دیکھیں کہ پلیٹ فارم پر نیا کیا ہے
اچھے کام کی حوصلہ افزائی کریں
اچھی طرح سے کیا گیا کام از خود ایک انعام ہے لیکن قصہ یہیں پر ختم نہیں ہونا چاہیے۔ Workhuman کے مطابق، باقاعدگی سے سراہے جانے والے 84% ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام میں زیادہ مطمئن ہیں۔
براہ راست اپنے ڈیش بورڈ سے گفٹ کارڈز بھیجیں
اب آپ اپنے Uber for Business ڈیش بورڈ سے انفرادی یا متعدد گفٹ کارڈز خرید سکتے ہیں جو وصول کنندگان سفر یا کھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔²
واؤچرز کو حسبِ ضرورت بنائیں
آپ جلد ہی ہماری نئی حسب ضرورت پیغام رسانی کی خصوصیت کے ساتھ کھانے یا سفر کے لیے بھیجے جانے والے واؤچرز میں ذاتی رابطے شامل کر پائیں گے۔ آپ اپنے الفاظ میں شکریہ کہہ سکتے ہیں یا ایموجیز کے ذریعے اظہار کر سکتے ہیں۔
لاک شدہ واؤچر ٹیمپلیٹس بنائیں
واؤچر ٹیمپلیٹس کے ساتھ بڑے پیمانے پر پیار شیئر کریں۔ لاک کی گئی سیٹنگز ایڈمنز کو زیادہ کنٹرول فراہم کرتی ہیں اور کوآرڈی نیٹرز کو زیادہ تیزی سے واؤچرز تقسیم کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
اپنے لوگوں کو اکٹھا کریں
سبھی کے لیے کھانے اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ یادگار لمحات بنائیں۔
اجتماعی آرڈر کے ساتھ زیادہ افراد کے لیے کھانے کا انتظام کرنا آسان بنائیں
ملازمین مشترکہ کارٹ میں اپنے آئٹمز شامل کر سکتے ہیں، یہ آپ کا وقت بچاتا ہے اور سب کو خوش رکھتا ہے۔ یہ خصوصیت آفس میں یا آفس سے باہر کے ایونٹس میں بڑی اور چھوٹی ٹیمز کو کھانا کھلانے کے لیے بہترین ہے۔
ایک ساتھ آگے بڑھیں
اپنے لوگوں کو کمپنی آنے جانے کے لیے گروپس کے صورت میں سفر فراہم کریں۔ جلد ہی، امریکہ میں موجود تنظیمیں Uber Charter کے ذریعے آرام دہ بسیں بک کر سکیں گی جن میں ایک ہی سفر میں 55 تک افراد کی جگہ ہوتی ہے۔ آپ Uber ایپ میں یا ویب پر Uber Charter بک کر سکتے ہیں۔³
کھانے کے ساتھ ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں
Inspirus کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک فروغ پذیر ماحول میں مطمئن ملازمین کے اختراعی صلاحیتیں دکھانے اور بھرپور حصہ لینے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔⁴
رات گئے کی ٹیمز کو انعام دیں
محنت اور لگن سے کام کرنے والے ملازمین کو دیر تک کام کرنے کی ضرورت پیش آنے پر کھانے کی ٹریٹ دیں۔ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے اور ساتھ ہی پالیسی پر قائم رہنے کے لیے وقت، بجٹ اور آئٹم کی پابندیوں کے ساتھ کھانے کا پروگرام بنائیں۔
آٹو پائلٹ پر آفس میں ڈائننگ سیٹ کریں
کھانے کی منصوبہ بندی پوری ٹیم کے لیے دفتر میں کھانے کے لیے ایک آسان حل پیش کرتی ہے۔ اب ایڈمنز ملازمین کو ان آپشنز میں سے منتخب کرنے کے لیے مدعو کر کے اعادی اجتماعی آرڈرز منظم کر سکتے ہیں جنہیں آپ نے کیوریٹ کیا ہے۔
آپ کے ڈیش بورڈ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی پلیٹ فارم اپ ڈیٹس
Uber for Business ڈیش بورڈ میں تازہ ترین بہتریوں سے متعلق جانیں۔ اس سہ ماہی میں، ہم نے ایک تازہ ڈیزائن، اپ ڈیٹ کردہ اجازتیں لانچ کی ہیں اور لاگ ان کے تجربے کو بہتر بنایا ہے۔
دوبارہ ڈیزائن کردہ ہوم پیج ملاحظہ کریں
اب آپ کو ذاتی نوعیت کے ہوم پیج کا تجربہ ملتا ہے جو آپ کو اپنی تنظیم کے اخراجات، سرگرمی وغیرہ جیسے ٹرانزیکشنز کے خلاصے میں زیادہ مرئیت فراہم کرتا ہے۔ نیز یہ متعلقہ صفحات، تجویز کردہ کارروائیاں اور پلیٹ فارم انسائٹس آفر کر کے نمایاں کرتا ہے کہ آپ پلیٹ فارم پر مزید کیا کر سکتے ہیں۔
کردار کے لحاظ سے ڈیش بورڈ تک رسائی سیٹ کریں
یہ نئی خصوصیت آپ کو مخصوص ملازمین کو مخصوص انتظامی اور رپورٹنگ کے ملاحظات تک رسائی فراہم کرنے کا اختیار دیتی ہے جو تنظیموں کو زیادہ سے زیادہ پرسنلائزیشن اور افادیت فراہم کرتی ہے۔
سنگل سائن آن کے ذریعے لاگ ان کریں
Uber for Business ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سنگل سائن آن (SSO) استعمال کر کے سیکیورٹی کو بہتر بنائیں، اپنی تنظیم کو تعمیل میں رکھیں اور پروڈکٹیوٹی میں اضافہ کری ں۔
Uber for Business: خصوصیات کی تازہ ترین بہتریاں
Uber for Business اپ ڈیٹس کے بارے میں مزید معلومات کی تلاش ہے؟ ہم نے اس سہ ماہی میں جو کچھ بھی لانچ کیا ہے اس کی مکمل فہرست حاصل کریں۔
عالمی سطح پر تین چوتھائی صارفین Uber for Business کی تجویز دیتے ہیں⁵
¹“دفتر میں ملازمین کی حوصلہ افزائی: ستائش کے فوائد،' Alexis Zahner، LinkedIn، 23 مارچ، 2023۔
²خصوصیت اور پروڈکٹ کی دستیابی ملک اور آلے کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ USD گفٹ کارڈز The Bancorp Bank, N.A. کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں۔
³Uber Charter تیسرے فریق، US Coachways کی جانب سے منتخب کردہ مقامات پر فراہم کی جاتی ہے، جو ڈرائیور اور گاڑی کی اسکریننگ، آفرز، سپورٹ اور Uber Charter کی سروسز کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ آپ کے Uber کے ساتھ معاہدے کی متعلقہ شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔
⁴“ملازمین کی مشغولیت کی رجحانات اور پیشنگوئیاں،' Inspirus، Q3 2023۔
ستمبر 2023 میں Uber کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، ممکنہ طور پر 75% کلائنٹس (کُل 6,305 میں سے) اپنے کسی ساتھی یا پروفیشنل نیٹ ورک میں کسی کو Uber for Business کی تجویز دیں گے۔
مجموعی جائزہ
ہمارے بارے میں
پروڈکٹس
سلوشنز
استعمال کے لحاظ سے
انڈسٹری کے لحاظ سے
کسٹمر سپورٹ
سپورٹ
وسائل
جانیں