویر اپنی ایپ میں دکھائی گئی معلومات سے میچ کر کے دیکھیں۔ آپ بھی بلا جھجھک مسافروں سے گاڑی میں داخل ہونے سے پہلے اپنے نام کی توثیق کرنے کا کہ سکتے ہیں۔

2. ڈرائیونگ پر توجہ مرکوز رکھنا

آپ الرٹ رہ کر، نظریں روڈ پر رکھ کر اور غنودگی میں ڈرائیونگ سے بچنے کے لیے ضرورت پیش آنے پر آرام کر کے روڈز کو محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں: زیادہ تر ریاستوں اور ممالک میں ڈرائیونگ کرتے وقت ٹیکسٹنگ کرنا غیر قانونی ہے۔ کچھ ڈرائیور اپنے ماؤنٹ کی مدد سے اپنے فون کو ایسی پوزیشن پر رکھتے ہیں جہاں وہ اسے آسانی سے دیکھ سکیں تاکہ توجہ نہ بھٹکے کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کچھ شہروں میں، قوانین کے مطابق ماؤںٹس کا استعمال لازمی ہے۔

3. آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنا

ہم ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں جو ایپ کے ذریعے مسافر کو کال کرنے یا پیغام بھیجنے پر آپ کے فون نمبر کو گمنام بنا دیتی ہے تاکہ وہ آپ کا ذاتی فون نمبر نہ دیکھ سکیں۔٭

4۔ سیٹ بیلٹ لگانے کی بات کو پھیلائیں

بہت سی جگہوں پر، قانون کے مطابق سیٹ بیلٹ کا استعمال ڈرائیورز اور مسافروں دونوں کیلئے ضروری ہے۔ امراض کنٹرول کرنے کے مراکز کے مطابق، یہ زندگیاں بچانے اور کار کے حادثات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے واقعات کو کم کرنے کا مؤثر ترین طریقہ ہے۔

5۔ پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں پر دھیان دینا

روڈ کے عمومی قواعد و ضوابط پیدل چلنے اور بائیک چلانے والوں کا خیال رکھنے کا کہتے ہیں۔ خاص طور پر ڈراپ آف یا پک اپ کے لیے گاڑی روکتے وقت اور 'رات کو گاڑی ڈرائیو کرتے وقت اس کا خیال رکھنا بہت اہم ہے۔

6۔ اپنے ڈراپ آف کو قانونی رکھنا

آپ مسافروں کو کہاں ڈراپ کر سکتے ہیں اس حوالے سے مقامی قوانین کو جاننا لوڈنگ زونز، پارک شدہ گاڑیوں وغیرہ کا سامنا ہونے کی صورت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

7۔ آپ کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے

Uber کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی فطری مہارت اور تجربہ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا بہترین فیصلہ استعمال کریں۔ اگر آپ' کو کبھی بھی ایسا محسوس ہو کہ آپ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیں تو اپنی ایپ میں ایمرجنسی بٹن کے ذریعے فوراً مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اور یاد رکھیں، اگر آپ کو غیر محفوظ محسوس ہو تو آپ کسی بھی وقت سفر ختم کر سکتے ہیں۔

8۔ مہربان اور احترام کرنیوالا ہونا

Uber' کی کمیونٹی گائیڈ لائنز بنانے کا مقصد ہر تجربے کو محفوظ، باعزت اور مثبت بنانے میں مدد کرنا تھا۔ ان معیارات کو فالو کرنا ہم' سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ایک محفوظ اور خوشگوار کمیونٹی بنانے میں مدد کر سکیں۔

9۔ ہمیں رائے دینا

ہر ٹرپ کے بعد، آپ کے پاس اپنے مسافر کو 1 سے 5 اسٹارز کی درجہ بندی دینے اور ایپ میں مدد سیکشن کے ذریعے تبصرے شامل کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ ہماری 24/7 رسپانس ٹیم واقعہ کا جائزہ لے گی۔

اور یاد رکھیں، ہر ٹرپ پر آپ ایپ میں ڈھال کے آئیکن پر ٹیپ کر کے Uber کی حفاظتی ٹول کٹ تک رسائی کر سکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پیش آئے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

سب کے لیے سفر مزید محفوظ بنانا

Uber میں حفاظت کے بارے میں مزید جانیں

ڈرائیور کی حفاظت

Uber ڈرائیور کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے۔ جانیں کہ انشورنس کوریج سے لے کر ایپ میں موجود سپورٹ تک، تحفظ کس طرح ڈرائیور ایپ اور ڈرائیور کے تجربے میں شامل ہے۔

حفاظت کے لیے ہمارا عزم

Uber ہر شخص کے تحفظ کے لیے پابند عہد ہے۔ مزید جانیں بشمول اس کے کہ ایپ میں اور اس کے علاوہ بھی مسافروں اور ڈرائیورز کے تجربے میں تحفظ کو کس طرح شامل کیا گیا ہے۔

مسافر کی حفاظت

روزانہ سفر کی لاکھوں درخواستیں کی جاتی ہیں۔ ہر مسافر کے پاس ایپ میں موجود حفاظتی خصوصیات تک رسائی ہے۔ اور ہر سفر کے لیے ایک سپورٹ ٹیم ہے، اگر آپ کو ان کی ضرورت ہو۔

٭اس خصوصیت کے عارضی طور پر کام نہ کرنے کی صورت میں، ممکن ہے کہ فون نمبرز کی گمنام کاری نہ ہو۔