مرکزی مواد پر جائیں

دفتر کے لیے روزانہ کے سفر اب ہوئے آسان

آپ کے ملازمین کو روزانہ ڈرائیونگ کی مشقت اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دفتر کے لیے مفت سفر آفر کریں تاکہ وہ باآسانی دفتر آنا جانا کر سکیں۔

مسافروں کا روزمرہ کا سفر

آپ کی ٹیم کیلئے حسب ضرورت بنائے جا سکنے والے پروگرامز

 badge-wheel.svg

گھر گھر روزمرہ کا سفر

Uber کے ساتھ اپنے ملازمین کے سفر کی پوری یا جزوی لاگت کور کریں۔ ہم نے آپ کے ملازمین کی عافیت کے لیے نئے COVID-19 حفاظتی اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

 badge-map_trip.svg

پہلا اور آخری میل

اپنی ٹیم کو عوامی ٹرانزٹ اسٹیشنز آنے اور جانے میں مدد کریں۔ سفر کی لاگت کور کریں تاکہ انہیں صرف انتہائی معمولی رقم ادا کرنی پڑے۔

 badge-car-medium.svg

دیر رات کے سفر

Uber کے ساتھ سفر کی لاگت کور کر کے اپنے ملازمین کو دن ڈھل جانے کے بعد قابل اعتماد طریقے سے گھر واپس جانے کی سہولت دیں، چاہے کتنی ہی دیر کیوں نہ ہو چکی ہو۔

اپنی ٹیم کو آج ہی سفر کی سہولت دیں

 illustration-batch3-rides-customize.svg

اپنے پروگرام کو حسب ضرورت بنائیں

روزمرہ کے سفر کا ایسا پروگرام سیٹ اپ کریں جو آپ کے ملازمین کے لیے موزوں ہو۔ کنٹرول کریں کہ کتنی لاگت کور کی جائے گی، کن اوقات پر سفر کیا جا سکتا ہے اور گاڑی کی کون سی قسم کی درخواست وہ کر سکتے ہیں۔

 illustration-batch3-rides-add.svg

اپنے ملازمین شامل کریں

اپنی ٹیم کو اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کریں۔ آپ انہیں انفرادی طور پر مدعو کر سکتے ہیں، CSV فائل اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا اپنے ملازمین کا انتظام کرنے والے سسٹم کے ساتھ مطابقت پذیری کر سکتے ہیں۔

 illustration-batch3-rides-request.svg

ملازمین کو سفر کی درخواست کرنے کی سہولت دیں

جب بھی آپ کے ملازمین کو سفر کی ضرورت ہو تو وہ بس اپنی کاروباری پروفائل پر سوئچ کر کے Uber ایپ میں درخواست کر سکتے ہیں۔

روزمرہ کے سفر کا پروگرام کس طرح آپ کے کاروبار کی مدد کر سکتا ہے

 badge-steering-wheel.svg

ذہنی دباؤ سے پاک، قابل اعتماد سفر

COVID-19 کی حفاظتی چیک لسٹس سے لے کر ڈرائیور کے پس منظر کی لازمی جانچوں تک، ہم نے حفاظت کو ترجیح دینے کیلئے اقدامات لیے ہیں۔

 badge-diamond.svg

آپ کو ممتاز بنانے والی مراعات

اپنے روز مرہ کے سفر کے فوائد کے تحت Uber کے ذریعے سفر آفر کر کے بہترین ٹیلنٹ کو اپنی طرف متوجہ کریں اور برقرار رکھیں۔

 badge-dollar-bill.svg

اخراجات کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ٹولز

پارکنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے سالانہ اخراجات پر بچت کریں۔ مقام اور وقت کے لحاظ سے پابندیاں سیٹ کرنا آسان ہے۔

’’جب معمول کے روزمرہ کے سفر کرنے کے آپشنز دستیاب نہیں تھے تو Uber for Business نے ضروری ملازمین کیلئے لوئر مینہٹن میں روزانہ سفر کرنے کا بہترین طریقہ پیش کیا۔‘‘

Stacey Cunningham، صدر، NYSE

 logo-NYSE-558x313,9px.svg

آپ کا کاروبار کامیاب ہو رہا ہے۔ ہم مدد کے لیے موجود ہیں۔

کوئی کاروبار اپنے ملازمین کو دفتر تک مفت سفر کی سہولت کس طرح فراہم کر سکتا ہے؟

Uber کمپنیز کو کارپوریٹ اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے، روزمرہ کے سفر کا پروگرام بنانے، اپنے ملازمین کے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کا نظم کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے کاروبار اپنے ملازمین کو دفتر، میٹنگز اور دیگر متعلقہ کاروباری سرگرمیوں تک مفت سفر فراہم کر سکتے ہیں۔

کیا رات گئے تک کی شفٹس میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے رات میں Uber دستیاب ہے؟

ؐملازمین دن کے کسی بھی وقت سفر کی درخواست کر سکتے ہیں۔ منتظمین Uber for Business ڈیش بورڈ کے اندر سے وقت، مقام اور خرچ کی پابندیاں سیٹ کر کے ملازمین کے رات گئے کے سفر کو کور کرنے کے لیے روزمرہ کے سفر کے پروگرامز سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔

کیا اپنے ملازمین کے فوائد کے پروگرام میں روزمرہ کے سفر کے آپشن کو ضم کرنا اور اہل ملازمین کو مفت سفر کی پیشکش کرنا ممکن ہے؟

منتظمین Uber for Business ڈیش بورڈ کے اندر سے روزمرہ کے سفر کے جزوی یا مکمل فوائد فراہم کرنے کے لیے روزمرہ کے سفر کا پروگرام سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ فائدے کو مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے منتظم مخصوص ملازمین، دن کے اوقات، خرچ کی رقم اور مقامات کے لیے پروگرام کو حسب ضرورت بنا سکتا ہے۔

ہم یہ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہمارے ملازمین Uber کو ذمہ داری سے استعمال کر رہے ہیں؟

دو طریقے جو منتظم کی دھوکہ دہی کے امکان کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں وہ پابندیاں سیٹ کرنا اور Uber for Business ڈیش بورڈ سے ملازمین کی سرگرمی کو دیکھنا ہیں۔

ہم کس طرح اپنے ملازمین کے Uber سفر کو مانیٹر کر کے یہ یقینی بنانے میں مدد کر سکتے ہیں کہ وہ بخیریت گھر پہنچ رہے ہیں؟

مسافر باآسانی اہم حفاظتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، ایمرجنسی معاونت حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا مقام شیئر سکتے ہیں، سب کچھ ایپ کے اندر سے۔ منتظمین کے پاس منتظم کے ڈیش بورڈ سے بھی ملازمین کے ٹرپس کو دیکھنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ نیز، Uber for Business کمپنیز کی مرئیت کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی SOS کے ساتھ ضم ہے۔

اپنی ترجیحی زبان منتخب کریں

انگریزی, Englishاردو, اردو

اپنی ترجیحی زبان منتخب کریں

انگریزی, Englishاردو, اردو