Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز

Our Community Guidelines were developed to help make every experience feel safe and respectful. Whether you’re a driver or a rider, JUMP user or delivery person, restaurant or Uber Eats customer, everyone is expected to treat everyone else with respect, help keep one another safe, and follow the law.

Looking for driving info? Switch to driver

کمیونٹی گائیڈلائنز کی اسپاٹ لائٹ

ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

  • عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی حیثیت، قومیت، نسل، مذہب، جنس، جنسی رجحان یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیت کی بنیاد پر کسی کے خلاف امتیازی سلوک کرنا

  • کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے کے لیے Uber ایپس استعمال کرنا

  • جنسی حراسانی یا جنسی بدعملی

Uber Eats کے لیے اضافی گائیڈ لائنز

Uber کی تمام کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے علاوہ، Uber Eats صارفین کو اضافی معیارات پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

آرڈرز کی مناسب ڈیلیوری

انسولیٹڈ بیگ سے کسٹمر کا تجربہ بہتر ہو سکتا ہے تاہم یہ ضروری نہیں ہے جب تک کہ آپ کسی ایسے مقام میں ڈیلیور نہ کر رہے ہوں جہاں یہ قانوناً درکار ہو۔ سائیکل کے ذریعہ کی جانے والی ڈیلیوریاں خصوصی بیگز سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو کھانے کو حرکت اور موسمی حالات سے محفوظ رکھیں۔ ریسٹورنٹس اور کسٹمرز آپ سے ان کے آرڈرز حفاظت کے ساتھ اور متعلقہ حفاظتی معیارات کے مطابق ڈیلیور کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ڈیلیوری کے دوران پیکجنگ کھولنے سے کھانے میں کوئی بیرونی مادہ جا سکتا ہے جو کسٹمرز کے لیے کھانے کی حفاظت سے متعلق شدید خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

ریسٹورنٹ کی تجاویز پر عمل کریں

ریسٹورنٹس کچھ مخصوص ڈیلیوری کی گائیڈلائنز کی نشان دہی کر سکتے ہیں جو کھانے کی حفاظت، ریگولیٹری رہنمائی کی تعمیل کرنے یا کسٹمر کی غذائی پابندیوں کا بندوبست کرنے کو پروموٹ کرتی ہیں اور وہ آپ سے ان پر عمل کرنے کی توقع کرتے ہیں، مثال کے طور پر، حلال اور حرام کھانے کو علیحدہ رکھنے کے لیے ریسٹورنٹ کے نوٹسز۔

الکحل ڈیلیور کرنے کے لیے مقامی قوانین پر عمل کریں

صرف الکحل خریدنے کے لیے قانونی عمر رکھنے والے اور نشہ کی حالت میں نہ ہونے والے کسٹمرز ان جگہوں پر الکحل کی ڈیلیوریاں آرڈر یا موصول کر سکتے ہیں جہاں دستیاب ہوں۔ کوریئر والے الکحل کی ڈیلیوری کے لیے مقامی تقاضوں پر عمل کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں جن میں اکثر کسٹمرز سے ان کا ID دکھانے کا کہنا اور اگر کسٹمر کی عمر کم ہو یا وہ نشہ کی حالت میں لگ رہا ہو تو ڈیلیوری کرنے سے انکار کرنا شامل ہے۔

حفاظت کے متعلق تجاویز

جب آپ' ہمارے ساتھ ڈرائیو یا ڈیلیور کر رہے ہوں تو آپ کی ذاتی جگہ اور آرام کا ہر وقت احترام کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ کو کسی کٹھن کسٹمر کا سامنا ہوتا ہے تو اس حوالے سے کچھ تجاویز یہ ہیں۔

آپ کسی بھی وقت آرڈر منسوخ کر سکتے ہیں

اگر آپ کو خطرہ یا غیر محفوظ محسوس ہو تو آپ ٹرپ ختم کر کے ہمیں اس واقعہ کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

حادثے کو رپورٹ کریں

Uber ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم کو جمع ہونے والی ان تمام رپورٹس کا جائزہ لیتی ہے جو ممکنہ طور پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔ اپنی ایپ کے ذریعے حادثہ کی رپورٹ کرنے کے لیے، مدد پر جائیں، متعلقہ ٹرپ منتخب کریں اور ہماری سپورٹ ٹیم کو پیغام جمع کرائیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں حکام سے رابطہ کریں

اگر آپ' کو ٹرپ کے دوران مدد کی ضرورت ہو تو حکام کو کال کرنے کے لیے ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کریں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • Uber مختلف چیلنز کے ذریعہ تاثرات حاصل کرتی ہے، ہماری کسٹمر سپورٹ کو جمع کرائی گئی ایسی رپورٹس کا جائزہ لیتی ہے جو ممکنہ طور پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہوں اور ایک ماہر ٹیم کے ذریعہ تفتیش کروا سکتی ہے۔ ہم اپنا جائزہ مکمل ہونے تک آپ کے اکاؤنٹ پر ہولڈ لگا سکتے ہیں۔ ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس میں کچھ اس طرح کی کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو آپ ایپس سے ہٹ کر کرتے ہیں، اگر ہم یہ تعین کریں کہ وہ کارروائیاں Uber کمیونٹی کی حفاظت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں یا پھر Uber کی برانڈ، ساکھ یا کاروبار کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

  • ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

    • جسمانی رابطہ کسی کو نقصان پہنچانا یا نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھنا۔

    • دھمکی آمیز اور غصے والا رویہ۔ ایسی زبان یا اشارے استعمال کرنا جو غیر مہذب، دھمکی آمیز یا نامناسب ہو سکتے ہیں۔

