Uber کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اپنی حفاظت یقینی بنائیں
آپ کو یہ یقینی بنانے میں مدد دینے سے لے کر کہ آپ درست کار میں بیٹھ رہے ہیں، یہ بتانے تک کہ آپ کہاں جا رہے ہیں اور کب مدد کے لیے کال کی جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر بنائی گئی یہ تجاویز ہر سفر کو ایک محفوظ سفر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
Uber کی حفاظتی تجاویز
آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے، ہم ڈرائیورز کی جانچ کرتے ہیں اور اپنی ٹیکنالوجی تحفظ کو ذہن میں رکھ کر بناتے ہیں۔ لیکن ایسے کئی دیگر اقدامات بھی ہیں جو آپ اپنی حفاظت کے لیے لے سکتے ہیں۔ یہ ٹپس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے ساتھ بنائی گئی ہیں تاکہ Uber کے ساتھ سفر کرتے ہوئے محفوظ رہنے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔
1. اندر سے ہی اپنے سفر کی درخواست کریں
اکیلے فون ہاتھ میں لے کر باہر کھڑے ہونے کے وقت کو مختصر رکھیں۔ اس کی بجائے، اندر ہی انتظار کریں جب تک آپ کی ایپ یہ نہ بتائے کہ آپ کا ڈرائیور پہنچ چکا ہے۔
2. اپنے سفر کو چیک کریں
جب بھی آپ Uber کے ساتھ ٹرپ لیں تو براہ کرم لائسنس پلیٹ، کار میک اور ماڈل اور ڈرائیور کی تصویر کو اپنی ایپ میں فراہم کردہ معلومات سے میچ کر کے یقینی بنا لیں کہ آپ درست کار میں درست ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔ Uber ٹرپس صرف ایپ کے ذریعے درخواست کیے جا سکتے ہیں لہذا کبھی بھی کسی ایسی کار میں نہ بیٹھیں جس میں گاڑی یا ڈرائیور کی شناخت آپ کی ایپ میں دکھائی گئی معلومات سے میچ نہ' کرتی ہوں۔
3. ڈرائیور سے اپنے نام کی توثیق کرنے کا کہیں
'اپنا سفر چیک کریں' کے حفاظتی مراحل کے علاوہ، آپ کار میں بیٹھنے سے پہلے ڈرائیور سے بھی اپنے نام کی توثیق کرنے کا کہ سکتے ہیں۔ آپ کا ڈرائیور اپنی ایپ میں آپ کا پہلا نام دیکھتا ہے اور آپ کی ایپ میں ڈرائیور کا پہلا نام دکھایا جاتا ہے۔ ناموں کو محفوظ طور پر تبادلہ کرنے کے لیے آپ پوچھ سکتے ہیں کہ 'آپ یہاں کسے پک کرنے کے لیے آئے ہیں؟' اسی طرح ڈرائیور بھی اپنے ذہنی سکون کی خاطر آپ سے اپنے نام کی توثیق کرنے کا کہ سکتے ہیں۔
4. پچھلی سیٹ والے مسافر بنیں
جب بھی ممکن ہو، پچھلی سیٹ پر بیٹھیں، خاص طور پر جب آپ اکیلے سفر کر رہے ہوں۔ اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ چلت ے ہوئے ٹریفک سے بچنے کے لیے گاڑی کے دونوں سائیڈز میں سے کسی سے بھی بحفاظت نکل پائیں اور اس سے آپ اور آپ کے ڈرائیور دونوں کو ذاتی جگہ بھی ملتی ہے۔
5. ہمیشہ اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق، زندگیوں کو بچانے اور کار حادثات کی وجہ سے لگنے والی چوٹوں کو کم کرنے کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
6. اپ نے پیاروں کے ساتھ ٹرپ کی تفصیلات شیئر کریں
جب آپ راستے میں ہوں تو اپنے ڈرائیور کا نام، تصویر، لائسنس پلیٹ اور مقام کسی دوست یا فیملی ممبر کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے ایپ میں ٹرپ کا اسٹیٹس شیئر کریں پر ٹیپ کریں۔ انہیں ایک ٹیکسٹ یا پُش نوٹیفیکیشن موصول ہوگا جو آپ کا ٹرپ اور ETA ٹریک کرے گا۔
7. اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں
کچھ مخصوص علاقوں میں ہم گمنام کاری کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ جب آپ ایپ کے ذریعے اپنے ڈرائیور کو کال کریں یا پیغام بھیجیں تو آپ کے فون نمبر کو گمنام بنایا جا سکے۔٭
8. اپنی چھٹی حس کو نظر انداز نہ کریں
Uber کے ساتھ سفر کی درخواست کرتے وقت اپنی فطری مہارت پر بھروسہ رکھیں اور اپنا بہترین فیصلہ استعمال کریں۔ اگر آپ کو کبھی بھی ایسا لگے کہ آپ کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہیں تو اپنی ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن کے ذریعے 911 پر کال کر سکتے ہیں۔ جب بھی آپ Uber ایپ سے ایمرجنسی سروسز کو کال کرتے ہیں، ایپ آپ کا رئیل ٹائم مقام اور ٹرپ کی تفصیلات فراہم کرتی ہے تاکہ آپ انہیں ڈسپیچر کے ساتھ شیئر کر سکیں۔
اور یاد رکھیں، اگر آپ کو غیر محفوظ محسوس ہو تو آپ کسی بھی وقت سفر ختم کر سکتے ہیں۔
9. شفقت اور احترام سے پیش آئیں
جیسا کہ Uber کی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں بیان کیا گیا ہے، براہ کرم اپنے ساتھی مسافروں، اپنے ڈرائیور اور ان کی کار کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔
10. اپنے ٹرپ کے بارے میں تاثرات دیں
ہر ٹرپ کے بعد، آپ سے ایپ میں اپنے ٹرپ کی درجہ بندی کرنے کا کہا جاتا ہے۔ آپ کے تاثرات Uber کو سب کے لیے محفوظ اور پُر لطف رہنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کبھی بھی ٹرپ پر حفاظت سے متعلق مسئلہ پیش آئے تو براہ کرم اس کے بارے میں Uber کو رپورٹ کریں۔ ہماری 24/7 رسپانس ٹیم فالو اپ کرے گی۔
اور یاد رکھیں، ہر ٹرپ پر آپ ایپ میں ڈھال کے آئیکن پر ٹیپ کر کے Uber کی حفاظت ی ٹول کٹ تک رسائی کر سکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پیش آئے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
سب کے لیے سفر مزید محفوظ بنانا
Uber میں حفاظت کے بارے میں مزید جانیں
مسافر کی حفاظت
روزانہ سفر کی لاکھوں درخواستیں کی جاتی ہیں۔ ہر مسافر کے پاس ایپ میں موجود حفاظتی خصوصیات تک رسائی ہے۔ اور ہر سفر کے لیے ایک سپورٹ ٹیم ہے، اگر آپ کو ان کی ضرورت ہو۔
حفاظت کے لیے ہمارا عزم
Uber آپ کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمارے عزم کے بارے میں اور اس بارے میں جانیں کہ، ایپ کے اندر اور اس کے علاوہ، مسافر اور ڈرائیور تجربے میں حفاظت کو کس طرح شامل کیا گیا ہے۔
٭یہ خصوصیت ہر ملک میں دستیاب نہیں ہے۔ اس خصوصیت کے عارضی طور پر کام نہ کرنے کی صورت میں، ممکن ہے کہ فون نمبرز کی گمنام کاری نہ ہو۔