Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

متعدد آرڈرز کی ڈیلیوری

متعدد آرڈرز پک کرنا آپ کو زیادہ پیسہ کمانے کے مواقع دیتا ہے۔ متعدد آرڈرز ڈیلیور کرنے کے 2 طریقے ہیں: آپ اسی ریسٹورنٹ سے آرڈرز پک کر سکتے ہیں یا پھر مختلف ریسٹورنٹس سے آرڈرز پک کر سکتے ہیں۔

متعدد ریسٹورنٹ والے ٹرپس کا طریقہ کار کیا ہے

1. آپ کے پہلے آرڈر پک اپ کے دوران، اگر کسی قریبی ریسٹورنٹ میں کوئی اور آرڈر ہوا تو آپ کو نوٹفیکیشن ملے گی۔ دوسرے آرڈر کو قبول یا مسترد کرنا آپ کی مرضی ہے۔

2. اگر آپ دوسرا آرڈر قبول کرتے ہیں تو آپ کے پاس پک اپ کے لیے اس ریسٹورنٹ کے مقام کی تجویز کردہ ڈائریکشنز تک رسائی ہوگی۔

3. اپنی پہلی ڈیلیوری مکمل کرنے کے بعد، آپ اپنا متعدد ریسٹورنٹس والا ٹرپ مکمل کرنے کے لیے دوسرے ڈیلیوری کے مقام پر جا سکتے ہیں۔

کرایوں کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے

سنگل آرڈرز کی طرح ہی، آپ کا کرایہ پک اپس، وقت، فاصلے اور ڈراپ آفس کے لحاظ سے ہوتا ہے۔

ایک سے زائد ریسٹورنٹس سے آرڈرز پک کرنے پر، ریسٹورنٹس کے بیچ فاصلہ کے لحاظ سے ضارب لاگو ہوگا۔ ضاربوں کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے یہاں دیکھیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • اس' بات کا امکان ہے کہ آپ کی جانب سے قبول کردہ آرڈر ریسٹورنٹ یا کسٹمر کی جانب سے منسوخ ہو جائے۔ اگر آپ کے ریسٹورنٹ سے پک کرنے کے بعد آرڈر منسوخ ہوتا ہے تو آپ کو مکمل کرایہ ملے گا جس میں پک اپ کی فیس کا اندازہ، ڈراپ آف فیس اور فاصلہ کی فیس شامل ہوگی۔

    جب کوئی آرڈر منسوخ ہو جاتا ہے تو وہ آپ کی ایپ سے غائب ہو جاتا ہے اور آپ واپس اپنی ہوم سکرین پر لوٹ جاتے ہیں۔ ایسی صورتوں میں کھانا تلف کرنا آپ پر منحصر ہے۔

  • اگر ڈیلیور کرتے ہوئے آپ کو کسٹمر نہ ملے تو آپ انہیں کال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر وہ جواب نہیں دیتے تو آپ اس بینر پر ٹیپ کر سکتے ہیں جو یہ نشاندہی کرنے کے لیے نمودار ہوتا ہے کہ انہوں نے جواب نہیں دیا۔ یہ انہیں نوٹیفکیشن بھیجے گا۔

    اگر وہ آپ سے جلدی رابطہ نہ کریں تو آپ ڈیلیوری ختم کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کر سکتے ہیں۔ جب آپ ڈیلیوری مکمل کریں گے تو آپ کو اپنے دوسرے آرڈر کے لیے ادائیگی کی جائے گی۔

  • نہیں، فی الحال ایپ میں ایک ہی ٹرپ پر متعدد ڈیلیوری کی درخواستیں موصول کرنے سے آپٹ آؤٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ تاہم، آپ کسی بھی ڈیلیوری کی درخواست کو قبول یا منسوخ کرنے سے انکار کر سکتے ہیں، بشمول اسی ٹرپ پر ڈیلیوری کی کوئی اور درخواست۔

ایپ میں اپنی مرضی کے لحاظ سے ڈیلیور کریں

اس ویب صفحے پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتی ہے۔