اعتماد کے ساتھ گاڑی چلائیں
آپ کو حق ہے کہ جہاں بھی موقع ملے آپ جا سکیں۔ سڑک پر اس ٹیکنالوجی کی سپورٹ کے ساتھ جائیں جو آپ کو اور آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کو تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
محفوظ تجربہ کی تشکیل
آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے خصوصیات
آپ کو اپنے پیاروں، ہماری سپورٹ ٹیم اور ایمرجنسی کے حکام کے ساتھ مربوط رہنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایپ کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، تا کہ آپ بہت آگے جا سکیں۔
مدد اگر آپ کو ضرورت پڑے
حادثہ کی صورت میں جواب دینے والی خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹیمیں ایپ کے ذریعے ہر وقت دستیاب ہوتی ہیں۔
ایک جامع کمیونٹی
شہروں اور تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشوں اور باہم مل جل کر کام کرنے کے ذریعے، ہم ہر کسی کے لیے محفوظ سفر تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔
آپ کی حفاظت ہی ہمیں متحرک رکھتی ہے
تحفظ کو عملی شکل دی گئی ہے۔ تاکہ آپ رات کے وقت گاڑی چلاتے ہوئے پرسکون محسوس کریں۔ تاکہ آپ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔ اور تاکہ آپ جانیں کہ اگر کچھ ہو جاتا ہے تو آپ کے پاس کوئی ہے جس سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔٭
حادثہ کی صورت میں 24/7 سپورٹ
حادثہ کی صورت میں جواب دینے کے حوالے سے تربیت یافتہ Uber کے کسٹمر ایسوسی ایٹس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوتے ہیں۔
میرا سفر فالو کریں
دوست اور اہل خانہ آپ کے راستہ پر نگاہ رکھ سکتے ہیں اور جب آپ پہنچیں گے تو انہیں علم ہو گا۔
دو طرفہ درجہ بندیاں
آپ کے تاثرات اہم ہیں۔ کم درجہ کے ٹرپس کا اندراج کیا گیا ہے، اور Uber کمیونٹی کے تحفظ کے لیے صارفین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔
فون کو نامعلوم بنانا
اگر آپ ایپ کے ذریعے اپنے مسافر سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو ممکن ہے آپ کا فون نمبر پوشید رہے۔
GPS ٹریکنگ
Uber کے تمام ٹرپس شروع سے آخر تک ٹریک کیے جاتے ہیں، لہذا اگر کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ٹرپ کا ریکارڈ موجود ہوگا۔
ہر کسی کے لیے زیادہ محفوظ سڑکیں، آپ کی بدولت
آپ شہروں کو محفوظ بنانے اور راستوں کو سفر کے لیے دوستانہ بنانے میں مدد کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
گاڑی چلاتے وقت توجہ مرکوز رکھنا
ایپ آپ کو پوسٹ کردہ رفتار کی حد کے اندر گاڑی چلانے کی یاد دہانی کرواتی ہے، تا کہ آپ گاڑی چلاتے وقت چوکنے رہ سکیں۔
حفاظت کے متعلق تجاویز
مسافروں کو پک کرنے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرنے سے لے کر انہیں بیلٹ باندھنے کی یاد دہانی کرانے تک، آپ اپنے اور اپنے ارد گرد لوگوں کے تحفظ میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہماری کمیونٹی کو مستحکم بنانا
Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز مسافروں اور ڈرائیورز کو تناؤ سے پاک سفر کا لطف اٹھانے میں مدد کرتی ہیں۔ کوئی بھی شخص جو رہنما خطوط کی تعمیل نہیں کرتا تو پوری Uber کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اسے پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
کچھ مخصوص تقاضے اور خصوصیات خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور غیر دستیاب ہو سکتی ہیں۔
¹ یہ خصوصیت متعارف کرائے جانے کے عمل میں ہے اور فی الوقت صرف منتخب کردہ مارکیٹس میں دستیاب ہے۔
کے بارے میں