Uber کے ذریعے رسائی
ہماری ٹیکنالوجی اور ڈرائیورز کی فراہم کردہ ٹرانسپورٹیشن نے بہت سے معذور لوگوں کی نقل و حرکت کو تبدیل کر دیا ہے اور ہم ایسی ٹیکنالوجیز بنانا جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں جو ہر ایک کی اپنی کمیونٹیز میں آسانی سے نقل و حرکت کرنے کی صلاحیت کو سپورٹ کریں۔
معذور مسافر
Uber کی ٹیکنالوجی اس طرح کی خصوصیات کی مدد سے معذور مسافروں کے لیے حرکت پذیری اور خود مختاری بڑھانے میں مدد کر رہی ہے:
بلا نقدی ادائیگیاں
Uber کا بلا نقدی ادائیگی کا آپشن ادائیگی کے عمل کو آسان بناتا ہے جس سے مسافروں کو نقدی گننے یا ڈرائیور کے ساتھ نوٹوں کی لین دین کرنے کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں رہتی۔
مطالبہ کرنے پر دستیاب ٹرانسپورٹیشن
Uber ایپ معذور مسافروں کے لیے بس ایک بٹن دبا کر A سے B تک جانا آسان بناتی ہے۔ انہیں ڈسپیچر کے ذریعے سفر کا بندوبست کرنے یا پھر سفر تلاش کرنے کے لیے کوئی اور، کم سہل طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
پیشگی قیمت بندی
Uber اپ فرنٹ کرایہ کے ذریعے مسافروں کو سفر کی درخواست کرنے سے پہلے ان کے ٹرپ کی قیمت سے آگاہ کرتی ہے۔ اس سے انہیں ذہنی سکون ملتا ہے اور فراڈ کا خطرہ ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
امتیاز مخالف پالیسیاں
Uber ایپ مسافروں کی سبھی ٹرپ کی درخواستیں کسی قریب موجود ڈرائیور سے خود بخود میچ کر دیتی ہے جس کی وجہ سے قابل اعتبار، مناسب قیمت پر ٹرانسپورٹیشن حاصل کرنے کے عمل میں غیر قانونی امتیاز کی مداخلت کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔
تربیت یافتہ جانوروں کی پالیسیاں
جو مسافر نابینا ہوں یا جن کی بصارت کمزور ہو اور ممکنہ طور پر تربیت یافتہ جانوروں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں ان کے لیے Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز اور تربیت یافتہ جانوروں کی پالیسی واضح طور پر ڈرائیورز سے تربیت یافتہ جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے سبھی قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔
اپنا ETA اور مقام شیئر کریں
مسافر اپنے پیاروں کے ساتھ اضافی ذہنی سکون کے لیے بآسانی اپنے سفر کی تفصیلات شیئر کر سکتے ہیں بشمول مخصوص راستہ اور آمد کے وقت کا اندازہ۔ دوستوں یا فیملی ممبرز کو لنک موصول ہوگا جس کے ذریعے وہ ڈرائیور کا نام، تصویر اور گاڑی کی معلومات دیکھ سکتے ہیں اور رئیل ٹائم میں ٹریک کر سکتے ہیں کہ مسافر نقشہ پر کہاں موجود ہے، جب تک کہ وہ اپنی منزل تک پہنچ نہ جائے، نیز یہ سب وہ Uber ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر کر سکتے ہیں۔
نقل و حرکت سے متعلق معذوریوں والے مسافر
ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن نقل و حرکت سے متعلق معذوریوں والے مسافروں کے لیے زیادہ قابل رسائی اور قابل اعتماد بنا رہے ہیں، بشمول WAV (ویل چیئر کے ذریعے قابل رسائی گاڑیاں) کے ذریعے۔
ضروری سامان لیس گاڑیاں
Uber کی WAV نہ فولڈ ہونے والی موٹرائزڈ ویل چیئرز استعمال کرنے والے مسافروں کو ریمپس یا لفٹس سے لیس ویل چیئر کے ذریعے قابل رسائی گاڑیوں میں ڈرائیورز سے کنکٹ ہونے کی سہولت دیتی ہے۔
دنیا بھر میں دستیاب ہے
ہم دنیا بھر کے شہروں (بشمول بنگلور، بوسٹن، شکاگو، لندن، لاس اینجلس، نیو یارک، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو، ٹورنٹو اور واشنگٹن، ڈی سی) میں کئی WAV ماڈلز استعمال کر رہے ہیں تاکہ تعین کیا جا سکے کہ ویل چیئر کے ذریعے کون سے قابل رسائی آپشنز مسافروں اور ڈرائیورز کی ضروریات سب سے بہتر طور پر پوری کرتے ہیں۔
"[WAV] لانچ کر کے Uber ان لوگوں کو بس ایک بٹن دبا کر مطالبہ کرنے پر دستیاب سفر کی درخواست کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے جنہیں ویل چیئر کے ذریعے قابل رسائی گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ ایک ایسی تنظیم کی حیثیت سے جو معذور افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے، میں Uber کو ویل چیئر کے ذریعے قابل رسائی گاڑیوں کے خواہشمند ہم جیسے لوگوں کے لیے آپشنز وسیع کرنے پر سراہتا ہوں۔"
—Eric Lipp، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، Open Doors Organization
"UberX دنیا بھر میں نقل و حرکت کرنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے انقلاب برپا کر دینے والی پروڈکٹ ثابت ہوئی ہے اور میں یہ دیکھ کر بے حد خوش ہوں کہ Uber صارف کے لیے زیادہ انتخابات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے وہی قوت اختراع استعمال کر رہی ہے…. WAV ویل چیئر کے ذریعے قابل رسائی گاڑیوں کی ضرورت والے لوگوں ضرورت پیش آںے پر بس ایک بٹن دبا کر سفر حاصل کرنے کی سہولت دے کر بااختیار بنائے گی۔"
—Tony Coelho، مشترکہ مصنف، Americans with Disabilities Act
"میرا ماننا ہے کہ Uber میرے لیے اور مجھ جیسے دیگر نابینا افراد کے لیے خود مختاری کے حوالے سے اس صدی کی سب سے اہم ترقی ہے۔"
—Mike May، سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، BVI Workforce Innovation Center, Envision Inc.
سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے مسافر
Uber ایپ کی مکمل فعالیت کے لیے آڈیو درکار نہیں ہے۔ اعانتی ٹیکنالوجی جیسے کہ مرئی اور وائبریٹ کرنے والی الرٹس سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے مسافروں کو Uber ایپ بآسانی استعمال کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور درون ایپ خصوصیات جیسے کہ منزل درج کرنے کی سہولت مسافر اور ڈرائیور کے بیچ بغیر کلام کے مواصلت آسان بنا سکتی ہیں۔
اعانتی ضروریات والے مسافر
Uber میں ہم ہر کسی کے لیے ہر وقت ٹرانسپورٹیشن کی تدابیر تک رسائی بڑھانے کی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ Assist کو ان لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں اضافی مدد کے لیے مددگار ساتھ درکار ہو۔ Assist کے ساتھ، اعلی درجہ بندی والے ڈرائیورز فریق ثالث تنظیموں سے مسافروں کو گاڑی میں بیٹھنے کے لیے مدد فراہم کرنے کی خود مختار تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ Assist فی الحال دنیا بھر کے 40 سے زائد شہروں میں دستیاب ہے۔
Uber Eats کے معذور کسٹمرز
نابینا یا کمزور بصارت والے کسٹمرز
iOS VoiceOver اور Android TalkBack کے ساتھ، Uber Eats ایپ نابینا یا کمزور بصارت والے کسٹمرز کے لیے بس ایک بٹن دبا کر ریسٹورنٹس سے کھانا آرڈر کرنا آسان بناتی ہے۔ ان ایکسیسیبلٹی خصوصیات کے ساتھ Uber Eats ایپ استعمال کرنے کا طریقہ چیک کریں۔
سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے کسٹمرز
Uber Eats ایپ کی مکمل فعالیت کے لیے آڈیو درکار نہیں ہے۔ اعانتی ٹیکنالوجی جیسے کہ مرئی اور وائبریٹ کرنے والی الرٹس Uber Eats ایپ بآسانی استعمال کرنے میں سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے کسٹمرز کی مدد کر سکتی ہے۔ درون ایپ خصوصیات جیسے کہ ڈیلیوری کی منزل درج کرنے کی سہولت کسٹمر اور کوریئر کے بیچ بغیر کلام کے مواصلت آسان بنا سکتی ہیں۔
معذور ڈرائیورز
نقل و حرکت سے متعلق معذوریوں والے ڈرائیورز
Uber Pro نقل و حرکت سے متعلق معذوریوں والے لوگوں کے لیے معاشی مواقع فراہم کرتی ہے۔ Uber ایسے ڈرائیور کو خوش آمدید کہتی ہے جو Uber پلیٹ فارم پر ترمیم شدہ گاڑیاں اور دستی کنٹرولز استعمال کرتے ہیں۔ ایسا کوئی بھی شخص جو قانونی طور پر ڈرائیو کرنے کے قابل ہو، Uber کے ساتھ ڈرائیو کرنے کے لیے درخواست بھیج سکتا ہے۔
سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز
Uber سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز کے لیے لچکدار معاشی مواقع فراہم کرتی ہے۔ Uber پلیٹ فارم پر ہزاروں سم اعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز اوسطاً سماعت والے ڈرائیورز کے مقابلے میں ماہانہ زیادہ سفر فراہم کرتے ہیں۔ سماعت سے محروم ڈرائیورز نے مجموعی طور پر ہزاروں لاکھوں ڈالر کمائے ہیں وہ بھی صرف لوگوں کو اپنی کمیونٹیز کے اندر آمد و رفت میں مدد کر کے۔
ستمبر 2016 میں، Ruderman Family Foundation نے Uber کو ان 18 نمایاں کمپنیوں میں سے ایک مانا جو معذور افراد کو سپورٹ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
