Uber کا کمیونٹیز کو سپورٹ کرنا
جیسا کہ ہم جانتے ہیں، دنیا اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ لیکن جس طرح کمیونٹیز اس خلاف معمول وقت میں اکٹھی ہو رہی ہیں، یہ بات یقینی ہے کہ سمجھ بوجھ، ہمدردی اور اختراعات کے ذریعے ہم' سب مل کر اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ دیکھیں کہ اس دوران Uber آگے بڑھنے کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ کس طرح کام کر رہی ہے۔
10 ملین سفر اور ڈیلیوریز
ہم دنیا بھر کے فرنٹ لائن نگہداشت صحت کے کارکنان، بزرگوں اور ضرورت مند لوگوں کے لیے 10 ملین مفت سفر، کھانے اور ڈیلیوریز کا عہد کر رہے ہیں۔
ڈرائیورز اور کوریئرز کی مدد کرنا
اس دوران ڈرائیورز اور کورئیرز کو سپورٹ کرنے کے لیے، ہم نے ایپ میں COVID-19 ہب بنایا ہے جس میں تازہ ترین حفاظتی تجاویز، مالی امداد کی درخواست دینے میں ان کی مدد کرنے کے لیے وسائل اور ورک ہب کے ذریعے کمائی کے اضافی موقعوں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ریسٹورنٹس کو سپورٹ کرنا
ریسٹورنٹ کے لاکھوں ورکرز اور کورئیرز اس بحران سے متاثر ہوئے ہیں۔ اپنے مقامی ریسٹورنٹس کو سپورٹ دینا اس سے زیادہ ضروری پہلے کبھی نہیں تھا۔
'نگہداشت صحت کے کارکنان اس جنگ کی پہلی صفوں میں ہمارے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم انہیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ Uber کے ساتھ یہ پُرسخاوت پارٹنرشپ ہمیں ایسے نیو یارکرز کو سپورٹ فراہم کرنے میں مدد کرے گی جو اس بحران میں ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔'
—Mayor Bill de Blasio, NYC
پوری دنیا میں اپنی کمیونٹیز کی مدد کرنا
جیسا کہ دنیا بھر کے ممالک COVID-19 کے بحران سے نمٹنے کی سر جوڑ کر کوشش کر رہے ہیں، ہم اپنے سماجی ذمہ داری کے عزائم کے تحت اپنا چھوٹا سا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیکھیں کہ ہم' اپنی کمیونٹیز اور اگلی صفوں میں موجود ہیروز کو سپورٹ کرنے کے لیے شہروں اور غیر منفعتی اداروں کے ساتھ کس طرح کام کر رہے ہیں۔
Feeding America اور World Central Kitchen کے ساتھ اہم اشیاء کی منتقلی کے لیے پارٹنرشپ کی۔
نیویارک کے اندر گھروں میں محدود ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں کو عید فسح کے کھانے ڈیلیور کیے۔
شکاگو میں گھریلو تشدد کے متاثرین کو مفت Uber سفر فراہم کیے۔
برازیل کے پسماندہ علاقوں میں کھانے کی ٹوکریاں اور حفظان صحت کی کٹس کا عطیہ دیا۔
چلی میں لوگوں کے گھروں تک ضروری آئٹمز ڈیلیور کرنے کے لیے Uber Flash لانچ کی۔
میکسیکو اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک میں بلڈ بینکس تک مفت سفر آفر کیے۔
افریقی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ کینیا اور جنوبی افریقہ میں خواتین ڈرائیورز میں کاروباری صلاحیتیں پیدا کرنے میں مدد کی۔
جنوبی افریقہ میں Bill and Melinda Gates Foundation کے ساتھ 35,000 ادویات COVID-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو ڈیلیور کی گئیں۔
SA Harvest سے جنوبی افریقہ کی پناہ گاہوں کو 100,000 مفت کھانے ڈیلیور کیے۔
