Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

یکے بعد دیگرے ٹرپس کے بارے میں معلومات

Uber کے ساتھ کچھ ٹرپس کے بعد، آپ کو ٹرپ کے دوران ہی نئے سفر کی درخواستیں ملنا شروع ہو سکتی ہیں۔ ان یکے بعد دیگرے ٹرپس کو قبول کر کے، آپ کماتے ہوئے زیادہ اور انتظار کرتے ہوئے کم وقت گزاریں گے۔

ڈیلیوری کی معلومات کی تلاش ہے؟

یکے بعد دیگرے ٹرپس کے بارے میں معلومات

Uber کے ساتھ کچھ ٹرپس کے بعد، آپ کو ٹرپ کے دوران ہی نئے سفر کی درخواستیں ملنا شروع ہو سکتی ہیں۔ ان یکے بعد دیگرے ٹرپس کو قبول کر کے، آپ کماتے ہوئے زیادہ اور انتظار کرتے ہوئے کم وقت گزاریں گے۔

یکے بعد دیگرے ٹرپ مکمل کرنے کے مراحل

جب آپ کی ایپ یکے بعد دیگرے درخواستیں دکھانے لگے تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے:

1. جب ٹرپ کی درخواست ظاہر ہو تو قبول کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔

2. نقشہ پر گہری نیلی لکیر دکھاتی ہے کہ اپنے موجودہ مسافر کو ڈراپ کرنے کے لیے کہاں جانا ہے۔

3. ہلکی نیلی لکیر دکھاتی ہے کہ اپنے اگلے مسافر تک کیسے پہنچنا ہے۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔

یکے بعد دیگرے ٹرپس سے آپ زیادہ کیسے کماتے ہیں

موجودہ ٹرپ پر ہوتے ہوئے آئندہ کا ٹرپ قبول کر کے، آپ اپنے ڈرائیونگ کے وقت کا ہر منٹ کمائی کرنے میں صرف کرنا یقینی بنائیں گے۔

بکثرت پوچھے جانے والے سوالات

  • زیادہ تر قسم کے ٹرپس یکے بعد دیگرے ظاہر ہو سکتے ہیں، بشمول UberX، Poolِ، Comfort وغیرہ۔

  • یکے بعد دیگرے ٹرپ کی درخواستیں فعال کرنے کے لیے آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ خود بخود ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گی۔

  • زیادہ تر ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کے کچھ دن کے اندر اپنی ایپ میں یہ ٹرپس دکھائی دینے لگ جاتے ہیں۔

  • آپ کے مسافر کو پیغام موصول ہوگا جو بتائے گا کہ آپ کا ڈرائیور ایک قریبی ٹرپ مکمل کر رہا ہے۔ مسافر کے تجربہ کے بارے میں باقی ہر چیز بالکل کسی بھی اور ٹرپ کی طرح لگے گی۔

  • جب آپ ٹرپ کی درخواستیں مزید موصول کرنا نہ چاہتے ہوں تو بس نقشہ پر آف لائن ہوں کو ٹیپ کریں۔ پھر سے ٹرپ کی درخواستیں موصول کرنا شروع کرنے کے لیے، چلیں پر ٹیپ کریں۔

اس ویب صفحے پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتی ہے۔