برلن ٹیگل ائیرپورٹ (txl)
چاہے آپ برلن ائیرپورٹ سے شہر کے مرکز تک جا رہے ہوں یا شہر کے مرکز سے برلن ائیرپورٹ، منزل تک پہنچنے کے لیے آپ Uber پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
Zufahrt zum Flughafen Tegel, 13405 برلن, Germany
+49 30-60-91-11-50
برلن ٹیگل ائیرپورٹ پر Uber کے ساتھ پیشگی سفر ریزرو کریں
سفر کرنے کا ایک زیادہ اسمارٹ طریقہ
دنیا بھر سے سفر کی درخواست کریں
ایک بٹن ٹیپ کریں اور 500 سے زائد اہم مراکز پر ایئرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔
مقامی باشندے کی طرح گھومیں
تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک غیر مانوس شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔
Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں
اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں بشمول رئیل ٹائم قیمت بندی اور بغیر نقدی کے ادائیگی، چاہے آپ نئی جگہ پر ہی کیوں نہ ہوں۔
علاقہ میں سفر کرنے کے طریقے
Comfort
1-3
Extra legroom and top rated drivers
Uber for Ukraine
1-4
The Uber for Ukraine fare is 1€ higher compared to an UberX trip ordered at the same time for the same route. 1€ from each trip on Uber for Ukraine is not part of the fare, but is the amount that Uber B.V. sends to the International Rescue Committee.
Assist
1-4
UberX
1-4
Affordable, everyday rides
Premium
1-4
High-end rides with professional drivers
UberXL
1-6
Fits 5 riders or 3 riders with luggage
Green
1-4
Electric and hybrid vehicles
Taxi
1-4
Local taxi-cabs at the tap of a button
Taxi Van
1-6
Local taxi-cabs at the tap of a button
ائیرپورٹ سے Uber کے ساتھ سفر حاصل کرنے کا طریقہ
سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں
جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ TXL ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔
ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں
آپ کو براہ راست ایپ میں ٹیگل پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ برلن ٹیگل ائیرپورٹ پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔
اپنے ڈرائیور سے ملیں
اپنے مقرر کردہ TXL پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔
TXL ائیرپورٹ کی ٹپس
ٹیگل ائیرپورٹ پر Wifi
مفت wifi TXL ائیرپورٹ پر 24/7 دستیاب ہے لہذا اپنے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا موبائل آلے سے منسلک کرنا آسان ہے۔
برلن ٹیگل پر پارکنگ
برلن ٹیگل ائیرپورٹ میں 2,500 سے زائد پارکنگ کی جگہیں ہیں۔ ساتھ ہی طویل قیام کی پارکنگ کے لیے ایک کثیر منزلہ کار پارک بھی، ڈراپ آفز اور پک اپس دونوں کے لیے مختصر قیام کے پارکنگ آپشنز موجود ہیں۔
ٹیگل ائیرپورٹ پر سامان کی اسٹوریج
برلن ائیرپورٹ سامان کی اسٹوریج کی سہولیات آپ کو گھنٹے یا دن کے لحاظ سے اپنے بیگز اسٹور کرنے کی سہولت دیتی ہیں، چاہے آپ کا عارضی قیام کا ارادہ ہو یا پھر شہر دریافت کرنا چاہتے ہوں۔ اس کے علاوہ، ٹرمینل A کے سروس سینٹر میں ڈاک کی سروسز اور سامان پیک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
مسافروں کے اہم سوالات
- کیا آپ برلن ٹیگل پر Uber ٹرپ کی درخواست کر سکتے ہیں؟
برلن ٹیگل پر Uber دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
- برلن ائیرپورٹ پر Uber کا پک اپ کا مقام کہاں ہے؟
اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے، سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔
- ٹیگل ائیرپورٹ سے شہر کے مرکز تک Uber برلن کی کیا قیمتیں ہیں؟
چاہے ٹرپ زیادہ طویل نہ بھی ہو، ٹیگل ائیرپورٹ آنے اور جانے کے Uber کے ریٹس پھر بھی وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹرپ کی قیمتوں کے اندازے کے لیے Uber کا قیمت کا تخمینہ کار چیک کریں۔
- Uber کے ساتھ پک اپ حاصل کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟
پک اپ کی ٹائمنگ دن کے اوقات، روڈ پر موجود ڈرائیورز کی تعداد اور دیگر عوامل کے لحاظ سے متغیر ہو سکتی ہے۔
