ڈرائیورز Uber کے ساتھ کتنا کما سکتے ہیں؟
Uber ایپ پر ڈرائیونگ کے ذریعے آپ جو پیسے کماتے ہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کب، کہاں اور کتنی بار ڈرائیو ک رتے ہیں۔ جانیں کہ آپ کے کرایوں کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے اور ان پروموشنز کے بارے میں معلومات حاصل کریں جو آپ کی کمائیاں بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں۔¹
کمائیوں کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ Uber کے ساتھ ڈرائیونگ کر کے آپ کتنا کما سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل عوامل اس رقم کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں جو آپ ہر ٹرپ کے لیے کما سکتے ہیں۔
سرج
اپنی ایپ میں حدت کا نقشہ چیک کر کے معلوم کریں کہ کب اور کہاں مسافر کا مطالبہ زیادہ ہے تاکہ آپ معیاری کرائے سے زیادہ پیسے کما سکیں۔
ٹرپ کی کم از کم کمائیاں
ہر شہر کی اپنی کم از کم رقم ہے جو آپ کو کسی بھی ٹرپ کے لیے ملتی ہے۔ اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کی کمائیاں آپ کی محنت کی عکاسی کریں، مختصر ٹرپس پر بھی۔
سروس فیس
یہ فیس ایپ کی ترقی اور کسٹمر سپورٹ جیسی چیزوں کو فنڈ کرنے میں مدد کرتی ہے۔
منسوخیاں
زیادہ تر صورتوں میں، اگر مسافر درخواست منسوخ کرتا ہے تو آپ کو منسوخی فیس موصول ہوتی ہے۔
پروموشنز اور ان کے کام کرنے کا طریقہ
ایپ میں موجود ایسی پروموشنز جو اس پر مبنی ہیں کہ آپ کے علاقے میں ڈرائیور ایپ کو کس جگہ سب سے زیادہ سفر کی درخواستیں متوقع ہیں، آپ کو آگے کی منصوبہ بندی کرنے اور کمائیاں بڑھانے کے لیے اہداف طے کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر پروموشن سب ڈرائیورز کے لیے دستیاب ہو۔ ذیل میں شرائط دیکھیں۔²
ٹرپس کی مقررہ تعداد پوری کریں
جب آفر دستیاب ہو تو مخصوص وقت میں ٹرپس کی مقررہ تعداد پوری کرنے پر اضافی پیسے کمائیں۔
مصروف اوقات کے دوران ڈرائیو کریں
مصروف اوقات میں مخصوص علاقوں میں ٹرپس کے لیے اضافی پیسے کمائیں۔
کمانے کے کچھ طریقے
ایپ کے ساتھ آگے بڑھنا
ایپ میں ایسی طاقتور خصوصیات موجود ہیں جو آپ کو اپنے ڈرائیونگ میں گزارے گئے وقت کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد کرتی ہیں۔ رجحانات ٹریک کرنے سے لے کر آپ کو قریبی کمائی کے مواقع سے مطلع کرنے تک، ایپ ڈرائیونگ میں آپ کا ٹول ہے۔
اپنی سروس کے لیے ٹپ حاصل کرنا
ہر ٹرپ کے بعد، مسافر آپ کو باآسانی براہ راست ایپ میں ٹپ دے سکتے ہیں۔ آپ کی ٹپس ہمیشہ 100٪ آپ کی ہی ہوتی ہیں۔
آپ کو ادائیگی کب اور کیسے ملتی ہے
تیزی سے کیش آؤٹ کریں
ادائیگی موصول کرنا آسان ہے۔ آپ کو بس ایک بینک اکاؤنٹ کی ضرورت ہے۔ آپ کی کمائیاں ہر ہفتے منتقل ہوتی ہیں۔
اگر آپ کا کسٹمر نقد ادائیگی کرے
نقدی کے ساتھ، آپ کو ٹرپ مکمل کرتے ہی ادائیگی موصول ہو جاتی ہے۔ ایپ کسٹمر سے لی جانے والی رقم دکھائے گی اور آپ پر Uber کی واجب الادا فیس کا حساب لگائے گی۔
ڈرائیونگ کے اخراجات پر بچت
اپنا ذاتی کاروبار چلانے میں لچکداری کے ساتھ ساتھ کاروباری اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔ ایندھن، انشورنس اور گاڑی کی مینٹننس ٹیکس میں قابل منہا ہو سکتے ہیں اور Uber کے پاس ایسی شراکت داریاں ہیں جو آپ کو رعایات آفر کر سکتی ہیں۔
ڈرائیور ایپ کا ایک فوری ٹؤر لیں
مزید جاننا چاہتے ہیں؟ آپ کے پاس ایک ایسا ہر وقت دستیاب ریسورس ہے جو Uber کے ساتھ ڈرائیو کرنے کے دوران آپ کو سپورٹ کرنے والی دیگر ڈرائیورز سے حاصل کردہ ٹپس اور معلوماتی ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے۔