Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

کسٹمرز اور ملازمین کے لیے بڑی تعداد میں گفٹ کارڈز خریدیں

گفٹ کارڈز اپنی ٹیم کو انعام دینے اور اپنے کاروبار کے لیے اہم کسی بھی شخص کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ ہیں۔

واؤچرز کے ساتھ گفٹ کارڈز کا موازنہ کریں

آپ سفر اور کھانوں کے اخراجات مختلف طریقوں سے کور کر سکتے ہیں۔ دریافت کریں کہ کون سا طریقہ آپ کے لیے مناسب ہے۔

  • گفٹ کارڈز: آپ Uber کریڈٹ اپنے ملازمین یا کسٹمرز کو ان کی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کے لیے دینے کی خاطر خریدتے ہیں۔

    واؤچرز: آپ ملازمین یا کسٹمرز میں Uber کریڈٹ تقسیم کرتے ہیں اور صرف لیے گئے سفر یا آرڈر کیے گئے کھانے کی ادائیگی کرتے ہیں۔ آپ پیرامیٹرز کو بھی کنٹرول کرتے ہیں اور ٹریک کر سکتے ہیں کہ کریڈٹ کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

  • گفٹ کارڈز: آپ وصول کنندگان کو ٹیکسٹ، ای میل یا پرنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل کارڈز بھیج سکتے ہیں۔ آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ تقسیم کیسے کریں۔ فزیکل گفٹ کارڈز ہماری سیلز ٹیم کے ذریعے دستیاب ہیں۔ یہاں کارڈز خریدیں۔

    واؤچرز: آپ وصول کنندگان میں Uber کریڈٹ تقسیم کرتے ہیں اور اختتامی تاریخوں، مقام کی پابندیوں اور/یا کریڈٹ استعمال کرنے کے لیے مخصوص دن اور وقت جیسے کنٹرولز سیٹ کرتے ہیں۔ وصول کنندگان اپنی Uber یا Uber Eats ایپ سے سفر یا کھانوں کی درخواست کر سکتے ہیں اور اپنی خریداری پر واؤچر کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں سائن اپ کر سکتے ہیں۔

  • گفٹ کارڈز: خریداری کے وقت گفٹ کارڈ کی رقم کے لیے آپ پوری ادائیگی کرتے ہیں۔

    واؤچرز: آپ صرف تب ادائیگی کرتے ہیں جب کوئی صارف واؤچر ریڈیم کر کے اسے سفر یا کھانے کے لیے استعمال کرے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ واؤچرز میں 100$ تقسیم کرتے ہیں اور صرف 50$ استعمال ہوتے ہیں تو آپ 50$ ادا کریں گے۔

  • گفٹ کارڈز: کمپنیوں کے گفٹ کارڈز استعمال کرنے کے کچھ طریقے: ملازمین کے لیے سال کے اختتام یا چھٹی کے تحائف کے طور پر، کارپوریٹ تحائف یا کسٹمرز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اور انعامات یا تحائف۔

    واؤچرز: کمپنیوں کے واؤچرز استعمال کرنے کے کچھ طریقوں میں ورچوئل ایونٹ کے شرکاء کے لیے کھانا خریدنا، لوگوں کو ان کے کاروبار تک لانے کے لیے سفر کی لاگت کور کرنا اور کسٹمرز کو ان کی خریداریوں کے انعام کے طور پر کھانوں پر سبسڈی آفر کرنا شامل ہیں۔

گفٹ کارڈز خریدنا اور استمعال کرنا آسان ہوتا ہے

  • کوئی سروس فیس یا میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے

    آپ ایک بھی پیسہ اضافی ادا نہیں کرتے اور وصول کنندگان مکمل بچت کر پاتے ہیں۔

  • ڈیجیٹل یا فزیکل کارڈز

    ٹیکسٹ، ای میل یا پرنٹ کے ذریعے ورچوئل کارڈز دیں یا خود تقسیم کرنے کے لیے فزیکل کارڈز موصول کریں۔

  • کھانوں اور سفر کے لیے کریڈٹ

    وصول کنندگان ہزاروں شہروں میں سفر اور ریسٹورنٹس کے لیے اپنا کریڈٹ استعمال کرنے کا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں۔

