مرکزی مواد پر جائیں

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ (stn)

روایتی اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ سے لندن کی طرف جا رہے ہوں یا لندن سے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ STN آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

Bassingbourn Road, Stansted CM24 1QW, United Kingdom
+44 808-169-7031

سفر کرنے کا ایک زیادہ اسمارٹ طریقہ

دنیا بھر سے سفر کی درخواست کریں

ایک بٹن ٹیپ کریں اور 500 سے زائد اہم مراکز پر ایئرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

مقامی باشندے کی طرح گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک غیر مانوس شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں بشمول رئیل ٹائم قیمت بندی اور بغیر نقدی کے ادائیگی، چاہے آپ نئی جگہ پر ہی کیوں نہ ہوں۔

علاقہ میں سفر کرنے کے طریقے

  • Uber Pet

    1-3

    Ride with your pet

  • Exec

    1-4

    High end cars with top-rated drivers

  • Lux

    1-4

    Luxury cars with top-rated drivers

  • Green

    1-4

    Sustainable rides in electric vehicles

  • Comfort

    1-4

    Newer cars with extra legroom

  • UberXL

    1-6

    Affordable rides for groups up to 6

  • UberX

    1-4

    Affordable, everyday rides

  • Uber for Ukraine

    1-4

    Help to buy ambulances for Ukraine's Ministry of Health via UNITED24's partner registered charity. Uber will send £1 from each 'Uber for Ukraine' trip to the Ukraine House DC Foundation. Any additional difference between the stated 'Uber for Ukraine' fare and UberX will be sent to the same charity.

1/8

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ (STN) پر پِک اپ

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ STN ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

آپ کو براہ راست ایپ میں اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ STN پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ کی ٹپس

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پر Wifi

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پر آپ کو یومیہ فی رجسٹر شدہ آلے پر 4 گھنٹے کے لیے مفت wifi مل سکتا ہے۔ آپ 24 گھنٹے کے پیکج یا اکثر سفر کرنے والوں کے لیے 6 یا 12 ماہ کے پیکجز کے ذریعے اضافی استعمال خرید سکتے ہیں۔

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پارکنگ

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ میں پارکنگ کے متعدد آپشنز دستیاب ہیں، بشمول مختصر قیام، متوسط قیام اور طویل قیام کی پارکنگ کے۔ قریبی JetParks کار پارکس ایک سستا متبادل فراہم کرتے ہیں۔

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پر کرنسی ایکسچینج

ATMs لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ میں سیکورٹی سے پہلے اور بعد میں بھی دستیاب ہیں جو GBP، یوروز اور امریکی ڈالرز آفر کرتے ہیں۔ پورے لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ روانگیوں اور ارائیولز پر 7 Moneycorp کرنسی ایکسچینج ڈیسکس ہیں۔

مسافروں کے اہم سوالات

  • STN ائیرپورٹ پر Uber دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • چاہے ٹرپ زیادہ طویل نہ بھی ہو، اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ آنے اور جانے کے Uber کے ریٹس پھر بھی وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ پارکنگ چارجز اور ائیرپورٹ فیس بھی آپ کے ٹرپ کی حتمی قیمت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

  • اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے، سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔

  • پک اپ کی ٹائمنگ دن کے اوقات، روڈ پر موجود ڈرائیورز کی تعداد اور دیگر عوامل کے لحاظ سے متغیر ہو سکتی ہے۔ اپنے سفر کی درخواست کرنے کے بعد، وقت انتظار کے اندازے کے لیے ایپ چیک کریں۔

مزید معلومات

Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے سے لے کر مقامی اصول و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

کسی اور ائیرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

دنیا بھر کے 600 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ حاصل کریں۔

لندن اسٹینسٹیڈ ٹرمینل میں کرنے لائق کام کیا ہیں

Uber STN ائیرپورٹ پہنچنے یا وہاں سے روانہ ہونے والوں کے لیے بہترین چوائس ہے۔ لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ ہر سال 27 ملین سے زائد مسافروں کو سروس فراہم کرتا ہے اور یورپی ممالک آنے یا جانے کے لیے لندن کا اہم ہب ہے۔ یہ لندن میں تیسرا اور برطانیہ میں چوتھا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے۔ لندن اسٹینسٹیڈ، اسٹینسٹیڈ ماؤنٹ فچٹ، ایسکس میں، لندن کے شمالی مشرقی جانب تقریباً 55 کلومیٹر (34 میل) دور ہے، ٹریفک کے حالات کے لحاظ سے، کار سے پہنچنے میں تقریباً 1.5 گھنٹے لگتے ہیں۔ کیمبرج کی یونیورسٹی سٹی بھی قریب ہے، اسٹینسٹیڈ کے شمال کی جانب محض 45 کلومیٹر (28 میل)۔

اسٹینسٹیڈ ٹرمینل

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ میں کُل 88 روانگی کے گیٹس کے ساتھ بس ایک ٹرمینل ہے۔ اسٹینسٹیڈ 30 سے زائد ائیر لائنز کو سروس فراہم کرتا ہے، بشمول:

