ہم آپ کو محفوظ رکھنے میں کس طرح مدد کر رہے ہیں
ہم نے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر گھر گھر حفاظت کا نیا تصور پیش کیا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا تجربہ مثبت، جامع اور محفوظ محسوس ہو۔
حفاظت کا معیار بڑھایا جا رہا ہے
موافقت پذیر ٹیکنالوجی
ٹرپ کے غیر معمولی طور پر اصل راستے سے ہٹنے کا پتہ لگانے کیلئے GPS ٹریکنگ سے لے کر چہرے کے کورز کی توثیق کرنے والے ٹولز تک، ہم آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے ایپ میں خصوصیات بناتے ہیں۔
مسافر اور ڈرائیور کا احتساب
ہر ٹرپ سے پہلے، مسافروں اور ڈرائیورز کو یہ توثیق کرنی ہوگی کہ انہوں نے چہرے کا کور پہننے اور ہاتھ دھونے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں (جہاں ضرورت ہو)۔
حفاظتی انضمام
مخصوص مارکیٹس میں، ہم Concur Locate اور International SOS کے ساتھ انضمام کے ذریعے خطرے کا انتظام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہر موڑ پر آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنا
چہرے کے کور یا ماسکس لازمی ہیں
مسافروں اور ڈرائیورز کے لیے امریکہ، کینیڈا، بھارت اور بیشتر یورپ اور لاطینی امریکہ میں ڈرائیو یا سفر کرنے کے لیے چہرے کا کور یا ماسک پہننا ضروری ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ان علاقوں میں ڈرائیور نے ماسک پہنا ہوا ہے۔
Concur Locate اور International SOS کا انضمام کیا گیا ہے
ہم نے ملازمین کے طاقتور رسک مینجمنٹ اور حفاظتی مواصلت کی تدابیر کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے جو آپ کو اپنے ملازمین کی فوری خبر گیری کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔
ہر ٹرپ کی انشورنس ہوتی ہے
Uber مسافر کے ساتھ سفر کے دوران امریکی ڈرائیورز کی جانب سے کم از کم $1 ملین کی کمرشل آٹو لائبلٹی انشورنس برقرار رکھتی ہے۔
ہر ڈرائیور کے پس منظر کی جانچ ہوتی ہے
Uber موٹر گاڑی اور/یا مجرمانہ ریکارڈز کا جائزہ لے کر، جہاں یہ دستیاب، قابل اعتماد اور قانونی طور پر جائز ہو، اکاؤنٹ کی فعالیت سے پہلے ممکنہ پارٹنر کی اہلیت کا مجموعی جائزہ لینے کی کوشش کرتی ہے۔*
سبھی کے لیے ذہنی سکون فراہم کرنا
ہم ان سبھی کمیونٹیز کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جن کو ہم سروس فراہم کرتے ہیں بشمول مسافر، ڈرائیورز، کورئیرز اور کاروبار۔
گھر گھر حفاظتی معیار
ہر ٹرپ سے پہلے، مسافروں کو اس بات کی توثیق کرنی ہوگی کہ انہوں نے چہرے کا کور پہننے اور اپنے ہاتھ دھونے یا صاف کرنے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں (جہاں درکار ہو)۔ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ پچھلی سیٹ پر بیٹھیں۔
ایپ میں حفاظتی ٹول کٹ
ایپ میں یہ ایک وقف جگہ ہے جہاں مسافر اور ڈرائیورز باآسانی کلیدی حفاظتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، فوری طور پر ہنگامی مدد حاصل کر سکتے ہیں اور ایمرجنسی ڈسپیچرز کے ساتھ اپنا مقام شیئر کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔
RideCheck
سینسرز اور GPS کے ذریعے، RideCheck یہ پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے کہ آیا کوئی ٹرپ غیر معمولی طور پر اصل راستے سے دور ہے، کوئی غیر متوقع طویل اسٹاپ لیا گیا ہے یا پھر کوئی ممکنہ تصادم ہوا ہے، پھر یہ سپورٹ فراہم کرنے کیلئے چیک کرتی ہے۔ درست خصوصیات مارکیٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔
ڈرائیو کے لیے تیار ہونے حفاظتی چیک لسٹ
اس سے پہلے کہ کوئی ڈرائیور یا کورئیر آن لائن ہو سکتے، اس سے آن لائن ہونے کی چیک لسٹ کے ذریعے یہ توثیق کرنے کا کہا جاتا ہے کہ اس نے مخصوص حفاظتی اقدامات لے لیے ہیں اور ماسک یا چہرے کا کور پہنا ہوا ہے۔
چہرے کے کور کی جانچ کیلئے ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی ڈرائیور سے متعامل سیلفی لینے کا کہ کر توثیق کرے گی کہ ڈرائیور نے چہرے کا کور یا ماسک پہنا ہوا ہے۔
امریکہ میں ڈرائیور کی اسکریننگ
Uber استعمال کرنا شروع کرنے سے پہلے اور اس کے بعد سالانہ بنیادوں پر سبھی ڈرائیورز کی اسکریننگ ہوتی ہے۔* اس میں پیشگی اسکریننگ اور دستاویزات بندی، ڈرائیونگ کی سرگزشت کا جائزہ، مجرمانہ سرگزشت کا جائزہ اور نئی خلاف ورزیوں کی نوٹیفکیشنز شامل ہیں (جہاں قابل اطلاق ہوں)۔
کمیونٹی گائیڈلائنز
ہماری سبھی ایپس میں Uber اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرنے والے سبھی لوگوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آئیں گے، ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے میں مدد کریں گے اور قانون پر عمل کریں گے۔
ریسٹورنٹ کے کھانے کی حفاظت
ریسٹورنٹس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ لائسنس کی سبھی متعلقہ شرائط پر پورا اتریں، ضوابط پر عمل کریں اور آرڈر پک اپس کے لیے محفوظ جگہ فراہم کریں۔
ملے بغیر ڈیلیوری
Uber Eats صارفین 'دروازے پر چھوڑ دیں' ڈیلیوریز منتخب کر سکتے ہیں اور کورئیرز کو کھانے کی حفاظت کے ان بہترین طریقوں پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے جنہیں CDC اور WHO کی رہنمائی سے تیار کیا گیا ہے۔
آپ کا کاروبار کامیاب ہو رہا ہے۔ ہم مدد کے لیے موجود ہیں۔
*ریکارڈز کی دستیابی اور رازداری کے ضوابط کے لحاظ سے اس کا کور شدہ وقت مارکیٹس کیلئے مختلف ہو سکتا ہے اور اس کی حد 6 ماہ سے لے کر زندگی بھر تک کیلئے ہو سکتی ہے۔ Uber کو رپورٹ کیے جانے والے کچھ مجرمانہ ریکارڈز نااہل قرار دیے جاتے ہیں، اس کا انحصار سزایابی کے بعد گزرنے والے وقت پر ہے۔ نیو یارک سٹی میں، ڈرائیونگ کی سرگزشت کے جائزے Taxi اور Limousine Commission انجام دیتی ہے۔ اسکریننگ کے سالانہ عمل دستیاب، آپریشنل کورٹ ہاؤسز پر منحصر ہیں۔ COVID-19 کی وجہ سے، ممکن ہے کہ ایسا نہ ہو اور بار بار کی جانے والے چیکس ملتوی ہو جائیں۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ
مجموعی جائزہ
پروڈکٹس اور خصوصیات
تدابیر
سفر
Eats
ڈیلیوری
انڈسٹریز اور ٹیمیں
صنعتیں
ٹیمیں
وسائل
وسائل