Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

سرج قیمت بندی کس طرح کام کرتی ہے

جانیں کہ کیسے سرج قیمت بندی سے ہر اس شخص سے فوری طور پر منسلک ہونے میں مدد ملتی ہے جس کو ڈرائیور کے ساتھ سفر درکار ہوتا ہے تاکہ اسے اس کی منزل پر پہنچنے میں مدد ملے۔

اس کا طریقہ کار کیا ہے

سفر کے مطالبہ میں اضافہ ہو جاتا ہے

ایسے بھی اوقات آتے ہیں جب بہت سارے لوگ سفر کی درخواست کر رہے ہوتے ہیں مگر سڑک پر اتنی کافی کاریں موجود نہیں ہوتیں کہ ان سب کو لے جا سکیں۔ مثال کے طور پر، خراب موسم، بھیڑ کا وقت اور خصوصی ایونٹس اس بات کا سبب بن سکتے ہیں کہ حد سے زیادہ لوگ ایک ہی وقت میں Uber کے ساتھ سفر کی درخواست کرنا چاہیں۔

قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے

بہت زیادہ مطالبے کی ان صورتوں میں، قیمتیں بڑھ سکتی ہیں تاکہ جنہیں سفر کی ضرورت ہے انہیں سواری مل سکے۔ اس سسٹم کو سرج قیمت بندی کہا جاتا ہے، جس کی مدد سے Uber ایپ لوگوں کے لیے ایک قابلِ اعتبار انتخاب کی حیثیت سے برقرار رہتی ہے۔

مسافر زیادہ ادائیگی کرتے ہیں یا انتظار کرتے ہیں

جب بھی سرج قیمت بندی کی وجہ سے ریٹس میں اضافہ ہوتا ہے تو Uber ایپ مسافروں کو آگاہ کرتی ہے۔ کچھ مسافر ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ کچھ مسافر چند منٹ انتظار کر کے یہ دیکھنا پسند کرتے ہیں کہ آیا ریٹس واپس گھٹتے ہیں یا نہیں۔

سرج قیمتوں کا حساب کس طرح لگایا جاتا ہے؟

جب قیمتیں سرج کررہی ہوں تو معیاری ریٹس کا ضارب، سرج کی اضافی رقم یا سرج کی رقم سمیت پیشگی کرایہ آپ کے آفر کارڈ پر دکھایا جائے گا۔ یہ آپ کے شہر کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ Uber کی سروس فیس کی شرح فیصد سرج قیمت بندی کے دوران تبدیل نہیں ہوتی۔

چونکہ ریٹس رئیل ٹائم ڈیمانڈ کے لحاظ سے اپ ڈیٹ ہوتے ہیں لہذا سرج تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے۔ سرج قیمت بندی ایک شہر میں مختلف علاقوں کے ساتھ بھی مخصوص ہے، لہذا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کچھ علاقے میں ایک ہی وقت میں قیمت بندی میں سرج ہو رہا ہو جبکہ دوسرے علاقے میں نہ ہو۔

ایپ میں سرج کی شناخت کا طریقہ

اگر کسی مخصوص علاقے میں مطالبہ بڑھنے سے آپ کے شہر میں سرج قیمت بندی لاگو ہوتی ہے تو اس علاقے کا رنگ تبدیل ہو جائے گا۔ نقشے کے رنگین علاقوں کی رینج ہلکے نارنجی سے گہرے سرخ تک ہو گی۔ ہلکے نارنجی علاقے سرج کے ذریعے کم کمائی موقعوں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ گہرے سرخ علاقے بڑی کمائی کے موقعوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مارکیٹ پلیس کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے وقت، ہم سائٹ پر وضاحت کردہ طریقوں کے علاوہ بھی فعالیت اور قیمت ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