Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

حفاظت کے لیے ہمارا عزم

ہم چاہتے ہیں کہ آپ آزادانہ طور پر سفر کریں، اپنے وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ان لوگوں اور جگہوں سے منسلک رہیں جو آپ کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اسی لیے ہم، نئے معیارات کی تشکیل سے لے کر حادثات کو کم کرنے والی ٹیکنالوجی کی تیاری تک، حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔

COVID-19 کے دوران ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنا

ہم کورونا وائرس (COVID-19) سے متعلق صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے پلیٹ فارم پر انحصار کرنے والوں کو صحت مند اور محفوظ رکھنے کے لیے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔

  • ہمارا نیا گھر گھر حفاظت کا معیار

    چونکہ ہماری کمیونٹیز دوبارہ نقل و حرکت کرنا شروع کر رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ Uber کے ساتھ سفر میں آپ کو تحفظ کا احساس رہے۔ اسی لیے ہم اپنا نیا گھر گھر حفاظتی معیار متعارف کروا رہے ہیں۔ Uber کی اختراعی ٹیکنالوجی کے ذریعے تقویت یافتہ، مشترکہ ذمہ داری کی حوصلہ افزائی اور ماہرین صحت کی رہنمائی سمیت یہ نئے اقدامات ہمارا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے ہر شخص کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

  • ہم سب ساتھ کھڑے ہیں

    Uber استعمال کرتے وقت، سبھی مسافروں اور ڈرائیورز کے لیے چہرے کا کور یا ماسک پہننا ضروری ہو گا، چاہیے ویکسینیشن ہو چکی ہو۔

  • چہرے کے کور کی جانچ

    ہم ڈرائیونگ شروع کر پانے سے پہلے ڈرائیورز سے اپنی تصویر لینے کا کہتے ہیں اور ہماری ٹیکنالوجی یہ توثیق کرنے میں مدد کرتی ہے کہ آیا انہوں نے چہرے کا ماسک پہنا ہوا ہے۔

  • ڈرائیورز کے لیے صحت اور حفاظت کی سپلائیز

    ہم صحت اور حفاظت کی سپلائیز جیسے کہ چہرے کے کورز، جراثیم کش اشیاء اور کھانا ڈیلیور کرنے کے لیے دستانے فراہم کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

  • ماہرین کی زیر قیادت رہنمائی

    ہم حفاظتی تجاویز اور وسائل شیئر کرنے کیلئے World Health Organization (WHO) کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

  • سفر کی حفاظت سے متعلق تاثرات

    اب آپ صحت سے متعلق مسائل کے حوالے سے تاثرات فراہم کر پائیں گے، مثلاً یہ کہ ڈرائیور نے چہرے کا کور یا ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ اس سے ہمیں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے اور سب کا احتساب ہوتا ہے۔

1/6

حفاظت کس طرح آپ کے تجربے میں شامل کی گئی ہے

ایپ میں حفاظتی خصوصیات

اپنے عزیزوں کے ساتھ ٹرپ کی تفصیلات شیئر کریں۔ سفر کے دوران اپنا ٹرپ ٹریک کریں۔ ہماری ٹیکنالوجی ذہنی سکون کو آپ کی انگلی کے اشارے پر رکھتی ہے۔

ایک جامع کمیونٹی

لاکھوں مسافر اور ڈرائیورز کمیونٹی گائیڈلائنز کے ایک مجموعہ پر عمل کرتے ہیں اور درست کام کرنے کے لیے ایک دوسرے کو جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔

ہر موڑ پر سپورٹ

ایک خصوصی تربیت یافتہ ٹیم 24/7 دستیاب ہے۔ ان سے ایپ میں رابطہ کریں، چاہے دن ہو یا رات، کسی بھی سوال یا حفاظت سے متعلق خدشات کے لیے۔

سب کے لیے سفر مزید محفوظ بنانا

ڈرائیور کی حفاظت

آپ کسی بھی سوال یا حفاظت کے حوالے سے خدشات میں مدد کے لیے 24/7 سپورٹ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اپنے پیاروں کے ساتھ ٹرپ شیئر کریں۔ ہماری توجہ آپ کی حفاظت پر ہے لہذا آپ وہاں جا سکتے ہیں جہاں موقع ہو۔

مسافر کی حفاظت

روزانہ سفر کی لاکھوں درخواستیں کی جاتی ہیں۔ ہر مسافر کے پاس ایپ میں موجود حفاظتی خصوصیات تک رسائی ہے۔ اور ہر سفر کے لیے ایک سپورٹ ٹیم ہے، اگر آپ کو ان کی ضرورت ہو۔

‘ہر دن، ہماری ٹیکنالوجی دنیا بھر کے شہروں میں لاکھوں لوگوں کو کار میں ایک ساتھ بٹھاتی ہے۔ لوگوں کو محفوظ رکھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، جسے ہم ہلکے میں نہیں لیتے ہیں۔’

Dara Khosrowshahi, Uber CEO

بہتری لانے کے لیے شراکت کرنا

حفاظت کا ہمارا عہد آپ کے سفر تک ہی محدود نہیں۔ عوامی حکام برائے حفاظت سے لے کر تشدد کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں تک، ہم نے صف اول کے ماہرین کے ساتھ مل کر ٹیم بنائی ہے، تاکہ سڑکوں اور شہروں کو سب کے لیے مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈرائیور کی حفاظت

اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اعتماد کے ساتھ ڈرائیو کریں۔

مسافر کی حفاظت

کسی بھی وقت جائیں اور وہاں سکون سے پہنچیں۔

کچھ مخصوص تقاضے اور خصوصیات خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور غیر دستیاب ہو سکتی ہیں۔

For all offers from our partners, drivers must have been cleared to drive with Uber and be active on the platform. Prices and discounts are subject to change or withdrawal at any time and without notice, and may be subject to other restrictions set by the partner. Please visit the partner’s website for a full description of the terms and conditions applicable to your rental, vehicle purchase, product, or service, including whether taxes, gas, and other applicable fees are included or excluded. Uber is not responsible for the products or services offered by other companies, or for the terms and conditions (including financial terms) under which those products and services are offered.