پیش خدمت ہے Uber Plus
Uber Plus شاندار ڈرائیورز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے حوالے سے ایک انعامی پروگرام ہے تاکہ آپ اپنے اہداف پورے کر سکیں، ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی اور اس سے ہٹ کر بھی۔
اس کا طریقہ کار کیا ہے
پوائنٹس کمائیں
پوائنٹس کمانے کیلئے Uber کے ساتھ ڈرائیو کریں۔ کچھ ٹرپس میں آپ کو دیگر ٹرپس کے مقابلے میں زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں۔ مزید تفصیلات ڈرائیور ایپ میں دیکھیں۔
مسافروں کو معیاری سروس آفر کریں
پوائنٹس کمانے کے علاوہ، آپ کو Gold، Platinum اور Diamond انعامات حاصل کرنے کیلئے مخصوص درجہ بندی بھی برقرار رکھنا ہو گی۔ شرائط علاقہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم ڈرائیور ایپ چیک کریں۔
انعامات پائیں
جتنا اعلی اسٹیٹس آپ حاصل کریں گے اتنے ہی زیادہ انعامات ان لاک کریں گے۔ آپ کے اسٹیٹس کا تعین 3 ماہ کی طے شدہ مدت کے دوران آپ کے پوائنٹس اور معیار کی درجہ بندی کے لحاظ سے ہوتا ہے۔
زیادہ تیزی سے انعامات کمائیں
روزانہ منتخب کردہ اوقات کے دوران مکمل کیے گئے ٹرپس پر اضافی پوائنٹس ملتے ہیں۔ ڈرائیور ایپ چیک کر کے دیکھیں کہ آپ زیادہ تیزی سے پوائنٹس کب کما سکتے ہیں۔
مسافروں کو معیاری سروس فراہم کرنا زیادہ انعامات ان لاک کرتا ہے
انعامات آپ کے Uber ایپ کے استعمال کے لحاظ سے دیے جاتے ہیں۔ Gold، Platinum اور Diamond اسٹیٹس ان لاک کرنے اور انعامات کا حصول جاری رکھنے کیلئے آپ کو پوائنٹس کمانے ہوں گے اور مخصوص درجہ بندیاں برقرار رکھنی ہوں گی۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈرائیور ایپ میں مینیو کے آئیکن پر ٹیپ کریں، پھر Uber Plus پر اور اسکرین کے بالائی حصے کے قریب دائیں تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔
3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کمائیں اور انعامات سے لطف اندوز ہوں۔
آپ 3 ماہ کے طے شدہ عرصے کے دوران پوائنٹس کماتے ہیں۔ پوائنٹس ہر عرصے کے بعد ری سیٹ ہو جاتے ہیں۔
جب آپ انعامات کا اگلا اسٹیٹس ان لاک کرنے کے لیے کافی پوائنٹس کما لیتے ہیں تو فوراً اپنے نئے انعامات سے لطف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اگلے 3 ماہ کے عرصے کے اختتام تک انعامات کا لطف اٹھانا جاری رکھنے کے لیے اپنی درجہ بندی کو بلند اور منسوخی کی شرح کو کم رکھیں۔
پروگرام کے انعامات مقام اور Uber Plus اسٹیٹس کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور تبدیلی سے مشروط ہیں۔ ممکن ہے کہ اس صفحہ پر بتائے گئے انعامات ان تمام شہروں میں دستیاب نہ ہوں جہاں Uber Plus دستیاب ہے۔ اضافی پابندیاں اور استثنا لاگو ہیں۔ مکمل تفصیلات کے لیے شرائط و ضوابط دیکھیں۔
کمپنی