Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

5 سٹار سفر

جاننا چاہتے ہیں کہ کیا چیزیں 5 اسٹار ٹرپ بناتی ہیں؟ اعلی درجہ بندیاں حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے مسافروں اور ڈرائیورز کی جانب سے تجاویز یہ ہیں۔

5 سٹار ٹرپ کے لیے تجاویز

مسافر اکثر اپنے تجربہ کی درجہ بندی مندرجہ ذیل کے لحاظ سے کرتے ہیں:

1. ایک صاف کار جس کی حالت اچھی ہو اور بو سے پاک ہو۔

2. ان کی منزل تک ترجیحی راستہ۔ یہ نیویگیشن کے دکھائے جانے والے راستہ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

3. شائستہ، آسان اور باادب گفتگو۔

4. شاندار سروس جیسے کہ مسافروں کو دروازے کھولنے اور سامان کے حوالے سے مدد فراہم کرنا۔

5. پانی کی بوتل، منٹس، سنیکس یا فون چارجرز فراہم کر کے اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر کچھ کرنا۔

بکثرت پوچھے جانے والے سوالات

  • یہ آپ پر منحصر ہے۔ کچھ مسافروں کو بات چیت کرنا بے حد پسند ہوتا ہے جبکہ کچھ خاموشی سے سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ بہت سے 5 سٹار ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مسافر عموماً ٹرپ کے آغاز میں ڈرائیور کی جانب سے سلام دعا کرنے پر اچھی طرح جواب دیتے ہیں اور اس کے بعد بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ وہ مسافر پر چھوڑ دیتے ہیں۔

    جن علاقوں میں مسافروں کے پاس مسافر کی ترجیحات سیٹ کرنے کا آپشن ہے وہاں ایپ یہ نشان دہی کر دیتی ہے کہ آیا آپ کے مسافر کو بات چیت کرنا پسند ہے یا پھر وہ خاموشی کو ترجیح دیتا ہے لہذا آپ کو اندازہ لگانے کی ضرورت نہیں پیش آتی۔

  • ہاں، کئی ڈرائیورز موسیقی چلاتے ہیں تاکہ مسافروں کو خیرمقدم کا احساس ہو۔ کچھ ڈرائیورز مسافروں سے یہ پوچھنے کی تجویز دیتے ہیں کہ آیا ان' کا کوئی ترجیحی ریڈیو اسٹیشن ہے یا اگر وہ' اپنے فون کے ذریعہ موسیقی چلانا چاہیں گے۔

اس ویب صفحے پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتا ہے۔