Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

اعتماد کے ساتھ گاڑی چلائیں

آپ کو حق ہے کہ جہاں بھی موقع ملے آپ جا سکیں۔ سڑک پر اس ٹیکنالوجی کی سپورٹ کے ساتھ جائیں جو آپ کو اور آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کو تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اب ماسک کی ضرورت نہیں ہے

19 اپریل، 2022 سے، مسافروں اور ڈرائیورز کے لیے Uber استعمال کرتے وقت ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔ تاہم اگر آپ کو مخصوص ذاتی خطرے کے عوامل لاحق ہیں اور/یا آپ کے علاقہ میں وبا کی منتقلی کی سطحیں زیادہ ہیں تو CDC اب بھی تجویز کرتی ہے کہ آپ ماسک پہنیں۔

یاد رکھیں: بہت سے لوگ اب بھی ذاتی یا خاندانی صحت کی صورتحال کی وجہ سے ماسک پہننے کو زیادہ محفوظ محسوس کر سکتے ہیں لہذا براہ کرم ان کی ترجیحات کا احترام کریں۔ اور اگر آپ کو کبھی تکلیف محسوس ہوتی ہے تو آپ ہمیشہ سفر منسوخ کر سکتے ہیں۔

ہماری نو فرنٹ سیٹ پالیسی میں اپ ڈیٹ

مسافروں کو اب پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم آپ کو مزید جگہ دینے کے لیے ہم اب بھی مسافروں سے صرف اسی صورت میں فرنٹ سیٹ استعمال کرنے کا کہہ رہے ہیں اگر ان کے گروپ کے سائز کی وجہ سے اس کی ضرورت ہو۔

ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں مدد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ

ہم جانتے ہیں کہ وبا کا وقت مشکل رہا ہے۔ لیکن آپ نے ہماری کمیونٹیز کی حفاظت میں مدد کے لیے اضافی کوششوں کو جاری رکھا ہے—چاہے وہ ماسک پہننا ہو، ایک دوسرے کے لیے جگہ بنانا ہو یا لوگوں کو ان کی ضرورت کے مطابق کھانا پہنچانا ہو۔ اس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

ڈرائیو اور ڈیلیور کرتے وقت حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اب بھی ضروری ہے۔ اس لیے براہ کرم اضافی ہوا کے بہاؤ کے لیے کھڑکیوں کو نیچے کرنا، ٹرپس سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ صاف کرنا، اور اپنی کھانسی یا چھینک کو ہمیشہ ڈھانپنا یقینی بنائیں۔

ہمارا گھر گھر حفاظتی معیار

Uber کی اختراعی ٹیکنالوجی کے ذریعے تقویت یافتہ، مشترکہ ذمہ داری کی حوصلہ افزائی اور ماہرین صحت کی رہنمائی سمیت یہ نئے اقدامات ہمارا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے ہر شخص کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

  • ہمارا گھر گھر حفاظتی معیار

    آپ کو محفوظ اور صحت مند رکھنے کے لئے نئے اقدامات۔

  • ہم سب ساتھ کھڑے ہیں

    آپ کی صحت کو ترجیح دینے کے لیے، سبھی مسافروں سے چہرے کا کور یا ماسک پہننے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ مسافروں کو اب اگلی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے تا کہ آپ دونوں کے بیچ زیادہ فاصلہ رکھا جا سکے۔

  • چہرے کے کور کی جانچ

    آپ کے آن لائن ہونے سے پہلے، ہم آپ سے اپنی تصویر لینے کا کہتے ہیں اور ہماری ٹیکنالوجی اس بات کی توثیق کرنے میں مدد کرتی ہے کہ آپ نے چہرے کا کور یا ماسک پہنا ہوا ہے۔

  • صحت اور حفاظت کی سپلائیز

    ہم آپ کو صحت اور حفاظت کی سپلائیز جیسے کہ چہرے کے کورز، جراثیم کش اشیاء اور کھانا ڈیلیور کرنے کے لیے دستانے فراہم کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

  • ماہرین کی زیر قیادت رہنمائی

    ہم حفاظتی تجاویز اور وسائل شیئر کرنے کیلئے World Health Organization (WHO) کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

