Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

نسل پرستی کے لئے عدم برداشت

ایک کمپنی کے طور پر جو نقل و حرکت کو تقویت دیتی ہے، ہمارا مقصد یقینی بنانا ہے کہ ہر فرد آزادانہ اور محفوظ طریقے سے کہیں بھی حر کت کر سکے۔ ایسا کرنے کے لیے، ہمیں لازماً نسل پرستی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اپنی کمپنی کے اندر اور باہر مساوات کا چیمپئن بننا چاہیے۔

ہمیں ایک زیادہ محفوظ، زیادہ شمولیتی کمپنی بنانے میں مدد کرنے کے لیے، لازماً اپنی عالمی رسائی، اپنی ٹیکنالوجی اور اپنے ڈیٹا کو استعمال کرنا چاہیے اور وہ تمام کمیونٹیز جن کیلیے ہم خدمات سرانجام دیتے ہیں، کے تئیں وفادار اتحادی بننا چاہیے۔

اسی وجہ سے ہم اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے کئی طویل المدت وعدے کر رہے ہیں۔

ہم نسل پرستی کو اپنے پلیٹ فارم سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں

ہم ٹیکنالوجی کے ساتھ نسل پرستی سے نبرد آزما ہونے کے لیے پرعزم ہیں

ہم سب کے لیے مساوات اور احساسِ وابستگی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں

ہم کمیونٹی میں مساوات کو تحریک دینے کے لیے پرعزم ہیں

یہ محض آغاز ہے۔ یہ تب تک تسلی بخش نہیں ہوگا جب تک ہم حقیقی نسلی انصاف نہ دیکھ لیں۔ لیکن ہم ایک کمپنی کے طور پر بہتر ہونے، سیکھنے اور ترقی کرنے کے لیے دن رات کام کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