Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

اعتماد کے ساتھ سفر کریں

Uber پلیٹ فارم حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ حادثے سے بچاؤ کے آلات، انشورنس کوریج اور آپ کو جوڑے رکھنے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم آپ کو بحفاظت سفر کرانے اور سب سے اہم چیزوں پر دھیان دینے میں مدد کے لیے پرعزم ہیں۔

محفوظ تجربہ کی تشکیل

ڈرائیور اسکریننگز

اس سے پہلے کہ کوئی بھی شخص Uber کے ساتھ ریاستہائے متحدہ میں ڈرائیو کر سکے، اسے پس منظر کی جانچ مکمل کرنا ہوگی۔ موجودہ ڈرائیورز کی جانچ مستقل بنیادوں پر ہر سال کی جاتی ہے۔

آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے خصوصیات

ہر ٹرپ پر آپ کو جب بھی ضرورت ہو تو آپ ایک بٹن ٹیپ کرکے حفاظتی ٹولز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک جامع کمیونٹی

شہروں اور تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشوں اور باہم مل جل کر کام کرنے کے ذریعے، ہم ہر کسی کے لیے محفوظ سفر تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

آپ کی حفاظت ہی ہمیں متحرک رکھتی ہے

ایپ کے ڈیزائن میں ہی حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ مثلاً آپ رات باہر گزار کر گھر واپس آتے ہیں۔ تو آپ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کہاں ہیں۔ اور اگر کچھ غیر متوقع صورتحال پیش آ جائے تو مدد حاضر ہے۔٭

ہنگامی مدد کا بٹن

بوقت ضرورت مدد حاصل کرنے کے لیے آپ ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر حکام کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

حادثہ کی صورت میں 24/7 سپورٹ

ہماری صارف سپورٹ ٹیم ہنگامی حالات میں مدد دینے کے لیے خاص طور پر تربیت یافتہ ہے۔

میرا ٹرپ شیئر کریں

اپنے قابل اعتماد رابطے سیٹ اپ کریں اور اپنے ٹرپ اسٹیٹس کا دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں اشتراک کرنے کے لیے یاددہانیاں تخلیق کریں۔

حفاظتی ٹول کٹ

جب بھی آپ Uber کے ساتھ سفر کی درخواست کرتے ہیں آپ Uber ایپ کی حفاظتی خصوصیات تک ایک ہی جگہ سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دو طرفہ درجہ بندیاں

آپ کے تاثرات اہم ہیں۔ کم درجہ کے ٹرپس کا اندراج کیا گیا ہے، اور صارفین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

GPS ٹریکنگ

Uber پلیٹ فارم پر سبھی سفر GPS کے ذریعے ٹریک کیے جاتے ہیں۔

فون نمبر کی گمنام کاری

ایپ فون نمبرز کو گمنام بنا دیتی ہے اس لئے آپ کی نجی معلومات پرائیویٹ ہی رہتی ہے۔

ہر سفر پر انشورنس

آٹو انشورنس کے نمایاں فراہم کنندگان جیسے Allstate, Farmers®، Liberty Mutual اور Progressive کور شدہ حادثے کی صورت میں آپ کی حفاظت میں مدد دیتے ہیں۔

اپنا سفر چیک کریں، ہر بار

گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے، ایپ میں اپنے ڈرائیور کی معلومات دوبارہ چیک کرنے کے لیے کچھ وقت نکالیں۔ درست کار میں بیٹھنا یقینی بنانے کے لیے ان 3 اقدامات پر عمل کریں:

مرحلہ 1:

لائسنس پلیٹ نمبر میچ کریں۔

مرحلہ 2

کار کے میک اور ماڈل کو میچ کریں۔

مرحلہ 3:

ڈرائیور' کی تصویر چیک کریں۔

ہماری کمیونٹی کو مستحکم بنانا

ہمارے کمیونٹی رہنما خطوط کو اس طرح سے بنایا گيا ہے کہ Uber سب کے لیے لطف اندوز ہو۔ جو ان خطوط کی پیروی نہیں کرتا اسے اس پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

سب کے لیے محفوظ سفر

حفاظت کا ہمارا عہد ایپ سے بڑھ کر ہے۔ ہم اعلی تنظمیوں کے ساتھ مل کر سڑکوں اور شہروں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

سلامتی مشاورتی بورڈ کو سننا

Uber حفاظت اور سیکورٹی، عورتوں کی حفاظت، شہری حقوق اور سڑکوں پر حفاظت جیسے شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر نئی خصوصیات اور پراسس بناتا رہتا ہے۔

حکام برائے عوامی تحفظ کے ساتھ شراکت کرنا

Uber کے پاس سابقہ پولیس اہلکاروں کی تفتیسی ٹیم ہے جو فعال مقدمات میں اہلکاروں کو فوری مدد فراہم کرتی ہے۔

آفات میں راحت رسانی کی کوششوں کو سپورٹ کرنا

ہماری ٹیم حکومتی عہدیداروں اور ریڈ کراس جیسی تنظیموں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔

حفاظت کے بارے میں مزید

ڈرائیور کی حفاظت

اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اعتماد کے ساتھ ڈرائیو کریں۔

حفاظت کے لیے ہمارا عزم

آپ بحفاظت سفر کرنے اور کمانے کے مستحق ہیں۔

کچھ مخصوص تقاضے اور خصوصیات خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور غیر دستیاب ہو سکتی ہیں۔