Uber پر کاروباری پروفائلز
ایپ میں اپنی کاروباری پروفائل بنائیں اور باقی سب Uber پر چھوڑ دیں۔
کاروباری مسافروں کے لیے بنائی گئی
کاروبار کو ذاتی سے الگ کریں
کاروباری ٹرپس کے لیے ایک ادائیگی کا طریقہ مقرر کریں اور براہ راست اپنے دفتری ای میل پر رسیدیں بھیجیں۔
اپنے اخراجات کو اسٹریم لائن کریں
خود کار طور پر اپنے کاروباری ٹرپ کی رسیدیں Concur، Expensify، Zoho Expense اور دیگر کو بھیجیں۔
سفر کی رپورٹس خود کار طور پر جنریٹ کریں
ای میل کے ذریعے اپنے کاروباری ٹرپس کی ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹس موصول کریں۔
سیٹ اپ کرنا آسان ہے
- اپنی Uber ایپ کھولیں، مینو پر جائیں، ادائیگی منتخب کریں اور نیچے اسکرول کر کے سفر کی پروفائلز کے تحت کاروباری پروفائل شامل کریں پر آئیں۔
- کاروباری سفر کے لیے آپ ادائیگی کا جو طریقہ استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب یا شامل کریں۔
- اپنا دفتری ای میل درج کریں اور اپنا اخراجات فراہم کنندہ منتخب کریں۔
- آپ پوری طرح تیار ہیں!
اپنے کاروباری ٹرپس سے مزید فائدہ اٹھائیں
اپنا سفر پہلے سے شیڈول کریں
اپنے سفر 30 دن پہلے تک شیڈول کریں۔ Uber آپ کو ٹرپ کے دن یاددہانی بھیجے گی اور جب آپ کی سواری راستے میں ہوگی تو آپ کو مطلع کرے گی۔ کال کرنا ضروری نہیں ہے۔
دفتر کے لیے شارٹ کٹس شامل کریں
آپ کا آفس۔ ائیرپورٹ۔ کلائنٹ کی سائٹ۔ ان پتوں کو اپنی Uber ایپ پر محفوظ کریں اور مزید تیزی سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوں۔ ایک بار جگہ کو محفوظ کرنے کے بعد ہر بار سفر کرتے وقت یہ اختیار شارٹ کٹ کے بطور آپ کو دستیاب ہوگا۔
اپنا ائیرپورٹ کا ٹرپ پلان کریں
Uber دنیا بھر میں 500 سے زائد ائیرپورٹس پر دستیاب ہے۔ پہلے سے ہی ائیرپورٹ پر اپنا پک اپ کا مقام تلاش کر کے وقت بچائیں اور پریشانی سے بچیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
- میں اپنی پوری ٹیم یا کمپنی کو کیسے سائن اپ کروں؟
Uber for Business آپ کے ملازمین کے لیے سفر کا انتظام کرنے اور مسافر کا تجربہ بہتر بنانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
- میں ہفتہ وار یا ماہانہ سفر کی رپورٹس کیسے آن کروں؟
- اپنی ایپ کے مینو سے ادائیگی منتخب کریں اور نیچے اسکرول کر کے سفر کی پروفائلز تک جائیں۔
- اپنی ترجیحات پر جانے کے لیے کاروباری پروفائلز پر ٹیپ کریں۔
- ہفتہ وار یا ماہانہ سفر کی رپورٹس آن کرنے کے لیے سفر کی رپورٹ پر ٹیپ کریں
- میں اپنی کاروباری پروفائل کی سیٹنگز میں کیسے ترمیم کروں؟
- اپنی ایپ کے مینو سے ادائیگی کو منتخب کریں اور نیچے اسکرول کر کے مسافر کی پروفائلز پر جائیں۔
- اپنی ترجیحات پر جانے کے لیے کاروباری پروفائلز پر ٹیپ کریں۔
- اپنا ادائیگی کا طریقہ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ڈیفالٹ ادائیگی پر ٹیپ کریں، ہفتہ وار یا ماہانہ سفر کی رپورٹس آن کرنے کے لیے سفر کی رپورٹ پر ٹیپ کریں اور اپنے اخراجات کے فراہم کنندہ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اخراجات کا فراہم کنندہ پر ٹیپ کریں۔
- آپ کے اخراجات فراہم کنندہ پارٹنرز کون ہیں؟
ہم Certify، Chrome River، Concur، Expensify، Expensya، Happay، Rydoo، Serko Zeno اور Zoho Expense کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
- کاروباری پروفائل کو حذف کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- اپنی ایپ کے مینو سے ادائیگی منتخب کریں اور نیچے اسکرول کر کے سفر کی پروفائلز تک جائیں۔
- اپنی ترجیحات پر جانے کے لیے کاروباری پروفائلز پر ٹیپ کریں۔
- نیچے اسکرول کریں اور پروفائل حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- Uber کہاں دستیاب ہے؟
Uber دنیا بھر میں 600 سے زائد شہروں اور 500 سے زائد ائیرپورٹس پر دستیاب ہے۔
اپنی پوری ٹیم یا کمپنی کو سائن اپ کروانے کے خواہاں ہیں؟
اس کے کام کرنے کا طریقہ
مجموعی جائزہ
پروڈکٹس اور خصوصیات
تدابیر
سفر
Eats
ڈیلیوری
انڈسٹریز اور ٹیمیں
صنعتیں
ٹیمیں
وسائل
وسائل