ڈرائیو کریں۔ ادائیگی پائیں۔ انعام پائیں۔ Uber Pro میں خوش آمدید؛ آپ سے تحریک یافتہ انعامات کا ایک پروگرام جو سڑک پر بھی اور اس سے الگ بھی آپ کے اہداف تک پہنچنے میں آپ کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔
خصوصی انعامات، خصوصی طور پر آپ کے لیے
اپنی ڈرائیو کو تیز کریں اور صرف Uber پر دستیاب بالکل نئے انعامات سے اپنی جیبیں بھریں۔
ہمیں آپ کی ڈرائیو دکھائی دیتی ہے
انعامات کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں جو آپ کو مزید دیتے ہیں: نقد، کنٹرول، انتخاب۔
پیشہ ور کی طرح ڈرائیو کریں
آپ ایسے شخص ہیں جو کبھی ٹکتے نہیں ہیں۔ ہم آپ کو گیس اور کار کی مینٹیننس پر ڈسکاؤنٹ، منتخب شہروں میں علاقہ کی ترجیحات اور ترجیحی سپورٹ سے منسلک کر کے آپ کو سڑک پر ایندھن سے بھرپور رکھنا چاہتے ہیں۔
پرو کی طرح جیئیں
زندگی سڑک سے دور بھی ہوتی ہے۔ نقد انعام، 7-Eleven پر خریداری کے ساتھ ² مفت اسنیکس اور مشروبات، اور ایک سال کی Costco کی مفت رکنیت کے ساتھ اس کا مزید لطف اٹھائیں۔
پروفیشنل کی طرح حاصل کریں
آپ کے پاس بڑے منصوبے ہیں۔ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سے آن لائن اپنی ڈگری کی طرف 100% ٹیوشن کوریج اور روزیٹا اسٹون کے ساتھ زبان کی آموزش کے ساتھ سڑک پر آگے بڑھیں۔
پوائنٹس کمائیں
اپنی ہر ٹرپ کے لیے 1 پوائنٹ، پلس مصروف اوقات میں ڈرائیونگ کے لیے بونس پوائنٹ حاصل کریں۔ آپ جتنا زیادہ ڈرائیو کریں گے اتنے زیادہ پوائنٹ کمائیں گے۔
مسافروں کو شاندار سروس دیں
کمانے اور اعلی درجے کے انعامات ان لاک کرنے کے لیے کچھ معیارات کو برقرار رکھیں۔ تقاضے علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، مزید معلومات کے لیے ڈرائیور ایپ دیکھیں۔
درجات کو ان لاک کریں
پوائنٹس آپ کے اسٹیٹس کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں: Blue، Gold، Platinum یا Diamond۔ آپ کا درجہ جتنا اونچا ہوگا، اتنے ہی زیادہ انعامات ہوں گے۔ آپ کا درجہ آپ کے پوائنٹ پلس مقررہ 3 ماہ کی مدت میں درجہ بندیوں پر مبنی ہے۔
پرو کی طرح کیش بیک اسکور کریں
Uber Pro کارڈ مزید کے لیے آپ کا ٹکٹ ہے۔ ہر ٹرپ کے بعد فوری ادائیگی اور پمپ پر کیش بیک کے ساتھ، یہ ڈیبٹ کارڈ ہے جس کو آپ کی پشت پناہی حاصل ہے۔³
صرف انعام حاصل نہ کریں، آگے بڑھیں
- میری اسٹار درجہ بندی کا حساب کس طرح لگایا جاتا ہے؟
آپ کی مجموعی اسٹار درجہ بندی گزشتہ 500 ٹرپس میں آپ کے مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ انفرادی درجہ بندیوں کی اوسط ہے۔
اگر آپ کو کسی ٹرپ پر کسی ایسی وجہ سے 4 اسٹارز یا اس سے کم درجہ بندی ملتی ہے جو آپ کے اختیار سے باہر ہو جیسے کہ GPS کا خراب راستہ یا ٹریفک تو درجہ بندی آپ کی مجموعی درجہ بندی سے خارج کر دی جائے گی۔ درجہ بندی کے بارے میں یہاں مزید دیکھیں۔
منسوخی کی شرح