  • متعدد کرنسیوں میں دستیاب ہے

    گفٹ کارڈز کو متعدد کرنسیوں میں ریڈیم کیا جا سکتا ہے اس وجہ سے یہ عالمی ٹیمز اور مسافروں کے لیے بہترین ہیں۔

  • لچکدار، بڑی تعداد میں تقسیم

    ایک بلک فائل کے ذریعے خود تقسیم کریں یا ہماری گفٹ کارڈ ای میل سروس استعمال کریں۔

1/5
1/3
1/2

سیلز سے بات کریں

گفٹ کارڈز کی مد میں 5000$ سے زائد کی خریداری کرنا چاہتے ہیں؟ متعدد کرنسیوں والے آرڈرز کے حوالے سے مدد درکار ہے یا فزیکل کارڈز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ہماری ٹیم بخوشی آپ کا آرڈر منظم اور اس کی تقسیم کرے گی۔

کمپنیاں ہمارے گفٹ کارڈز کس طرح استعمال کرتی ہیں

  • ملازمین کی مراعات اور مورال

    جن ملازمین نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے ان کی حوصلہ افزائی کر کے ان کا مورال بلند کریں اور کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔

  • خریداریوں کے لیے کسٹمر کے انعامات

    نئے یا موجودہ کسٹمرز کو گفٹ کارڈز آفر کر کے اپنی مارکیٹنگ کمپینز میں پروموشن شامل کریں۔

  • کسٹمر سروس کی تلافیاں

    خصوصی گفٹس دے کر کسٹمرز کو زیادہ باوفا بنائیں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ آپ کے لیے قابل قدر ہیں۔

  • ورچوئل ایونٹس کے لیے کھانے

    ورچوئل کانفرنسز، میٹنگز یا ویبینارز کے دوران شرکاء کو بھرپور کھانا فراہم کریں۔

  • سروے میں جواب دینے کی ترغیبات

    Uber کیش یا Uber کریڈٹ کی ترغیب کے ساتھ جواب کی شرح اور تعامل کو بہتر بنائیں۔

1/5
1/3
1/2
1/3

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • جی ہاں، جب گفٹ کارڈز کسی اکاؤنٹ پر لاگو ہوتے ہیں تو ایپ کے 'والٹ' سیکشن میں Uber کیش یا Uber کریڈٹ بن جاتے ہیں اور انہیں Uber کے ساتھ سفر یا Uber Eats کے ساتھ کھانوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • جی ہاں، Uber گفٹ کارڈز کسی بھی Uber ٹرانزیکشن کے لیے ٹیکسز، فیس یا ٹپس کور کریں گے۔

  • گفٹ کارڈز آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، بھارت، میکسیکو، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب ہیں۔ تعاون یافتہ کرنسیوں میںAUD, BRL, CAD, INR, MXN, ZAF, GBP اور USD شامل ہیں۔

  • گفٹ کارڈز ڈیفالٹ طور پر ڈیجیٹل ہوتے ہیں (فزیکل نہیں)۔ فزیکل گفٹ کارڈز صرف امریکہ میں دستیاب ہیں اور ہماری سیلز ٹیم سے ہی خریدے جا سکتے ہیں۔

  • وصول کنندگان ٹیکسٹ، ای میل یا پرنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل کارڈز موصول کر سکتے ہیں۔ آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ تقسیم کیسے کریں۔ مشقت والا کام ہم کر سکتے ہیں اور انفرادی وصول کنندگان کو ہر گفٹ کارڈ ای میل کر سکتے ہیں یا پھر آپ فزیکل گفٹ کارڈز موصول کر کے انہیں خود تقسیم کر سکتے ہیں۔

  • آپ منتخب کردہ مارکیٹس میں ACH/وائر ٹرانسفر کے ذریعے یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ کا بینکنگ ادارہ وائر ٹرانسفر فیس لاگو کر سکتا ہے جسے کور کرنے کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔

  • ہر ملک میں کم از کم اور زیادہ سے زیادہ گفٹ کارڈز کی رقوم ہوتی ہیں۔ ہم کسی بھی دستیاب کرنسی میں متعدد پورے اعداد کی رقوم میں ڈیجیٹل گفٹ کوڈز بنا سکتے ہیں۔ براہ کرم کرنسی کے تقاضوں کے حوالے سے ہماری سیلز ٹیم سے بات کریں۔