مصری وزارت صحت اور آبادی کے ساتھ قاہرہ اور اسکندریہ میں نگہداشت صحت کے کارکنان کو 20,000 مفت ٹرپس اور کھانے فراہم کیے۔
Uber Medic کے ذریعے پاکستان بھر کے 9 ہسپتالوں میں نگہداشت صحت کے کارکنان کو 13,000 ٹرپس عطیہ کیے۔
پاکستان میں Uber ڈیلیوری لانچ کی گئی تاکہ لوگ گھروں میں رہ سکیں اور ضروری چیزیں ان کی دروازے تک پہنچائی جائیں۔
فرانس میں بزرگوں کی مدد کرنے والے نگہداشت صحت کے کارکنان کو 100,000 ٹرپس اور کھانے عطیہ کیے۔
کم آمدنی والی فیملیز کو ضروری اشیاء ڈیلیور کرنے کے لیے اسپین میں Save the Children and Galp کے ساتھ پارٹنرشپ کی۔
برطانیہ میں قومی ہیلتھ سروس کے کارکنان کو 300,000 مفت سفر اور کھانے فراہم کیے۔
آسٹریلیا میں Uber Connect کا تجربہ کیا گیا جس سے صارفین کو اپنی فیملی اور دوستوں کو انتہائی ضروری نگہداشت کے پیکجز بھیجنے کی سہولت ملی۔
Nippon Foundation کے ساتھ پارٹنرشپ میں جاپان کے اندر بیمار بچوں کو 5,000 کھانوں کا عطیہ کیا۔
نگہداشت صحت کے کارکنان کو مفت سفر آفر کرنے کے لیے بھارت میں قومی ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ پارٹنرشپ کی۔
"We'ایس حالت میں جب لوگوں کو سب سے زیادہ ضرورت ہے، کمیونٹیز کو کھانا فراہم کرنے کے لیے Uber کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ میں توسیع کرںے پر ہم بے حد پُرجوش ہیں۔ اس مشکل وقت میں، ہم' نے ضرورت مند پڑوسیوں کی مدد کرنے کے نئے طریقے تلاش کرنے کے لیے اپنے کھانے کے بینکوں کے بڑے نیٹ ورک اور Uber کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ ان کے موجودہ پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔"
—Nikki Drevich، انٹیرم چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، Feeding America
صحت اور حفاظت کو فروغ دینا
COVID-19 کے بحران سے لے کر بحالی تک، اپنی کمیونٹیز کے لوگوں کی صحت اور حفاظت کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
عوامی تحفظ کو سپورٹ کرنا
ہم' صحت اور حفاظتی تجاویز تیار کر کے اپنے چینلز پر ہر مسافر، کسٹمر اور کمانے والے کے ساتھ عالمی سطح پر شیئر کر رہے ہیں۔
ہم صحت عامہ کے حکام کے مشورے پر عمل کرنے کے لیے Uber استعمال کرنے والے ہر شخص کو یاددہانی کرا رہے ہیں۔ اور ہم' اپنے مسافروں سے گھر بیٹھنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ ہم اہم چیزیں منتقل کرنے میں مدد کر سکیں۔
ڈرائیورز اور کوریئرز کو محفوظ رکھنا
ڈرائیورز اور کورئیرز کی صحت اور حفاظت ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے۔ ہم نے حفاظتی وسائل اور پروگرامز مرتب کیے ہیں جیسے کہ اس غیر یقینی وقت میں ڈرائیورز اور کورئیرز کو اپنا خیال رکھنے میں مدد دینے کے لیے ماسکس، سینیٹائزرز اور وائپس فراہم کرنا۔
باخبر رہیں
ہمارے دنیا بھر کے شہروں اور کمیونٹیز کے ساتھ پارٹنرشپ کرنے کے طریقے کے بارے میں باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کے لیے سائن اپ کریں۔
ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
اگر آپ اس دوران COVID-19 کے حوالے سے مدد فراہم کرنے والی کسی تنظیم کا حصہ ہیں تو ہمیں بتائیں کہ Uber کیسے مدد کر سکتی ہے۔
کمپنی