    • قوانین کی خلاف ورزی۔ کسی بھی قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کرنا بشمول ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ کے قوائد و ضوابط اور Uber ایپس استعمال کرتے ہوئے سڑک کے قوائد و ضوابط، جیسے رفتار اور ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا۔ گاڑی استعمال کرنے والے سبھی ڈرائیورز اور کوریئر والوں سے قانون یہ تقاضہ کرتا ہے کہ وہ درست ڈرائیونگ لائسنس، انشورنس اور گاڑی کی رجسٹریشن برقرار رکھیں۔

    • امتیاز۔ عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی حیثیت، قومیت، نسل، مذہب، جنس، جنسی رجحان یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیتٓ کی بنیاد پر کسی کے خلاف امتیازی سلوک کرنا۔

    • منشیات اور الکحل۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیو کرنا یا بائیک چلانا (یہ قانون کے خلاف ہے)۔

    • فراڈ۔ دھوکہ اعتبار کو کمزور کر سکتی ہے اور خطرناک بھی ہو سکتی۔ فراڈ کی مثالوں میں جان بوجھ فراڈ کے مقصد سے ٹرپ یا ڈیلیوری کے وقت یا فاصلہ کو بڑھانا؛ ٹرپ، آرڈر یا ڈیلیوری کی درخواستوں کو مکمل کرنے کی نیت کے بغیر قبول کرنا بشمول فراڈ کے مقصد سے مسافروں کو منسوخ کرنے کے لیے اشتعال دلانا؛ فراڈ کے مقصد سے فرضی اکاؤنٹس بنانا؛ فراڈ پر مبنی فیس یا چارجز کلیم کرنا جیسا کہ جھوٹی صفائی کی فیس؛ دانستہ طور پر فراڈ پر مبنی یا جھوٹے ٹرپس یا ڈیلیوریز کی درخواست، قبول یا مکمل کرنا؛ ڈیلیوری آئٹم پک کیے بغیر ہی ڈیلیوری مکمل کرنے کا دعوی کرنا؛ ڈیلیوری آئٹم پک کرنا لیکن پورا آئٹم یا اس کا کچھ حصہ اپنے پاس رکھ لینا اور مکمل آرڈر ڈیلیور نہ کرنا؛ پروموشنز کا غلط استعمال کرنا اور/یا انہیں ان کے مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال نہ کرنا؛ فراڈ یا ناجائز مقاصد کے لیے چارجز پر تنازع کھڑا کرنا یا نامناسب ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس بنانا۔

    • اکاؤنٹ شیئر کرنا۔ کوئی بھی Uber ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک فعال اکاؤنٹ رجسٹر کرنا اور اسے برقرار رکھنا ہوگا۔ کسی اور شخص کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں اور اپنے اکاؤنٹ کے سلسلے میں استعمال ہونے والی ذاتی معلومات جیسا کہ آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ کبھی بھی کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ مثال کے طور پر، کورئیرز کو ڈیلیوری کے تمام مراحل خود مکمل کرنے چاہئیں—بشمول ریسٹورنٹ سے آرڈر پک کرنے کے بعد کسٹمر کو حتمی ڈیلیوری کرنے تک کوئی بھی ہینڈلنگ، اس میں کوئی استثنا نہیں ہے۔

    • گاڑی کی غلط معلومات فراہم کرنا۔ آسان پک اپ یا ڈیلیوری کے لیے، Uber ایپس مسافروں اور کسٹمرز کو ڈرائیورز اور کوریئرز اور ان کی گاڑیوں کے بارے میں شناختی معلومات فراہم کرتی ہے بشمول ان کے لائسنس پلیٹ نمبر، گاڑی کے میک اور ماڈل، پروفائل کی تصویر اور نام۔ غلط یا پرانی معلومات مسافروں اور کسٹمرز میں الجھن پیدا کرتی ہے اور Uber ایپس استعمال کرتے وقت ان کا تجربہ خراب کر سکتی ہے۔

    • Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران جنسی تعلق قائم کرنا۔ Uber میں جنسی تعلق قائم نہ کرنے کا اصول ہے۔ Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران جنسی رابطہ قائم کرنا ممنوع ہے، بشمول ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران، اس سے قطع نظر کہ آپ اس شخص کو جانتے ہوں یا نہیں یا اس نے آپ کو رضامندی فراہم کی ہو یا نہیں۔

    • جنسی حراسانی اور بدعملی۔ Uber کسی بھی قسم کے جنسی حراسانی اور جنسی بدعملی سے منع کرتی ہے۔ جنسی حراسانی اور بدعملی سے مراد دوسرے شخص کی صریح رضامندی کے بغیر جنسی رابطہ یا رویہ اختیار کرنا ہے۔

    • ٹرپ یا ڈیلیوری کے بعد مسافروں سے غیر مطلوبہ رابطہ قائم کرنا۔ رابطہ ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ختم ہو جانا چاہیے، الّا یہ کہ گمشدہ آئٹم لوٹانے کے لیے کیا جائے۔ مثال کے طور پر، ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ذاتی طور پر کسی کو ٹیکسٹ یا کال کرنا، ملنا یا ملنے کی کوشش کرنا منع ہے۔

  • جی ہاں۔ Uber' کی کمیونٹی گائیڈلائنز ہر اس شخص پر لاگو ہوتی ہیں جو ہماری کوئی بھی ایپ استعمال کرتا ہے بشمول Uber Eats کسٹمرز اور ریسٹورنٹس اور عملہ، ساتھ ہی ڈرائیورز، مسافروں اور JUMP صارفین پر بھی۔

ایپ میں اپنی مرضی کے لحاظ سے ڈیلیور کریں

ایپ میں اپنی مرضی کے لحاظ سے ڈیلیور کریں

اس ویب صفحے پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتی ہے۔