"Uber نے سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے لوگوں کے لیے ا یکسیسیبلٹی ٹیکنالوجی براہ راست اپنی ایپ میں مربوط کر دی ہے جس سے سماعت سے محروم کمیونٹی کو Uber کے ساتھ ڈرائیونگ کر کے پیسہ کمانے کے لیے بے مثال رسائی ملی ہے۔ CSD کے ساتھ یہ پارٹنرشپ سماعت سے محروم ڈرائیورز کو روڈ پر موجود لوگوں کو سفر فراہم کرنے کے ایک آسان سے موقع سے کچھ بڑھ کر فراہم کرے گی، یہ لوگوں کے بیچ تعلقات استوار کرنے کا اور سماعت سے محروم لوگوں کی قابلیتوں اور انسانیت کے حوالے سے نئے طرز فکر کو متاثر کرنے کا طریقہ ہے۔"
—Chris Soukup، CEO، Communication Service for the Deaf
سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز کے لیے پروڈکٹ کی خصوصیات
اس کے علاوہ، ہم نے امریکہ کی سماعت سے محروم افراد کی قیادت کرنے والی سب سے بڑی غیر منفعتی تنظیم، Communication Service for the Deaf کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے تاکہ سماعت سے محروم مردوں اور خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائے سکیں۔ ہم نے سماعت سے محروم افراد کی کمیونٹی کے ممبرز کے ساتھ بھی مل کر کام کیا ہے بشمول National Association of the Deaf اور Telecommunications for the Deaf and Hard of Hearing (TDI) تاکہ ڈرائیور کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے مکمل آپشنز والی پروڈکٹ کی قابلیتوں کا سلسلہ تیار کر کے اس کا اطلاق کیا جا سکے، بشمول:
ایپ میں ان خصوصیات کو فعال کرنا
ڈرائیورز ڈرائیور ایپ میں اپنی شناخت سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے شخص کے طور پر کر سکتے ہیں جس سے ڈرائیورز اور ان کے مسافروں کے لیے مندرجہ ذیل خصوصیات ان لاک ہو جاتی ہیں۔
ٹمٹماتی روشنی کے ساتھ ٹرپ کی درخواست
Uber ڈرائیور ایپ ٹرپ کی نئی درخواست کا اشارہ فلیشنگ لائٹ اور آڈیو نوٹیفیکیشن کے ساتھ دیتی ہے۔ اس کی مدد سے ڈرائیورز کے لیے سواری فراہم کرنے اور پیسے کمانے کا نیا موقع معلوم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
کالنگ کی بجائے صرف ٹیکسٹ پر مبنی پیغام رسانی
مسافروں کے پاس سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز کو کال کرنے کی سہولت آف کر دی جاتی ہے۔ اس کی بجائے، مواصلت کی ضرورت پیش آںے کی صورت میں مسافروں کو ان کے ڈرائیور کو پیغام بھیجنے پر ڈائریکٹ کر دیا جاتا ہے۔ جو ڈرائیورز اس سیٹنگ کو استعمال کرتے ہیں وہ عموماً ناکام فون کال کی وجہ سے سفر کی منسوخی کا سامنا کم کرتے ہیں۔
مسافر کی منزل کے لیے ایک پرامپٹ
ایپ مسافروں کے لیے ایک اضافی پرامپٹ شامل کر دیتی ہے تاکہ وہ اپنی منزل درج کر سکیں اور انہیں آگاہ کر دیتی ہے کہ ان کا ڈرائیور سماعت سے محروم ہے یا پھر کمزور سماعت رکھتا ہے۔ جب اس سیٹنگ کے آن ہونے پر ڈرائیور سفر کو قبول کرتا ہے تو، مسافروں کو ان کی منزل کے بارے میں پوچھنے والی ایک نمایاں اسکرین نظر آئے گی۔ Uber سفر شروع ہونے کے بعد موڑ بہ موڑ ہدایات بھی آفر کر سکتی ہے۔
ان خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہ ویڈیو دیکھیں۔۔
ہم یہاں مدد کے لیے موجود ہیں
مدد اور معاونت
اپنے Uber اکاؤنٹ کے بارے میں مزید معلومات تلاش کرنے، اکثر پوچھے گئے سوالات براؤز کرنے یا کسی حالیہ ٹرپ پر تاثرات دینے کے لیے ہمارا امدادی مرکز ملاحظہ کریں۔
ڈرائیور کے وسائل
اگر آپ معذور مسافروں کو ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ڈرائیورز کے لیے ہمارے وسائل چیک کریں۔
کے بارے میں