Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز

ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز بنانے کا مقصد ہر تجربہ کو محفوظ اور باعزت بنانے میں مدد کرنا تھا۔ چاہے آپ' ڈرائیور ہوں یا مسافر، JUMP کے صارف ہوں یا ڈیلیوری پارٹنر، ریسٹورنٹ پارٹنر ہوں یا کسٹمر، سب سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں، محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں اور قانون پر عمل کریں۔

ڈیلیوری کی معلومات کی تلاش ہے؟

کمیونٹی گائیڈلائنز کی اسپاٹ لائٹ

ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

  • کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے کے لیے Uber ایپس استعمال کرنا

  • جنسی حراسانی یا جنسی بدعملی

  • عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی حیثیت، قومیت، نسل، مذہب، جنس، جنسی رجحان یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیت کی بنیاد پر کسی کے خلاف امتیازی سلوک کرنا

حفاظت کے متعلق تجاویز

جب آپ' ہمارے ساتھ ڈرائیو یا ڈیلیور کر رہے ہوں تو آپ کی ذاتی جگہ اور آرام کا ہر وقت احترام کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ کو کسی کٹھن مسافر یا کسٹمر کا سامنا ہوتا ہے تو اس حوالے سے کچھ تجاویز یہ ہیں۔

آپ کسی بھی وقت ٹرپ منسوخ کر سکتے ہیں

اگر آپ کو خطرہ یا غیر محفوظ محسوس ہو تو آپ ٹرپ ختم کر کے ہمیں اس واقعہ کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

حادثے کو رپورٹ کریں

Uber ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم کو جمع ہونے والی ان تمام رپورٹس کی تفتیش کرتی ہے جو ممکنہ طور پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔ اپنی ایپ کے ذریعے حادثہ کی رپورٹ کرنے کے لیے، مدد پر جائیں، متعلقہ ٹرپ منتخب کریں اور ہماری سپورٹ ٹیم کو پیغام جمع کرائیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں حکام سے رابطہ کریں

اگر آپ' کو ٹرپ کے دوران مدد کی ضرورت ہو تو حکام کو کال کرنے کے لیے ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کریں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

بکثرت پوچھے جانے والے سوالات

  • Uber مختلف چیلنز کے ذریعہ تاثرات حاصل کرتی ہے، ہماری کسٹمر سپورٹ کو جمع کرائی گئی ایسی رپورٹس کا جائزہ لیتی ہے جو ممکنہ طور پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہوں اور ایک ماہر ٹیم کے ذریعہ تفتیش کروا سکتی ہے۔ ہم اپنا جائزہ مکمل ہونے تک آپ کے اکاؤنٹ پر ہولڈ لگا سکتے ہیں۔ ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس میں کچھ اس طرح کی کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو آپ ایپس سے ہٹ کر کرتے ہیں، اگر ہم یہ تعین کریں کہ وہ کارروائیاں Uber کمیونٹی کی حفاظت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں یا پھر Uber کی برانڈ، ساکھ یا کاروبار کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

  • ہماری کسی بھی کمیونٹی گائیڈلائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

    • جسمانی رابطہ۔ کسی کو مارنا، نقصان پہنچانا یا بصورت دیگر نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھنا۔

    • دھمکی آمیز اور غصے والا رویہ۔ ایسی زبان یا اشارے استعمال کرنا جو غیر مہذب، دھمکی آمیز یا نامناسب ہو سکتے ہیں۔

    • قوانین کی خلاف ورزی۔ کسی بھی قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کرنا بشمول Uber ایپس استعمال کرتے وقت کبھی بھی ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ کے قوائد و ضوابط اور روڈ کے قوائد و ضوابط بشمول رفتار اور ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا۔ گاڑی استعمال کرنے والے سبھی ڈرائیورز اور ڈیلیوری پارٹنرز سے قانون یہ تقاضہ کرتا ہے کہ وہ درست ڈرائیونگ لائسنس، انشورنس اور گاڑی کی رجسٹریشن برقرار رکھیں۔

    • امتیاز۔ عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی حیثیت، قومیت، نسل، مذہب، جنس، جنسی رجحان یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیت کی بنیاد پر کسی کے خلاف امتیازی سلوک کرنا۔

    • منشیات اور الکحل۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیو کرنا یا بائیک چلانا (یہ قانون کے خلاف ہے)۔