  • Air Corsica
  • Air Moldova
  • Aurigny
  • British Airways
  • easyJet
  • Emirates
  • Eurowings
  • Flybe
  • Jet2.com
  • Pegasus
  • Ryanair
  • Thomas Cook
  • TUI

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹس

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پر کھانے اور پینے کے کئی آپشنز ہیں۔ ائیر سائیڈ اور لینڈ سائیڈ دونوں پر، چلتے پھرتے کھائے جانے والے فاسٹ فوڈ سے لے کر مقامی کلاسکس تک آپ کو اپنی کھانے کی خواہش پوری کرنے کے لیے بہت سے انتخابات ملیں گے۔

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ میں گھومنا پھرنا

STN چھوٹا ہے اور اس میں بآسانی چلا پھرا جا سکتا ہے لہذا گیٹ تک پہنچنے کے لیے اندرونی بسیں یا ٹرینیں تلاش کرنے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسٹینسٹیڈ میں کرنے لائق کام

آپ اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ کی کئی دکانوں میں فیشن، کاسمیٹکس، ایکسیسریز، ٹیکنالوجی، شراب اور اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزوں کے دنیا کے سب سے بہترین برانڈز تلاش کر سکتے ہیں۔ تمام دکانیں روانگیوں کی جانب چیک ان کے بعد واقع ہیں جبکہ ارائیولز کی جانب مرکزی ٹرمینل میں سامان وصول کرنے کی جگہ اور سہولت کی دکانوں کے بعد ڈیوٹی فری دکان ہے۔ اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ میں کلک اینڈ کلیکٹ کا آپشن بھی ہے جہاں آپ ائیرپورٹ پہنچنے سے بھی پہلے پروڈکٹس آرڈر کر سکتے ہیں اور وہ آپ کے پہنچنے پر پک اپ کے لیے تیار ہوں گی۔

اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ دعا اور عبادت کی سہولیات

آپ کو چیک ان زون A کے سامنے اور سیکورٹی سے گزرنے کے بعد مرکزی روانگیوں کے علاقے میں اسکیپ لاؤنچ کے قریب عبادت کے کمرے ملیں گے۔ عبادت کے کمرے دن میں 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں اور عقیدے سے قطع نظر سب کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز

لندن اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ کے قریب موجود کئی ہوٹلز ٹرمینل سے محض چند منٹوں کے فاصلے پر ہیں لہذا آپ اپنی بڑی پرواز سے پہلے آرام کر کے اپنے دماغ کو تھوڑا سا آرام پہنچا سکتے ہیں۔ شاید آپ کی علی الصبح کی پرواز ہو اور آپ سونے کے لیے قریب میں ہی رہنا چاہتے ہوں یا شاید آپ کا رات کا عارضی قیام ہو اور آپ ائیرپورٹ سے زیادہ دور نہ جانا چاہتے ہوں۔ اسٹینسٹیڈ آپ کی ضروریات کے لحاظ سے مختلف آپشنز آفر کرتا ہے اور اگر آپ براہ راست ائیرپورٹ کے ذریعے بُک کرتے ہیں تو 40% تک بچت کر سکتے ہیں۔ بہت سے قریبی ہوٹلز میں میٹنگ کے کمرے بھی دستیاب ہیں نیز United Business Centre میں بھی میٹنگ کے کمرے دستیاب ہیں جو ٹرمینل سے ایک مختصر ڈرائیو پر موجود ہے۔ یقیناً، اسٹینسٹیڈ کے لندن کے قریب ہونے کی وجہ سے کئی قسموں کی رہائشیں ائیرپورٹ کے چند گھنٹوں کے فاصلے کے اندر ہیں۔

اسٹینسٹیڈ کے قریب دلچسپی کے مقامات

  • Hatfield Forest
  • House on the Hill Toy Museum
  • Mountfitchet Castle

STN کے بارے میں مزید معلومات یہاں تلاش کریں۔

Facebook
Instagram
Twitter

اس صفحے پر فریق ثالث ویب سائٹس کی ایسی معلومات موجود ہیں جو Uber کے اختیار میں نہیں ہیں اور یہ معلومات وقتاً فوقتاً تبدیل یا اپ ڈیٹ ہو سکتی ہیں۔ اس صفحے میں شامل کوئی بھی معلومات Uber یا ان کے آپریشنز سے براہ راست متعلق نہیں ہیں، یہ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور کسی بھی صورت ان پر انحصار کرنا، یا پھر یہاں موجود معلومات سے کسی بھی قسم کی ضمانتیں بنانے کے لیے ان کی تشریح کرنا یا ان سے تاویل نکالنا درست نہیں ہو گا۔ کچھ شرائط اور خصوصیات ملک، خطے اور شہر کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ پرومو رعایت صرف نئے صارفین کے لیے کارآمد ہے۔ یہ پروموشن دیگر آفرز کے ساتھ ملائی نہیں جا سکتی اور ٹپس پر لاگو نہیں ہوتی۔ محدود دستیابی۔ آفر اور شرائط تبدیلی سے مشروط ہیں۔