ٹپ دینا
زبردست سروس انعام کی مستحق ہوتی ہے۔ مسافروں اور Uber EATS کسٹمرز کے پاس ہر ٹرپ یا ڈیلیوری کے بعد سیدھے ایپ سے ٹپ دینے کا اختیار ہے۔
ڈرائیور ایپ سے براہ راست ٹپس موصول کرنا آسان ہے۔
کبھی بھی کوئی سروس فیس لاگو نہیں ہوتی۔
Instant Pay کے ذریعے کسی بھی وقت ٹپس اور کمائیاں کیش آؤٹ کریں۔
اس کا طریقہ کار کیا ہے
جیسے ہی ٹپ دینا آپ کے شہر میں دستیاب ہوگا، آپ کو ڈرائیور ایپ اور ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ مسافروں سے ٹپس قبول کرنا شروع کرنے کے لیے: 1) ڈرائیور ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ یا اسے ڈاؤن لوڈ کریں، 2) اپنی ایپ بند کر کے ری اسٹارٹ کریں، 3) ٹپس قبول کریں پر ٹیپ کریں۔
مسافروں کے پاس مکمل شدہ ٹرپ کی درجہ بندی کرتے وقت ٹپ شامل کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
مسافر پہلے سے سیٹ ٹپ کی رقوم سے باآسانی انتخاب کر سکتے ہیں۔
یا پھر مسافر ٹپ کی حسب ضرورت رقم منتخب کر سکتے ہیں۔
آپ ٹرپ کی تفصیلات میں ہر ٹرپ کے لیے ٹپ کی بالکل درست رقم دیکھ سکتے ہیں۔
اپنی ٹرپ کی سرگزشت میں اپنی سبھی ٹرپس دیکھیں۔
آپ اپنے ہفتہ وار خلاصہ میں کُل ٹپس دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کی دیگر کمائیوں کی طرح ہی ٹپس کو بھی کسی بھی وقت Instant Pay کے ذریعے کیش آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔
ٹرپ ختم ہونے کے بعد، مسافروں کے پاس ٹپ شامل کرنے کے لیے 30 دن ہوتے ہیں۔ جب آپ آن لائن ہوتے ہیں تو آپ کو آخری بار ڈرائیور ایپ کھولنے کے بعد سے اب تک موصول ہونے والی کوئی بھی نئی ٹپ دکھائی دے گی۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
- میں ٹپ دینے کیلئے کیسے آپٹ ان کروں؟
جیسے ہی ٹپ دی نا آپ کے شہر میں دستیاب ہوگا، آپ کو ایپ اور ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ مسافروں سے ٹپس قبول کرنا شروع کرنے کے لیے: 1) ڈرائیور ایپ کا تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کریں، 2) اپنی ایپ بند اور ری اسٹارٹ کرنا یقینی بنائیں اور 3) ٹپس قبول کریں پر ٹیپ کریں۔
- ٹپس میری کمائیوں کے ساتھ کیسے کام کرتی ہیں؟
ٹپس آپ کی ہیں اور آپ کی کُل کمائیوں میں خود بخود شامل ہو جاتی ہیں۔ آپ کی ٹپس پر کوئی سروس فیس لاگو نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ نے پہلے ایکسچینج لیزنگ یا FuelCard جیسی سروسز کی ادائیگی کرنے ک یلئے اپنی کمائیاں استعمال کرنے سے اتفاق کیا ہے تو یہ ادائیگیاں کرنے کیلئے ٹپس آپ کی کُل کمائیوں کے حصے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔
- کیا میں اپنے سبھی Uber ٹرپس پر ٹپس قبول کر سکتا ہوں؟
آپ Uber ٹرپس بشمول UberX، UberPool، Uber Black، Uber Black SUV، Uber Taxi، Uber Select، UberXL، WAV، Assist، Uber Hop، Uber Commute اور Uber Eats کے ساتھ ڈیلیوریز پر ٹپس قبول کر سکتے ہیں۔
- درجہ بندیاں میری ٹپس کو کس طرح متاثر کرتی ہیں؟
درجہ بندیوں سے ٹپس متاثر نہیں' ہوتی ہیں اور ٹپس کا 5 اسٹار درجہ بندیوں سے کوئی تعلق نہیں' ہے۔ تاہم، Uber استعمال کرنے والے مسافروں اور Uber Eats استعمال کرنے والے کسٹمرز کو ٹپ شامل کرنے سے پہلے اپنے ٹرپ کی درجہ بندی کرنا ضروری ہے۔