  • سفر کی حفاظت سے متعلق تاثرات

    اب آپ صحت اور صفائی ستھرائی کے مسائل سے متعلق تاثرات فراہم کر سکیں گے، مثلاً یہ کہ مسافر نے چہرے کا کور یا ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ اس سے ہمیں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے اور سب کا احتساب ہوتا ہے۔

1/6

محفوظ تجربہ کی تشکیل

آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے خصوصیات

آپ کو اپنے پیاروں، ہماری سپورٹ ٹیم اور ایمرجنسی کے حکام کے ساتھ مربوط رہنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایپ کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، تا کہ آپ بہت آگے جا سکیں۔

مدد اگر آپ کو ضرورت پڑے

حادثہ کی صورت میں جواب دینے والی خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹیمیں ایپ کے ذریعے ہر وقت دستیاب ہوتی ہیں۔

ایک جامع کمیونٹی

شہروں اور تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشوں اور باہم مل جل کر کام کرنے کے ذریعے، ہم ہر کسی کے لیے محفوظ سفر تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

آپ کی حفاظت ہی ہمیں متحرک رکھتی ہے

تحفظ کو عملی شکل دی گئی ہے۔ تاکہ آپ رات کے وقت گاڑی چلاتے ہوئے پرسکون محسوس کریں۔ تاکہ آپ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔ اور تاکہ آپ جانیں کہ اگر کچھ ہو جاتا ہے تو آپ کے پاس کوئی ہے جس سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔٭

حادثہ کی صورت میں 24/7 سپورٹ

حادثہ کی صورت میں جواب دینے کے حوالے سے تربیت یافتہ Uber کے کسٹمر ایسوسی ایٹس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوتے ہیں۔

میرا سفر فالو کریں

دوست اور اہل خانہ آپ کے راستہ پر نگاہ رکھ سکتے ہیں اور جب آپ پہنچیں گے تو انہیں علم ہو گا۔

دو طرفہ درجہ بندیاں

آپ کے تاثرات اہم ہیں۔ کم درجہ کے ٹرپس کا اندراج کیا گیا ہے، اور Uber کمیونٹی کے تحفظ کے لیے صارفین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

فون کو نامعلوم بنانا

اگر آپ ایپ کے ذریعے اپنے مسافر سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو ممکن ہے آپ کا فون نمبر پوشید رہے۔

GPS ٹریکنگ

Uber کے تمام ٹرپس شروع سے آخر تک ٹریک کیے جاتے ہیں، لہذا اگر کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ٹرپ کا ریکارڈ موجود ہوگا۔

ہر کسی کے لیے زیادہ محفوظ سڑکیں، آپ کی بدولت

آپ شہروں کو محفوظ بنانے اور راستوں کو سفر کے لیے دوستانہ بنانے میں مدد کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گاڑی چلاتے وقت توجہ مرکوز رکھنا

ایپ آپ کو پوسٹ کردہ رفتار کی حد کے اندر گاڑی چلانے کی یاد دہانی کرواتی ہے، تا کہ آپ گاڑی چلاتے وقت چوکنے رہ سکیں۔

حفاظت کے متعلق تجاویز

مسافروں کو پک کرنے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرنے سے لے کر انہیں بیلٹ باندھنے کی یاد دہانی کرانے تک، آپ اپنے اور اپنے ارد گرد لوگوں کے تحفظ میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہماری کمیونٹی کو مستحکم بنانا

Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز مسافروں اور ڈرائیورز کو تناؤ سے پاک سفر کا لطف اٹھانے میں مدد کرتی ہیں۔ کوئی بھی شخص جو رہنما خطوط کی تعمیل نہیں کرتا تو پوری Uber کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اسے پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

کچھ مخصوص تقاضے اور خصوصیات خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور غیر دستیاب ہو سکتی ہیں۔

¹ یہ خصوصیت متعارف کرائے جانے کے عمل میں ہے اور فی الوقت صرف منتخب کردہ مارکیٹس میں دستیاب ہے۔