اگر آپ Gold، Platinum یا Diamond اسٹیٹس والے ڈرائیور ہیں اور آپ کی منسوخی کی شرح بڑھ کر 4.01% اور 10% کے بیچ آ جاتی ہے تو آپ زیادہ پوائنٹ کما کر زیادہ اعلی اسٹیٹس تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ آپ کا موجودہ اسٹیٹس برقرار رہے گا اور آپ کے موجودہ انعامات تک رسائی حاصل رہے گی۔
اگر آپ کی منسوخی کی شرح بڑھ کر 10% سے اوپر ہو جاتی ہے تو آپ اپنے Gold، Platinum اور Diamond انعامات تک رسائی سے فوری طور پر محروم ہو جائیں گے۔ اپنے انعامات واپس حاصل کرنے کیلئے آپ کی منسوخی کی شرح واپس 4% یا اس سے کم پر آنی چاہیے۔
- میں نے اپنا درجہ کیسے حاصل کیا؟
آپ 3 ماہ کی متعین مدت میں پوائنٹ کماتے ہیں۔ 3 ماہ کی مدت کے آغاز میں، آپ کے اسٹیٹس کا تعین گزشتہ 3 ماہ کی مدت میں آپ کے کمائے گئے پوائنٹ کے لحاظ سے ہوا تھا۔ اگر آپ نے اگلے اسٹیٹس کے لیے کافی پوائنٹ حاصل کر لیے ہوں اور اعلی درجہ بندیاں برقرار رکھی ہوں تو آپ کسی بھی وقت اگلے اسٹیٹس پر جا سکتے ہیں اور مزید انعامات ان لاک کر سکتے ہیں۔
- کیا مجھے Uber Eats ایپ کے ذریعے ڈیلیور کرنے پر پوائنٹس ملتے ہیں؟
جو ڈرائیورز Uber Eats کے ذریعے ڈیلیوری بھی کرتے ہیں انہیں ہر ڈیلیوری ٹرپ کے لیے پوائنٹ ملیں گے۔ نوٹ کر لیں کہ ٹرپ کا مکمل دورانیہ دیکھنے کی پیشکش کرنے والے انعامات Uber Eats کے ٹرپس پر دستیاب نہیں ہیں۔
جو کوریئرز Uber Eats ایپ کے ذریعے صرف ڈیلیوری کرتے ہیں وہ Uber Pro کیلئے اہل نہیں ہیں۔ جہاں یہ پروگرام دستیاب ہو وہاں وہ Uber Eats Pro کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہاں مزید جانیں۔
*پروگرام کے انعامات مقام کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور تبدیلی سے مشروط ہیں۔ ممکن ہے کہ اس صفحہ پر بتائے گئے انعامات ان تمام شہروں میں دستیاب نہ ہوں جہاں Uber Pro دستیاب ہے۔ مکمل تفصیلات کے لیے شرائط و ضوابط دیکھیں۔
¹علاقہ کی ترجیحات فی الحال تمام امریکی شہروں میں دستیاب نہیں ہیں۔ یہ خصوصیت صرف Uber Pro Platinum اور Diamond اسٹیٹس والے ڈرائیورز کے لیے دستیاب ہے، اور 2 گھنٹے فی دن تک کے لیے ریڈیم کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، Uber Pro کی شرائط و ضوابط دیکھیں۔
²نقد انعام حاصل کرنے کے لیے، آپ کو 31 اکتوبر 2023 تک Uber Pro پروگرام کے ایک مکمل سائیکل کے لیے Diamond اسٹیٹس حاصل کرنا یا اس کے لیے دوبارہ اہل قرار پانا ضروری ہے۔ انعام Diamond اسٹیٹس حاصل ہونے کے بعد کیلنڈر سہ ماہی میں دیا جائے گا۔ صرف ایک بار کیونکہ Uber اس نئی پیشکش کو ٹیسٹ کر رہی ہے۔ رقم مختلف ہو سکتی ہے۔
³بینکنگ کی سروسز Evolve Bank & Trus، ممبر FDIC کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔ Uber Pro کارڈ ایک Mastercard ڈیبٹ کارڈ ہے جو Branch کے ذریعے تقویت یافتہ ہے اور اسے Mastercard کے لائسنس کے تحت Evolve Bank & Trus کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اور جہاں بھی Mastercard ڈیبٹ کارڈز قابل قبول ہوں انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ Uber دیگر کمپنیوں کی پیش کردہ کردہ پروڈکٹس اور/یا سروسز کے لیے یا ان شرائط و ضوابط (مالی شرائط سمیت) کے لیے ذمہ دار نہیں ہے جن کے تحت یہ پروڈکٹس اور/یا خدمات پیش کی جاتی ہیں۔
