Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ہم آپ کو محفوظ رکھنے میں کس طرح مدد کر رہے ہیں

ہم نے آپ کے تجربے کو مثبت، شمولیت والا اور محفوظ بنانے میں مدد کیلئے اختراعی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔

حفاظت کا معیار بڑھایا جا رہا ہے

موافقت پذیر ٹیکنالوجی

ٹرپ کے غیر معمولی طور پر اصل راستے سے ہٹنے کا پتہ لگانے کیلئے GPS ٹریکنگ سے لے کر چہرے کے کورز کی توثیق کرنے والے ٹولز تک، ہم آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے ایپ میں خصوصیات بناتے ہیں۔

احتساب سب کا

ہم اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں کہ ہر ایک کو خواہ وہ ڈرائیورز ہوں، مسافر ہوں، کورئیرز ہوں یا کھانے کے شوقین، موقع ملے کہ وہ Uber کا استعمال کرتے وقت ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے میں مدد کریں۔

حفاظتی انضمام

مخصوص مارکیٹس میں، ہم Concur Locate اور International SOS کے ساتھ انضمام کے ذریعے خطرے کا انتظام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ہر موڑ پر آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنا

Concur Locate اور International SOS کا انضمام کیا گیا ہے

ہم نے ملازمین کے طاقتور رسک مینجمنٹ اور حفاظتی مواصلت کی تدابیر کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے جو آپ کو اپنے ملازمین کی فوری خبر گیری کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔

ہر ٹرپ کی انشورنس ہوتی ہے

Uber مسافر کے ساتھ سفر کے دوران امریکی ڈرائیورز کی جانب سے کم از کم $1 ملین کی کمرشل آٹو لائبلٹی انشورنس برقرار رکھتی ہے۔

ڈرائیور اور کورئیر کی اسکریننگ

Uber پلیٹ فارم استعمال کرنے سے پہلے ڈرائیورز اور کوریئرز کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔

کمیونٹی گائیڈلائنز

ہماری سبھی ایپس میں Uber اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرنے والے سبھی لوگوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آئیں گے، ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے میں مدد کریں گے اور قانون پر عمل کریں گے۔

سبھی کے لیے ذہنی سکون فراہم کرنا

ہم ان سبھی کمیونٹیز کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جن کو ہم سروس فراہم کرتے ہیں بشمول مسافر، ڈرائیورز، کورئیرز اور کاروبار۔

  • ایپ میں حفاظتی ٹول کٹ

    ایپ میں یہ ایک وقف جگہ ہے جہاں مسافر اور ڈرائیورز باآسانی کلیدی حفاظتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، فوری طور پر ہنگامی مدد حاصل کر سکتے ہیں اور ایمرجنسی ڈسپیچرز کے ساتھ اپنا مقام شیئر کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔

  • RideCheck

    سینسرز اور GPS کے ذریعے، RideCheck یہ پتا لگانے میں مدد کرتی ہے کہ آیا کوئی ٹرپ غیر معمولی طور پر اصل راستے سے دور ہے، کوئی غیر متوقع طویل اسٹاپ لیا گیا ہے یا پھر کوئی ممکنہ تصادم ہوا ہے، پھر یہ سپورٹ فراہم کرنے کیلئے چیک کرتی ہے۔ درست خصوصیات مارکیٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔

  • ایمرجنسی مدد کا بٹن

    بوقت ضرورت مدد حاصل کرنے کے لیے آپ ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کر کے 911 پر کال کر سکتے ہیں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر 911 کے ارسال کنندہ کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ منتخب کردہ امریکی شہروں میں یہ معلومات آپ کے ایمرجنسی سروسز کو کال کرنے پر خود بخود شیئر ہو جاتی ہے۔

1/3

آپ کا کاروبار کامیاب ہو رہا ہے۔ ہم مدد کے لیے موجود ہیں۔

*سوائے نیو یارک شہر کے جہاں Uber پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے والے ڈرائیورز کی ڈرائیونگ کی سرگزشت کے جائزے ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن کی طرف سے انجام دیے جاتے ہیں۔