Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

معذرت، Uber Pro ابھی تک اس مقام پر دستیاب نہیں ہے جہاں آپ ڈرائیور ایپ استعمال کرتے ہیں۔ اگر انعامات کا یہ پروگرام آپ کے مقام پر دستیاب ہوتا ہے تو آپ' کو مطلع کر دیا جائے گا۔

X small

پیش خدمت ہے Uber Pro

Uber Pro شاندار ڈرائیورز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے حوالے سے ایک انعامی پروگرام ہے تا کہ آپ اپنے اہداف پورے کر سکیں، ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی اور اس سے ہٹ کر بھی۔

ڈرائیونگ سے مزید فائدہ حاصل کریں

Uber Pro کے ساتھ، آپ کے پاس اعلی اسٹیٹس پر پہنچ کر نئے انعامات ان لاک کرنے کا موقع ہے۔ اپنی ایپ چیک کر کے دیکھیں کہ آپ کے علاقے میں کیا دستیاب ہے۔

ترجیحی ائیرپورٹ ری میچ

منتخب کردہ ائیرپورٹس پر ری میچ کے لیے ترجیح حاصل کریں۔

ترجیحی سپورٹ

Uber کے سب سے اعلی تربیت یافتہ ایجنٹس سے اپنے سوالات کے جواب حاصل کریں۔

پارٹنر انجری پروٹیکشن

کبھی کبھار حادثات پیش آ جاتے ہیں۔ لہذا یہ جاننا اچھا رہے گا کہ آپ کو ہنگامی طبی اخراجات اور کمائیوں کے مواقع ضائع ہونے پر تحفظ حاصل ہے۔ یہ انشورنس آپ کے لیے مفت ہے۔

اس کا طریقہ کار کیا ہے

پوائنٹس کمائیں

پوائنٹس کمانے کیلئے Uber کے ساتھ ڈرائیو کریں۔ کچھ ٹرپس میں آپ کو دیگر ٹرپس کے مقابلے میں زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں۔ مزید تفصیلات ڈرائیور ایپ میں دیکھیں۔

مسافروں کو معیاری سروس آفر کریں

پوائنٹس کمانے کے علاوہ، آپ کو Gold، Platinum اور Diamond انعامات حاصل کرنے کیلئے مخصوص درجہ بندی بھی برقرار رکھنا ہو گی۔ شرائط علاقہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم ڈرائیور ایپ چیک کریں۔

انعامات پائیں

جتنا اعلی اسٹیٹس آپ حاصل کریں گے اتنے ہی زیادہ انعامات ان لاک کریں گے۔ آپ کے اسٹیٹس کا تعین 3 ماہ کی طے شدہ مدت کے دوران آپ کے پوائنٹس اور معیار کی درجہ بندی کے لحاظ سے ہوتا ہے۔

زیادہ تیزی سے انعامات کمائیں

روزانہ منتخب کردہ اوقات کے دوران مکمل کیے گئے ٹرپس پر اضافی پوائنٹس ملتے ہیں۔ ڈرائیور ایپ چیک کر کے دیکھیں کہ آپ زیادہ تیزی سے پوائنٹس کب کما سکتے ہیں۔

مسافروں کو معیاری سروس فراہم کرنا زیادہ انعامات ان لاک کرتا ہے

انعامات اس لحاظ سے دیے جاتے ہیں کہ آپ ڈرائیور ایپ کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ Gold، Platinum اور Diamond اسٹیٹس ان لاک کرنے اور انعامات کا حصول جاری رکھنے کیلئے آپ کو پوائنٹس کمانے ہوں گے اور مخصوص درجہ بندیاں برقرار رکھنی ہوں گی۔ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے، ڈرائیور ایپ میں مینیو کے آئیکن پر ٹیپ کریں، پھر Uber Pro پر اور اسکرین کے بالائی حصے کے قریب دائیں تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔

3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کمائیں اور انعامات سے لطف اندوز ہوں۔

آپ 3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کماتے ہیں۔ پوائنٹس ہر عرصے کے بعد ری سیٹ ہو جاتے ہیں۔

جب آپ انعامات کا اگلا اسٹیٹس ان لاک کرنے کے لیے کافی پوائنٹس کما لیتے ہیں تو فوراً اپنے نئے انعامات سے لطف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اگلے 3 ماہ کے عرصے کے اختتام تک انعامات کا لطف اٹھانا جاری رکھنے کے لیے اپنی درجہ بندی کو بلند اور منسوخی کی شرح کو کم رکھیں۔

بکثرت پوچھے جانے والے سوالات

  • آپ کی مجموعی اسٹار درجہ بندی گزشتہ 500 ٹرپس میں آپ کے مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ انفرادی درجہ بندیوں کی اوسط ہے۔

    اگر آپ کو کسی ٹرپ پر ایسی وجہ کی بنیاد پر 4 اسٹارز یا اس سے کم درجہ بندی ملتی ہے جو آپ کے اختیار سے باہر ہو جیسے کہ GPS کا خراب راستہ یا ٹریفک تو درجہ بندی آپ کی مجموعی درجہ بندی سے خارج کر دی جائے گی۔ درجہ بندیوں کی حفاظت کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔

     

    منسوخی کی شرح

    اگر آپ Gold، Platinum یا Diamond اسٹیٹس والے ڈرائیور ہیں اور آپ کی منسوخی کی شرح بڑھ کر 6% اور 10%, کے بیچ آ جاتی ہے تو آپ زیادہ پوائنٹس کما کر زیادہ اعلی اسٹیٹس تک نہیں پہنچ سکتے۔ آپ کا موجودہ اسٹیٹس برقرار رہے گا اور آپ کو اپنے موجودہ انعامات تک رسائی حاصل رہے گی۔

    اگر آپ کی منسوخی کی شرح 10%, سے زیادہ ہو جاتی ہے تو انعامات تک آپ کی رسائی فوراً ختم ہو جائے گی۔ اپنے انعامات واپس حاصل کرنے کیلئے آپ کی منسوخی کی شرح واپس 4% یا اس سے کم پر آنی چاہیئے۔

  • آپ 3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کماتے ہیں۔ 3 ماہ کے عرصے کے آغاز میں، آپ کے اسٹیٹس کا تعین گزشتہ 3 ماہ کے عرصے میں آپ کے کمائے گئے پوائنٹس کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ اگر آپ نے اگلے اسٹیٹس کیلئے کافی پوائنٹس حاصل کر لیے ہوں اور اعلی درجہ بندیاں برقرار رکھی ہوں تو آپ کسی بھی وقت اگلے اسٹیٹس پر جا سکتے ہیں اور زیادہ انعامات ان لاک کر سکتے ہیں۔

٭پروگرام کے انعامات مقام اور Uber Pro اسٹیٹس کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور تبدیلی سے مشروط ہیں۔ ممکن ہے کہ اس صفحہ پر بتائے گئے انعامات ان تمام شہروں میں دستیاب نہ ہوں جہاں Uber Pro دستیاب ہے۔ اضافی پابندیاں اور استثنا لاگو ہیں۔ مکمل تفصیلات کے لیے شرائط و ضوابط دیکھیں۔