Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

اعتماد کے ساتھ گاڑی چلائیں

آپ کو حق ہے کہ جہاں بھی موقع ملے آپ جا سکیں۔ سڑک پر اس ٹیکنالوجی کی سپورٹ کے ساتھ جائیں جو آپ کو اور آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کو تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

محفوظ تجربہ کی تشکیل

آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے خصوصیات

آپ کو اپنے پیاروں، ہماری ٹیم اور ایمرجنسی حکام کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایپ کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، تا کہ آپ مزید آگے بڑھ سکیں۔

مدد اگر آپ کو ضرورت پڑے

حادثہ کی صورت میں جواب دینے والی خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹیمیں ایپ کے ذریعے ہر وقت دستیاب ہوتی ہیں۔

ایک جامع کمیونٹی

شہروں اور تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشوں اور باہم مل جل کر کام کرنے کے ذریعے، ہم ہر کسی کے لیے محفوظ سفر تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

ذہنی سکون، جہاں بھی آپ جائیں

تحفظ کو عملی شکل دی گئی ہے۔ تاکہ آپ رات کے وقت گاڑی چلاتے ہوئے پرسکون محسوس کریں۔ تاکہ آپ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔ اور تاکہ آپ جانیں کہ اگر کچھ ہو جاتا ہے تو آپ کے پاس کوئی ہے جس سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔٭

ہنگامی مدد کا بٹن

بوقت ضرورت حکام سے مدد حاصل کرنے کے لیے آپ ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

حادثہ کی صورت میں 24/7 سپورٹ

حادثہ کی صورت میں جواب دینے کے حوالے سے تربیت یافتہ Uber کے کسٹمر ایسوسی ایٹس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوتے ہیں۔

میرا سفر فالو کریں

دوست اور اہل خانہ آپ کے راستہ پر نگاہ رکھ سکتے ہیں اور جب آپ پہنچیں گے تو انہیں علم ہو گا۔

دو طرفہ درجہ بندیاں

آپ کے تاثرات اہم ہیں۔ کم درجہ کے ٹرپس کا اندراج کیا گیا ہے، اور Uber کمیونٹی کے تحفظ کے لیے صارفین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

GPS ٹریکنگ

Uber کے تمام سفر شروع سے آخر تک ٹریک کیے جاتے ہیں، لہذا اگر کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ٹرپ کا ریکارڈ موجود ہوگا۔

سفری چیک

اگر کسی ٹرپ میں کوئی غیر متوقع طویل سٹاپ آتا ہے تو سینسرز اورر GPS کے ڈیٹا کی مدد سے سفری چیک کی خصوصیت اس کا پتہ چلا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم آپ' کی خیریت دریافت کریں گے اور مدد حاصل کرنے کے لیے ٹولز آفر کریں گے۔¹

اپنے PIN کی توثیق کریں

آپ کو ایپ میں ٹرپ شروع کرنے سے پہلے اپنے مسافر سے PIN حاصل کر کے درج کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ PIN کی توثیق سے آپ کو یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کی کار میں درست مسافر بیٹھ رہا ہے نیز اس سے آپ دونوں کو زیادہ ذہنی سکون کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

وہ کوریج جسے آپ شمار کر سکتے ہیں

Uber ہر ٹرپ کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے بیمہ فراہم کرنے والے سرکردہ اداروں کے ساتھ شراکت کرتا ہے۔

بلا جھنجھٹ، محفوظ پک اپس کے لیے تجاویز

آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آپ سے اور آپ کے مسافروں سے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے تمام تفصیلات کو اچھی طرح سے چیک کرنے کا کہہ رہے ہیں، تاکہ شروعات سے ہی اضافی ذہنی سکون کو یقینی بنایا جا سکے۔

مسافر کی حفاظت

ٹرپ شروع ہونے سے پہلے، مسافروں کو آپ کی کار کا لائسنس پلیٹ نمبر، میک اور ماڈل اور ساتھ ہی آپ کی ڈرائیور تصویر اور نام چیک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ڈرائیور کی حفاظت

آپ مسافروں سے اپنے نام کی توثیق کرنے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔ آپ یوں دریافت کر سکتے ہیں، ’’ہیلو، آپ کا ڈرائیور کون ہے؟‘‘ یا ’’کیا آپ براہ کرم میرے نام کی توثیق کر سکتے ہیں؟ یہ آپ کی ایپ پر ظاہر ہو رہا ہوگا۔‘‘

ہر کسی کے لیے زیادہ محفوظ سڑکیں، آپ کی بدولت

آپ شہروں کو محفوظ بنانے اور راستوں کو سفر کے لیے دوستانہ بنانے میں مدد کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گاڑی چلاتے وقت توجہ مرکوز رکھنا

ایپ آپ کو پوسٹ کردہ رفتار کی حد کے اندر گاڑی چلانے اور محفوظ وقفے لینے کی یاد دہانی کرواتی ہے، تا کہ آپ گاڑی چلاتے وقت چوکنے رہ سکیں۔

حفاظت کے متعلق تجاویز

مسافروں کو پک کرنے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرنے سے لے کر انہیں بیلٹ باندھنے کی یاد دہانی کرانے تک، آپ اپنے اور اپنے ارد گرد لوگوں کے تحفظ میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہماری کمیونٹی کو مستحکم بنانا

Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز مسافروں اور ڈرائیورز کو تناؤ سے پاک سفر کا لطف اٹھانے میں مدد کرتی ہیں۔ کوئی بھی شخص جو رہنما خطوط کی تعمیل نہیں کرتا تو پوری Uber کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اسے پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

کچھ مخصوص تقاضے اور خصوصیات خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور غیر دستیاب ہو سکتی ہیں۔

¹ یہ خصوصیت متعارف کرائے جانے کے عمل میں ہے اور فی الوقت صرف منتخب کردہ مارکیٹس میں دستیاب ہے۔