مرکزی مشمول پر جائیں
Uber

ہمیں اپنا مقام بتائیں

براہ کرم اپنے قریب ترین شہر کا نام درج کریں تاکہ آپ کے علاقے کے لیے درست معلومات ڈسپلے کرنے میں ہمیں مدد ملے

اپنی زبان منتخب کریں

Uber کیسے کام کرتی ہے

مطالبہ کرنے پر دستیاب ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی ہماری بنیادی سروس ہے، اور یہ سب کچھ وہ ایپ ممکن بناتی ہے جو ڈرائیور پارٹنرز اور مسافروں کو منسلک کرتی ہے۔ اس کے کام کرنے کا طریقہ مرحلہ وار ذیل میں موجو ہے:

مرحلہ نمبر 1

مسافر ایپ کھولتا ہے

مسافر اسکرین کے بالائی حصے میں موجود ‘کہاں جانا ہے؟’ خانے میں منزل درج کرتا ہے؛ انتظار کا وقت، کاروں کا سائز اور قیمت دیکھنے کیلئے سفر کے ہر آپشن کو ٹیپ کرتا ہے، پھر اپنے پک اپ کے مقام کی توثیق کرتا ہے اور درخواست کریں کو ٹیپ کرتا ہے۔

مرحلہ نمبر 2

مسافر کو ڈرائیور سے میچ کیا جاتا ہے

قریبی ڈرائیور مسافر کی ٹرپ کی درخواست دیکھتا ہے اور قبول کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔ جب ڈرائیور کی گاڑی تقریباً ایک منٹ دور ہوتی ہے تو مسافر کو خودکار طور پر اطلاع مل جاتی ہے۔

مرحلہ نمبر 3

ڈرائیور مسافر کو پک کرتا ہے

ڈرائیور اور مسافر ایک دوسرے کے ناموں اور منزل کی توثیق کرتے ہیں۔ پھر ڈرائیور سفر شروع کر دیتا ہے۔

مرحلہ نمبر 4

ڈرائیور مسافر کو منزل تک لے جاتا ہے

ایپ ڈرائیور کو موڑ در موڑ ہدایات تک رسائی کا اختیار دیتی ہے تاکہ ڈرائیور وہاں پہنچنے پر توجہ مرکوز رکھ سکے اور مسافر آرام دہ سفر سے لطف اندوز ہو سکے۔

مرحلہ نمبر 5

ڈرائیور اور مسافر درجہ بندی اور تاثرات دیتے ہیں

ہر ٹرپ کے اختتام پر ڈرائیورز اور مسافر ایک دوسرے کی 1 سے 5 اسٹارز تک درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ مسافر ڈرائیور کی تعریف بھی کر سکتے ہیں۔ شہروں میں جہاں ٹپ دینا دستیاب ہے، وہاں وہ شکریہ کا اظہار کرنے کیلئے کچھ اضافی بھی شامل کر سکتے ہیں۔

آج ہی سائن اپ کریں

خود Uber کا تجربہ لینے کیلئے تیار ہیں؟ بطور مسافر اپنا پہلا ٹرپ لیں یا بطور ڈرائیور کے کمانے کیلئے روڈ پر نکلیں۔

مسافر ایپ

بٹن دبا کر اپنی منزل تک با آسانی اور با اعتماد طریقے سے پہنچیں۔ سفر کا وہ اختیار منتخب کریں جو آپ کی ضرورت کے عین موافق ہو۔

ڈرائیور ایپ

Uber کے ساتھ آپ کو کنٹرول حاصل ہے۔ ڈرائیورز کے لیے ایپ ایسی خصوصیات کے ساتھ بنائی گئی ہے جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے کے قابل بناتی ہے کہ آپ کیسے، کہاں اور کب کمائی کریں۔