- اگر میں نے غلطی سے آپٹ ان کو نظر انداز کر دیا ہو تو میں ٹپس کیسے قبول کروں؟
آپ ڈرائیور ایپ کی ہوم فیڈ میں موجود نوٹیفکیشن سے آپٹ ان کر سکتے ہیں۔
- Uber کے مقابلے میں میری ٹرپس کا کتنا حصہ مجھے ملتا ہے؟
آپ کی ٹپس پر کوئی سروس فیس لاگو نہیں کی جاتی ہے۔
- میں اپنی ٹپس کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
ڈرائیور ایپ کے کمائیوں کے سیکشن اور drivers.uber.com میں اپنی ٹپس ٹریک کریں۔ ٹپس آپ کی ہفتہ وار اسٹیٹمنٹ، ٹرانزیکشن کی سرگرمی اور یومیہ/ہفتہ وار کمائی کے خلاصوں میں بھی دکھائی دیں گی۔ مسافر ٹرپ مکمل ہونے کے 30 دن بعد تک ٹپس شامل کر سکتے ہیں۔ Uber Eats پر، کسٹمرز ڈیلیوری مکمل ہونے کے 7 دن بعد تک ٹپس شامل کر سکتے ہیں۔
- Instant Pay کیلئے میری ٹپس کب دست یاب ہوں گی؟
ٹپس آپ کو موصول ہونے کے فورا بعد دستیاب ہوں گی۔
- کیا ٹپس دینا شروع کرنے سے پہلے کسٹمرز کو کچھ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟
ایپ میں ٹپس دینا شروع کرنے کے لیے مسافروں اور Uber Eats کسٹمرز کو ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ سبھی مسافروں اور Uber Eats کسٹمرز کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹپس دینا شروع کرنے کے لیے انہیں ایپ کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔
- مجھے آپٹ ان کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
Uber ایپ کے ساتھ ڈرائیو کرنے والے کچھ لوگوں نے Uber کے کاروباری پارٹنرز کی جانب سے آفر کردہ پروڈکٹس اور سروسز کی ادائیگی کے لیے اپنی کمائیوں کو استعمال کرنے سے اتفاق کیا ہوا ہے۔ اگر آپ ایکسچینج لیزنگ، Enterprise یا FuelCard جیسے پارٹنرز کو ادائیگیاں کرنے سے متفق ہیں تو یہ ادائیگیاں کرنے کیلئے ٹپس آپ کی کُل کمائیوں سے منہا کی جا سکتی ہیں۔ آپٹ ان کرنے سے ڈرائیورز کو یہ آپشن ملتا ہے کہ وہ ٹپس قبول کرنے اور یہ ادائیگیاں کرنے کیلئے اس خصوصیت کو فعال کریں یا پھر ٹپس صرف نقدی کی صورت میں قبول کرنا جاری رکھیں۔
- کیا مسافروں کیلئے ٹپ دینا ضروری ہے؟
نہیں ، مسافروں کیلئے ڈرائیورز کو ٹپ دینا ضروری نہیں' ہے۔
- میرا ٹرپ ختم ہونے کے کتنے عرصہ بعد تک ٹپ فراہم کی جا سکتی ہے؟
آپ کے مسافر ٹرپ مکمل ہونے کے 30 دن بعد تک ٹپ فراہم کر سکتے ہیں۔ مسافر سفر مکمل ہونے کے بعد اپنی ٹرپ کی سرگزشت، help.uber.com، riders.uber.com یا اپنی ای میل رسیدوں کے ذریعے گزشتہ ڈرائیورز کو ٹپ فراہم کر سکتے ہیں۔ Uber Eats کسٹمرز ڈیلیوری مکمل ہونے کے 7 دن بعد تک ٹپ فراہم کر سکتے ہیں۔
- کیا میں دیکھ سکتا ہوں کہ مجھے کسی مخصوص مسافر یا کسٹمر نے کتنی ٹپ دی ہے؟
آپ کے کسٹمر کی رازداری کی حفاظت کے لیے، آپ ٹرپ کی رسید پر موصول ہونے والی ٹپ دیکھ سکیں گے لیکن اس شخص کا نام یا تصویر نہیں دیکھ پائیں گے۔
- میں فلیٹ کے لیے ڈرائیو کرتا ہوں۔ میں ٹپس کیسے حاصل کروں؟
اگر آپ فلیٹ کے لیے ڈرائیو کرتے ہیں تو فلیٹ کا مالک آپ کی کمائیوں کی اسٹیٹمنٹس دیکھنے کے بعد واجب الادا کسی بھی ٹپ کی ادائیگی کرنے کیلئے ذمہ دار ہے۔
- اگر مجھے مزید کوئی سوال پوچھنا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
help.uber.com ملاحظہ کریں۔
کے بارے میں