Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

حفاظتی خصوصیات ہر سفر میں موجود ہیں

ہم ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کے لیے پرعزم ہیں جہاں خواتین محفوظ محسوس کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی ایپ استعمال کرنے والی خواتین، خواتین کی حفاظت کے ماہرین اور وکلاء کے ساتھ شراکت کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں تاکہ ایسی اختراعی حفاظتی خصوصیات اور پالیسیاں بنا سکیں جو ہمارے صارفین کی کمیونٹی کو مضبوط بنائیں۔

مسافر کے اکاؤنٹس

ہم نے ایسی جانچوں اور حفاظتی اقدامات کا اتنظام کیا ہے جو پُر اعتماد پک اپس کو فروغ دیتے ہیں اور ڈرائیورز کے لیے محفوظ کمیونٹیز بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مسافر کے Uber استعمال کرنے سے پہلے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ درست ادائیگی کا طریقہ فراہم کریں اور رجسٹر کرنے کے لیے اپنا فون نمبر یا ای میل پتہ استعمال کریں۔

فون نمبر کی گمنام کاری

جب صارفین Uber ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں تو رازداری اور رابطے کی معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ فون نمبرز کو گمنام بنایا جاتا ہے اور دیگر تمام رابطے کی معلومات پوشیدہ رہیں گی۔

میرا سفر فالو کریں/میرا ٹرپ شیئر کریں

دوست اور فیملی ریئل ٹائم میں ٹرپس فالو کر سکتے ہیں تاکہ ڈرائیورز، مسافر اور ان کے پیارے پک اپ سے ڈراپ آف تک زیادہ پُر اعتماد محسوس کریں۔

سفری چیک

سنسرز اور GPS ڈیٹا استعمال کرنا، اگر کوئی ٹرپ پلان کے مطابق نہیں ہوتا ہےتو یہ خصوصیت اس کا پتا چلانے میں مدد کر سکتی ہے۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے چیک کریں گے کہ ڈرائیور اور مسافر محفوظ ہیں اور اگر ضرورت ہو تو فوری مدد کے لیے ہنگامی معاونت تک آسان رسائی کی خصوصیات فراہم کریں گے۔

24/7 سپورٹ

ہم ضرورت کے وقت مسافروں اور ڈرائیورز کو احساس اور نگہداشت کے ساتھ سپورٹ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو درون ایپ سپورٹ ہر وقت دستیاب ہے۔ حفاظتی ایجنٹس پر مشتمل ہماری ماہر ٹیم حساس رپورٹس ہینڈل کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہے اور سپورٹ کے وسائل فراہم کر سکتی ہے۔

ہنگامی مدد

ایپ میں موجود 'ایمرجنسی بٹن' مسافروں اور ڈرائیورز کو بٹن پر ٹیپ کر کے ان کے مقامی ایمرجنسی نمبر سے منسلک کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ ایپ مقام اور ٹرپ کی تفصیلات دکھاتی ہے تاکہ ڈرائیورز اور مسافر انہیں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز سے شیئر کر سکیں۔

'مجھے Uber کے ساتھ ڈرائیو کرنا پسند ہے کیونکہ مجھے 24/7 پاس لائیو سپورٹ تک رسائی حاصل ہے جو کہ میرے لیے بہترین ہے کیونکہ مجھے رات میں ڈرائیونگ کرنا پسند ہے۔ خاتون ڈرائیور کے طور پر، Uber مجھے سپورٹ کرتی ہے۔'

کیرولین، جارجیا، امریکہ، Uber کے ساتھ گاڑی چلانے کے 7 سال

مہذبانہ رویے سے متعلق گائیڈ لائنز

ہماری کمیونٹی کی گائیڈ لائنز Uber استعمال کرتے وقت جنسی ہراسانی اور کسی بھی قسم کی جنسی بدسلوکی کی ممانعت کرتی ہیں۔ ذاتی جگہ اور رازداری کا ہمیشہ احترام کرنا چاہیے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو آپ اپنے ٹرپ کے دوران یا اس کے بعد Uber کو ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب کارروائی کریں گے۔

ایسی تجاویز جو حفاظت کو فروغ دیتی ہیں اور جنسی ہراسانی سے بچنے میں مدد کرتی ہیں

فرد کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس کی وجہ سے، ہم جنسی ہراسانی سے بچاؤ سے متعلق تجاویز اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے ہم سب جو اہم کردار ادا کرتے ہیں اس سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے NO MORE جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت کرتے ہیں۔

حفاظت سے متعلق شراکت داری

خواتین ڈرائیورز، ماہرین اور وکلاء کے تاثرات کی مدد سے، Uber تعلیمی مواد تیار کرتی ہے اور حفاظت سے متعلق کمیونٹی گروپس کے ساتھ شراکت کرتی ہے۔

تعلیم

ہم نے اپنے پارٹنرز سے سیکھا ہے کہ ہنگامی مداخلتوں کے مقابلے میں تعلیم مشکل حفاظتی مسائل کی جڑ تک پہنچنے کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ اسی لیے ہم نے درون ایپ حفاظتی ٹول کٹ اور ڈرائیور کے تعلیم کے مرکز کے ذریعے تعلیمی مواد اور حفاظتی تجاویز تک رسائی حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے اور اس ہی مقصد کے لیے ہم نے Stand Up, Don’t Stand By جیسی پہلے سے کارروائی کرنے والی کمپینز اور اقدامات لانچ کیے ہیں۔ ہم عالمی طور پر اپنے صارفین کے لیے حفاظتی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں جس میں جنسی ہراسانی یا جنسی بدسلوکی سے بچاؤ اور آگہی کی تعلیم شامل ہے۔

خواتین کی حفاظت کا عہد

Uber ہمارے پلیٹ فارم پر اور جن کمیونٹیز میں سروسز فراہم کرتے ہیں ان میں جنس پر مبنی تشدد کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ عالمی طور پر ہم آگہی پھیلانے، تعلیم اور وسائل فراہم کرنے اور ایسی پروڈکٹس اور پالیسیاں ڈیزائن کرنے کے لیے ماہرین اور وکلاء سے شراکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو صدمے سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہوں اور پسماندہ پر فوکس کرتی ہوں۔