    • فراڈ۔ دھوکہ اعتبار کو کمزور کر سکتی ہے اور خطرناک بھی ہو سکتی۔ فراڈ کی مثالوں میں جان بوجھ فراڈ کے مقصد سے ٹرپ یا ڈیلیوری کے وقت یا فاصلہ کو بڑھانا؛ ٹرپ، آرڈر یا ڈیلیوری کی درخواستوں کو مکمل کرنے کی نیت کے بغیر قبول کرنا بشمول فراڈ کے مقصد سے مسافروں کو منسوخ کرنے کے لیے اشتعال دلانا؛ فراڈ کے مقصد سے فرضی اکاؤنٹس بنانا؛ فراڈ پر مبنی فیس یا چارجز کلیم کرنا جیسا کہ جھوٹی صفائی کی فیس؛ دانستہ طور پر فراڈ پر مبنی یا جھوٹے ٹرپس یا ڈیلیوریز کی درخواست، قبول یا مکمل کرنا؛ ڈیلیوری آئٹم پک کیے بغیر ہی ڈیلیوری مکمل کرنے کا دعوی کرنا؛ ڈیلیوری آئٹم پک کرنا لیکن پورا آئٹم یا اس کا کچھ حصہ اپنے پاس رکھ لینا اور مکمل آرڈر ڈیلیور نہ کرنا؛ پروموشنز کا غلط استعمال کرنا اور/یا انہیں ان کے مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال نہ کرنا؛ فراڈ یا ناجائز مقاصد کے لیے چارجز پر تنازع کھڑا کرنا یا نامناسب ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس بنانا۔

    • اکاؤنٹ شیئر کرنا۔ کوئی بھی Uber ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو رجسٹر کرنا ہوگا اور ایک فعال اکاؤنٹ برقرار رکھنا ہوگا۔ کسی اور شخص کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں اور کبھی بھی اپنا ذاتی صارف کا نام اور پاس ورڈ کسی اور سے شیئر نہ کریں۔

    • گاڑی کی غلط معلومات فراہم کرنا۔ آسان پک اپ یا ڈیلیوری کے لیے، Uber ایپس مسافروں اور کسٹمرز کو ڈرائیورز اور ڈیلیوری پارٹنر اور ان کی گاڑیوں کے بارے میں شناختی معلومات فراہم کرتی ہے بشمول ان کے لائسنس پلیٹ نمبر، گاڑی کے میک اور ماڈل، پروفائل کی تصویر اور نام۔ غلط یا پرانی معلومات مسافروں اور کسٹمرز میں الجھن پیدا کرتی ہے اور Uber ایپس استعمال کرتے وقت ان کا تجربہ خراب کر سکتی ہے۔

    • Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران جنسی تعلق قائم کرنا۔ Uber میں جنسی تعلق قائم نہ کرنے کا اصول ہے۔ Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران جنسی رابطہ قائم کرنا ممنوع ہے، بشمول ٹرپ کے دوران یا ڈیلیوری پر، اس سے قطع نظر کہ آپ اس شخص کو جانتے ہوں یا نہیں یا اس نے آپ کو رضامندی فراہم کی ہو یا نہیں۔

    • جنسی حراسانی اور بدعملی۔ Uber کسی بھی قسم کے جنسی حراسانی اور جنسی بدعملی سے منع کرتی ہے۔ جنسی حراسانی اور بدعملی سے مراد دوسرے شخص کی صریح رضامندی کے بغیر جنسی رابطہ یا رویہ اختیار کرنا ہے۔

    • ٹرپ یا ڈیلیوری کے بعد مسافروں سے غیر مطلوبہ رابطہ قائم کرنا۔ رابطہ ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ختم ہو جانا چاہیے، الّا یہ کہ گمشدہ آئٹم لوٹانے کے لیے کیا جائے۔ مثال کے طور پر، ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ذاتی طور پر کسی کو ٹیکسٹ یا کال کرنا، ملنا یا ملنے کی کوشش کرنا منع ہے۔

  • جی ہاں۔ Uber' کی کمیونٹی گائیڈلائنز ہماری ایپس استعمال کرنے والے ہر شخص پر لاگو ہوتی ہیں بشمول ڈرائیورز، مسافر، ڈیلیوری پارٹنرز، Uber Eats کسٹمرز، ریسٹورنٹس اور صارفین۔

اس ویب صفحے پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتا ہے۔