مزید معلومات
کسی اور ائیرپورٹ پر جا رہے ہیں؟
برلن ٹیگل ٹرمینلز میں کرنے لائق کام
Uber برلن ائیرپورٹ پہنچنے یا وہاں سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے بہترین چوائس ہے۔ برلن ٹیگل جرمنی کا چوتھا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس سے ہر سال 20 ملین سے زائد مسافر گزرتے ہیں۔ TXL ائیرپورٹ برلن شہر کے مرکز سے شہر کے شمال کی جانب تقریباً 8 کلومیٹر (5 میل) دور ہے جو اسے مسافروں کے لیے جرمن دارلخلافہ پہنچے یا وہاں سے روانہ ہونے کے لیے بآسانی قابل رسائی بناتا ہے۔ یہ ائیرپورٹ یورپ میں کئی میٹروپولیٹن علاقوں میں اور کچھ براعظموں کے بیچ کے راستوں کے لیے سروس فراہم کرتا ہے۔
برلن ٹیگل ائیرپورٹ کے ٹرمینلز
برلن ٹیگل ائیرپورٹ میں 3 مسافر کے ٹرمینلز ہیں: ٹرمینلز A/B، ٹرمینل C اور ٹرمینل D۔ تاہم ٹرمینل D میں پہنچنے کے علاقے کے نچلے لیول کو ہی ٹرمینل E کہا جاتا ہے اور اسے علیحدہ ٹرمینل نہیں مانا جاتا۔ برلن ٹیگل ٹرمینلز میں موجود سروسز کی وسیع اقسام میں سونے کے کیبنز، سامان کی اسٹوریج اور پوسٹ آفس شامل ہیں۔ TXL سے پرواز کرنے والی ائیر لائنز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- Aer Lingus
- Croatian Airlines
- easyJet
- Turkish Airlines
ٹیگل ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹس
چاہے آپ کو علی الصبح پرواز سے پہلے ایک فوری کیفین کی خوراک چاہیے ہو یا ایک آخری بار اصل جرمن پکوان چکھنا چاہتے ہوں، دریافت کرنے کے لیے برلن ٹیگل ائیرپورٹ میں کئی ریسٹورنٹس موجود ہیں۔
ٹیگل ائیرپورٹ میں گھومنا پھرنا
متعدد بسیں اور ٹرینیں مسافروں کو برلن ٹیگل ائیرپورٹ سے فوراً اور تیزی سے منسلک کرتی ہیں۔ مثلاً 4 BVG اسٹاپس ٹرمینل A/B کے بالکل باہر مل سکتے ہیں جبکہ ٹرمینل E کے قریب ڈریسڈن اسٹاپس تک کوچ بھی مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، متعدد کار ہائر کمپنیاں بھی برلن ٹیگل ائیرپورٹ کے قریب پائی جا سکتی ہیں۔ یہ کار رینٹل سینٹر میں موجود ہیں جو TXL ائیرپورٹ کے نچلے فلور پر ٹرمینل E کے قریب موجود ہے۔
TXL پر کرنے لائق کام
لباس سے لے کر کتابوں تک آپ کو کسی بھی چیز کی تلاش ہو، برلن ٹیگل ائیرپورٹ کی دکانوں میں ہر وہ چیز ہے جو آپ کو پرواز سے قبل ایک پُرسکون خریداری کی مہم کے لیے چاہیے۔ ٹیگل کی ڈیوٹی فری دکانیں اپنے دوستوں اور فیملی کے لیے تحفے پک کرنے کی بہترین جگہیں ہیں اور بہت سی سفر کی دکانیں طویل جہاز کے سفر کے لیے تمام بنیادی ضرورت کی چیزیں آفر کرتی ہیں۔
ٹیگل ائیرپورٹ کے لاؤنجز
برلن ٹیگل ائیرپورٹ میں مختلف قسم کے لاؤنجز ہیں جو کام اور آرام دونوں کے لیے بہترین ہیں۔ لفتھانسا لاؤنچ معیاری ائیرپورٹ کی چہل پہل اور شور و غل سے وقفہ لینے کے لیے بہترین ہے جبکہ C لاؤنج مشروبات، بین الاقوامی اخبار اور wifi تک رسائی پیش کرتا ہے۔ برلن ٹیگل ائیرپورٹ کے لاؤنجز کسی بھی ایسے شخص کے لیے بہترین ہیں جو پرواز سے پہلے کچھ کام کرنا چاہتا ہو۔
برلن ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز
چاہے آپ مختصر قیام کے آپشن کی تلاش میں ہوں یا پھر طویل قیام کے، ٹیگل ائیرپورٹ پرلن کے قریب مختلف قسم کے ہوٹلز میں بجٹ ائیرپورٹ چینز اور مزید شاہانہ اختیارات دونوں شامل ہیں۔ لہذا آپ اپنی پرواز کے بعد آرام کرنے کے لیے ایک پُرسکون جگہ حاصل کر سکتے ہیں یا پھر برلن شہر کے مرکز کا ایک مختصر ٹرپ بھی لے سکتے ہیں جہاں مزید کئی ہوٹلز تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
برلن ٹیگل ائیرپورٹ کے قریب دلچسپی کے مقامات
اگر آپ برلن TXL ائیرپورٹ میں عارضی قیام کر رہے ہیں تو قریبی علاقے میں دیکھنے یا کرنے کے لیے بہت سی مختلف چیزیں ہیں۔ برلن شہر کا مرکز بس ایک مختصر سے Uber ٹرپ کے فاصلے پر ہے لہذا شہر کا ایک فوری ٹؤر بھی آپشن ہو سکتا ہے، جس میں غالباً دنیا کے یہ معروف تاریخی مقامات میں سے کچھ شامل ہو سکتے ہیں:
- برینڈن برگ گیٹ
- شارلاٹن برگ پیلس
- چیک پوائنٹ چارلی
- ریک اسٹگ
برلن TXL ائیرپورٹ کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں۔
کمپنی