مرکزی مشمول پر جائیں
Uber

ہمیں اپنا مقام بتائیں

براہ کرم اپنے قریب ترین شہر کا نام درج کریں تاکہ آپ کے علاقے کے لیے درست معلومات ڈسپلے کرنے میں ہمیں مدد ملے

اپنی زبان منتخب کریں

ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ

Jubilee کی جانب سے حادثاتی انشورنس

کبھی کبھار حادثات پیش آ جاتے ہیں۔ لہذا یہ جاننا اچھا رہے گا کہ یکم جنوری 2019 سے آپ کو ہنگامی طبی علاج کے اخراجات اور کمائیوں کے مواقع ضائع ہونے پر تحفظ حاصل ہو گا۔

انگریزی میں پڑھیں۔

آپ کو تحفظ کب حاصل ہوتا ہے؟

اہم معلومات

لانچ ہونے کی تاریخ سے

ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ یکم جنوری 2019 سے شروع ہو رہی ہے۔

ٹرپ کے دوران تحفظ

آپ ٹرپ درخواست قبول کرنے کے لمحہ سے لے کر ٹرپ کے ختم ہونے تک محفوظ ہوں گے۔

تحفظ کس کو حاصل ہو گا؟

تمام Uber ڈرائیور پارٹنرز محفوظ ہیں، یہ حفاظت شرائط اور حدود کے تابع ہوتی ہے۔

اس کا طریقہ کار یہ ہے

آپ کے لیے اس کا کیا مطلب ہے

اگر آپ Uber ٹرپ دوران کسی حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں تو ہنگامی طبی علاج کے اخراجات میں مدد حاصل کریں۔ اگر آپ کی انجریز آپ کو ڈرائیونگ سے روکتی ہیں تو آپ ضائع ہونے والے کمائی کے مواقع کے لیے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

ہنگامی طبی علاج کے اخراجات اور ضائع ہونے والے کمائی کے مواقع کے لیے حفاظت۔

اگر آپ پاکستان میں Uber ڈرائیور پارٹنر ہیں تو ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ آپ کو ہنگامی طبی علاج کے اخراجات اور دیگر اخراجات کے حوالے سے مدد کر سکتی ہے۔

آپ کو کوئی ادائیگی نہیں کرنی

حفاظت کے لیے ہمارے عالمی عزم کے حصہ کے بطور ہم نے زیادہ سے زیادہ ڈرائیور پارٹنرز کو اس پروگرام کے تحت حفاظت فراہم کرنے کے لیے Jubilee سے شراکت داری کی ہے۔ اسی لیے Uber اس پروگرام کے لیے ادائیگی کر رہی ہے۔

آپ کے کسٹمرز بھی محفوظ ہیں

پاکستان میں Uber ٹرپ کے دوران، آپ کے مسافر بھی انجری پروٹیکشن انشورنس کے ذریعہ خودبخود محفوظ ہیں۔

انجری کی صورت میں کلیم کا طریقہ

اگر آپ ٹرپ کے دوران حادثے میں انجری کا شکار ہو جائیں اور اپنے ہنگامی طبی علاج کے اخراجات کے حوالے سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہوں تو براہ کرم ایپ کے اندر موجود کلیم فارم استعمال کریں یا Jubilee سے رابطہ کریں (ذیل میں دیکھیں)۔

مزید دستاویز کاری

ڈرائیور پارٹنرز کے لیے

.مکمل پالیسی کی تفصیلات اور مستثنیات

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • اس سہولت کی کلیدی خصوصیات کیا ہیں؟

    ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ پارٹنر کے ساتھ ٹرپ کے دوران پیش آنے والے مخصوص واقعات کا ازالہ فراہم کرتی ہے۔ کلیدی خصوصیات ذیل میں مندرج ہیں۔ اہم تفصیلات کے لیے براہ کرم Jubilee کی جانب سے یہ معلومات ملاحظہ کریں۔

