Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Gus Fuldner

سینئر نائب صدر، حفاظتی اور بنیادی سروسز

Gus Fuldner سیفٹی & کور سروسز کے سینئر نائب صدر ہیں، آپ اس ٹیم کی قیادت کرتے ہیں جو سیفٹی، کسٹمر سپورٹ، ادائیگیوں، انشورنس اور اسکیلڈ ٹیک سلوشنز سمیت اہم کراس کمپنی فنکشنز کو اکٹھا کرتی ہے۔ اس عہدے سے پہلے، انہوں نے سیفٹی اینڈ انشورنس کے نائب صدر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ Gus نے 2013 میں Uber کو جوائن کیا اور تب سے ہی آپ نے رائیڈ شیئر انڈسٹری کے لیے انشورنس کی ابتدائی ڈیولپمنٹ اور Uber کی جدید امریکہ کی حفاظتی رپورٹ سے متعلق رہنمائی کی ہے۔

Uber سے پہلے، Gus نائب صدر تھے Benchmark میں جو کہ Uber کے ابتدائی سرمایہ کاران میں سے ایک ہے، آپ وہاں Uber نیز Snapchat اور Duo Security میں فرم کی سرمایہ کاریوں کے حوالے سے بھی فعال طور پر شامل تھے۔ Gus نیو یارک اور ہانگ کانگ میں McKinsey & Company میں کنسلٹنٹ بھی تھے۔

Gus نے Stanford Graduate School of Business سے MBA کی ڈگری حاصل کی جہاں آپ Arjay Miller Scholar تھے نیز Yale University سے کمپیوٹر سائنس اور اکنامکس میں BS بھی کیا۔ ملواکی، وسکونسن سے تعلق رکھنے والے Gus اب بے ایریا میں اپنی اہلیہ اور نوعمر بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں۔