پیش خدمت ہے Uber Plus
Uber Plus شاندار ڈرائیورز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے حوالے سے ایک انعامی پروگرام ہے تاکہ آپ اپنے اہداف پورے کر سکیں، ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی اور اس سے ہٹ کر بھی۔
اس کا طریقہ کار کیا ہے
پوائنٹس کمائیں
پوائنٹس کمانے کیلئے Uber کے ساتھ ڈرائیو کریں۔ کچھ ٹرپس میں آپ کو دیگر ٹرپس کے مقابلے میں زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں۔ مزید تفصیلات ڈرائیور ایپ میں دیکھیں۔
مسافروں کو معیاری سروس آفر کریں
پوائنٹس کمانے کے علاوہ، آپ کو Gold، Platinum اور Diamond انعامات حاصل کرنے کیلئے مخصوص درجہ بندی بھی برقرار رکھنا ہو گی۔ شرائط علاقہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم ڈرائیور ایپ چیک کریں۔
انعامات پائیں
جتنا اعلی اسٹیٹس آپ حاصل کریں گے اتنے ہی زیادہ انعامات ان لاک کریں گے۔ آپ کے اسٹیٹس کا تعین 3 ماہ کی طے شدہ مدت کے دوران آپ کے پوائنٹس اور معیار کی درجہ بندی کے لحاظ سے ہوتا ہے۔
زیادہ تیزی سے انعامات کمائیں
روزانہ منتخب کردہ اوقات کے دوران مکمل کیے گئے ٹرپس پر اضافی پوائنٹس ملتے ہیں۔ ڈرائیور ایپ چیک کر کے دیکھیں کہ آپ زیادہ تیزی سے پوائنٹس کب کما سکتے ہیں۔
مسافروں کو معیاری سروس فراہم کرنا زیادہ انعامات ان لاک کرتا ہے
انعامات آپ کے Uber ایپ کے استعمال کے لحاظ سے دیے جاتے ہیں۔ Gold، Platinum اور Diamond اسٹیٹس ان لاک کرنے اور انعامات کا حصول جاری رکھنے کیلئے آپ کو پوائنٹس کمانے ہوں گے اور مخصوص درجہ بندیاں برقرار رکھنی ہوں گی۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈرائیور ایپ میں مینیو کے آئیکن پر ٹیپ کریں، پھر Uber Plus پر اور اسکرین کے بالائی حصے کے قریب دائیں تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔
3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کمائیں اور انعامات سے لطف اندوز ہوں۔
آپ 3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کماتے ہیں۔ پوائنٹس ہر عرصے کے بعد ری سیٹ ہو جاتے ہیں۔
جب آپ انعامات کا اگلا اسٹیٹس ان لاک کرنے کے لیے کافی پوائنٹس کما لیتے ہیں تو فوراً اپنے نئے انعامات سے لطف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اگلے 3 ماہ کے عرصے کے اختتام تک انعامات کا لطف اٹھانا جاری رکھنے کے لیے اپنی درجہ بندی کو بلند اور منسوخی کی شرح کو کم رکھیں۔
پروگرام کے انعامات مقام اور Uber Plus اسٹیٹس کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور تبدیلی سے مشروط ہیں۔ ممکن ہے کہ اس صفحہ پر بتائے گئے انعامات ان تمام شہروں میں دستیاب نہ ہوں جہاں Uber Plus دستیاب ہے۔ اضافی پابندیاں اور استثنا لاگو ہیں۔ مکمل تفصیلات کے لیے شرائط و ضوابط دیکھیں۔
کمپنی