    1. ۔ طبی سہولت اگر ٹرپ کے دوران کوئی حادثہ ہوتا ہے تو یہ ادائیگی محدود مجموعی رقم تک آپ کے ضروری طبی اخراجات کا ازآلہ کرتی ہے جو حادثے کے بعد آپ نے کیے ہوں (مثلاً ایکسرے، آپریشنز، ادویات)۔ اس کے علاوہ، یہ ادائیگی ایمبولنس سروس کے اخراجات کا ازالہ کرتی ہے اور آپ کے بنیادی طبی علاج کی ضروریات کو کور کرنے کے لیے ایک چھوٹی فوری یک مشت ادائیگی فراہم کرتی ہے۔
    2. ۔ موت اور آخری رسوم کی ادائیگیاں: اگر ٹرپ کے دوران کسی حادثے کے نتیجے میں خدانخواستہ آپ کی موت ہو جاتی ہے تو آپ پر انحصار کرنے والے یا وارثین ایک یک مشت ادائیگی سے مستفید ہوں گے۔ انہیں آخری رسوم کے اخراجات کی مد میں بھی اضافی یک مشت رقم ملے گی۔
    3. ۔ مستقل معذوری کی ادائیگیاں: اگر آپ ٹرپ کے دوران کسی حادثے کے نتیجے میں خدانخواستہ مستقلاً معذور ہو جاتے ہیں تو آپ ایک یک مشت ادائیگی سے مستفید ہوں گے۔ رقم کتنی ہو گی اس کا انحصار معذوری کی شدت پر ہوتا ہے جس کا تعین Jubilee کرے گی۔
    4. ۔ روزانہ کی ادائیگی کا فائدہ (انجری): اگر ٹرپ کے دوران ہونے والے کسی حادثے کی صورت میں آپ کو 48 گھنٹے سے زیادہ عرصہ کے لیے ہسپتال میں زیر علاج رہنا پڑتا ہے اور اس کے بعد آپ اپنی انجریز کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں تو آپ کو 30 دن تک یومیہ ادائیگی موصول ہو گی، جب تک آپ ڈاکٹر کی جانب سے طبی طور پر کام کرنے کے لیے نااہل کے بطور سند یافتہ ہیں۔

    ٭نوٹ: اوپر مذکور تمام سہولتیں طے شدہ شرائط اور پابندیوں کے تابع ہیں جن میں Uber اپنی صوابدید پر ترمیم کر سکتی ہے۔

  • حفاظت کی حدود کیا ہیں؟

    کوریجکوریج کا دورانیہحدود
    طبی ادائیگیٹرپ کے دوران100,000 پاکستانی روپے تک کا ازالہ (500 پاکستانی روپے سے زیادہ ہونے پر) + ایمبولینس کے اخراجات کے لیے 15,000 پاکستانی روپے تک کا ازالہ۔ 3,000 پاکستانی روپے کی فوری یک مشت ادائیگی۔
    موت اور آخری رسوم کی ادائیگیاںٹرپ کے دوران270,000 پاکستانی روپے کی یک مشت رقم + 50,000 پاکستانی روپے آخری رسوم کے اخراجات کے لیے۔
    مستقل معذوری کی ادائیگیٹرپ کے دوران270,000 پاکستانی روپے تک کی یک مشت رقم۔
    روزانہ کی ادائیگی کا فائدہ (انجوری)ٹرپ کے دورانصرف ڈرائیور پارٹنرز کے لیے: 30 دن تک 500 پاکستانی روپے یومیہ (48 گھنٹوں سے زیادہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد)۔
  • شرائط و ضوابط کیا ہیں؟

    انشورنس آپ کو مندرجہ ذیل شرائط کے تحت فراہم کی جائے گی:

    1. Uber کسی بھی وقت اپنی کلی صوابدید پر اس انشورنس کو واپس لے سکتی ہے، اپ ڈیٹ کر سکتی ہے یا اس میں ترمیم کر سکتی ہے۔
    2. ۔ یہ انشورنس Uber کی اپنی صوابدید اور خرچ پر حاصل کی جاتی ہے۔
    3. ۔ ڈرائیور پارٹنرز اس انشورنس کے حوالے سے کسی بھی صورت میں کسی قسم کی ادائیگی یا پریمیم کے لیے ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہوں گے۔
    4. ۔ ڈرائیور پارٹنر اور Uber اعتراف اور اتفاق کرتے ہیں کہ ڈرائیور پارٹنر کسی بھی وقت نوٹس یا درخواست دے کر جس میں وہ اس کور کی حفاظت کو مسترد کرنے کا عندیہ دیں، اس انشورنس کے کور سے آپٹ آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کور کو مسترد کرنا Uber ایپ استعمال کرنے کی آپ کی اہلیت کو متاثر نہیں کرے گا۔
    5. ڈرائیور پارٹنرز آزاد کنٹریکٹرز ہیں۔ یہ انشورنس کسی بھی صورت میں Uber اور ڈرائیور پارٹنر کے درمیان ملازمت کا تعلق یا پھر ملازمت کی توقع پیدا نہیں کرتی (بشمول مزدور کے قانون، ٹیکس کے قانون یا سماجی سیکورٹی قانون کے تناظر سے)۔
  • Uber یہ کیوں کر رہی ہے؟

    بعض اوقات سڑک پر حادثات ہو جاتے ہیں۔ ہم آپ کو ٹرپ کے دوران ہونے والی حادثاتی انجریز کی وجہ سے درپیش غیر متوقع اخراجات اور ضائع شدہ کمائی کے مواقع کے حوالے سے محفوظ رہنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں Jubilee کے ساتھ روڈ پر آپ کا پارٹنر بننے میں انڈسٹری لیڈرز ہونے پر فخر ہے۔

  • آج کے اعلان کا کیا مطلب ہے؟

    ہم پاکستان میں نئے پروڈکٹس بنانے کے لیے Jubilee کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ پروڈکٹس اب پاکستان میں ڈرائیور پارٹنرز اور مسافروں کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ نیا پروگرام پہلی جنوری 2019 کو لانچ ہو رہا ہے۔ تحفظ تک رسائی اسی دن سے مؤثر ہو جائے گی۔

  • کیا سبھی Uber پارٹنرز یہ تحفظ حاصل کر سکتے ہیں؟

    جی ہاں، تمام Uber ڈرائیور پارٹنرز اب محفوظ ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو اسے مسترد کر سکتے ہیں (اس کا طریقہ جاننے کے لیے اگلا سوال دیکھیں)۔

  • مجھے تحفظ تک رسائی نہیں چاہیے۔ میں ‘نہیں’ کیسے کہوں؟

    آپ یہ تحفظ چاہتے ہیں یا نہیں یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے۔ آپ بغیر کسی منفی اثرات کے کسی بھی وقت ‘نہیں’ کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ مسترد کرتے ہیں تو آپ کو ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ کوریج سے مزید تحفظ حاصل نہیں ہو گا، بشمول Uber ٹرپ کے دوران حادثے کا شکار ہونے پر ہنگامی طبی علاج اور ضائع ہونے والے کمائی کے موقعوں میں مدد کے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ پارٹنر انجوری پروٹیکشن پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ تحفظ حاصل کرنا نہیں چاہتے تو مسترد کرنے کی درخواست بھیجنے کے لیے یہاں کلک کر کے اپنی تفصیلات شامل کریں یا اپنے مقامی گرین لائٹ ہب کا دورہ کریں۔

  • انجوری پروٹیکشن کہاں فراہم کی جاتی ہے؟

    انجوری پروٹیکشن مندرجہ ذیل ممالک میں فراہم کی جاتی ہے جہاں Uber رائڈز کو آپریٹ کرتی ہے۔ پہلی جنوری 2019 سے اس میں پاکستان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب اور مصر شامل ہو جائیں گے۔

  • کیا انجری پروٹیکشن میری اپنی کمرشل موٹر گاڑی کی انشورنس کا نعم البدل ہے؟

    جی نہیں، ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ کمرشل گاڑی کی انشورنس فراہم نہیں کرتی نہ ہی یہ آپ کی لازمی گاڑی کی انشورنس کا نعم البدل ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی موٹر انشورنس سے متعلق کوئی سوالات ہوں تو براہ کرم اپنے انشورر، بروکر یا ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

  • ‘ٹرپ کے دوران’ کا کیا مطلب ہے؟ میں کب محفوظ ہوتا ہوں؟

    آپ ٹرپ کی درخواست قبول کرنے کے لمحہ سے لے کر ٹرپ کے دوران اور پھر اس کے ختم ہونے تک محفوظ ہوتے ہیں۔ پالیسی کی مکمل تفصیلات دیکھنے کے لیے براہ کرم یہ لنک ملاحظہ کریں۔

  • میں اپنے لیے ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ کیسے فعال کر سکتا ہوں؟

    آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ پہلی جنوری 2019 سے جب بھی آپ Uber ایپ استعمال کرتے ہوئے ٹرپ پر ہوں آپ محفوظ ہوں گے۔

  • کیا کور نہیں ہوتا ہے؟

    زیادہ تر انشورنس کی پالیسیوں کی طرح انجری پروٹیکشن میں بھی کچھ عمومی اور کوریج کے لیے مخصوص مستثنیات موجود ہیں۔ براہ کرم پالیسی کی اہم تفصیلات اور مستثنیات یہاں پڑھیں۔

  • دعوه کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

    اگر آپ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کلیم کرنا چاہیے تو براہ کرم مندرجہ ذیل چینلز میں سے کسی ایک کے ذریعہ کلیم جمع کروائیں:

    • Uber کو Uber ایپ کے ذریعہ (آپ کی معلومات Jubilee کو فراہم کی جا سکتی ہے)
    • Jubilee کے کلیمز ڈپارٹمنٹ کو ٹیلی فون کے ذریعے 111-654-111 یا 26-32416022-021 (Ext.342) پر (پیر تا جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک)
    • ای میل کے ذریعہ: uberclaims@jubileegeneral.com.pk
    • Jubilee کو تحریری طور پر: کلیمز ڈپارٹمنٹ، دوسری منزل، Jubilee انشورنس گھر، ا۔ ا۔ چندریگر روڈ، پي او بکس 4795 کراچی - 74400

آپ کو مزید کس چیز کی ضرورت ہے؟

Uber سے مزید فائدہ حاصل کریں

سپورٹ حاصل کریں

آئیے ہر Uber ٹرپ کو پریشانی سے پاک بناتے ہیں۔ ہمارے سپورٹ صفحات آپ کو اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے، ایپ کے ساتھ آغاز کرنے میں مدد کرنے، کرائے ایڈجسٹ کرنے اور دیگر بہت سی چیزوں میں مدد کر سکتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں

سوالات ہیں؟ جوابات حاصل کریں۔ پاکستان میں Uber گرین لائٹ ہبز پر ذاتی سپورٹ کا لطف اٹھائیں۔