مرکزی مواد پر جائیں

آخری بار ترمیم کردہ: 5/8/2026

Uber Pro پاکستان کی شرائط و ضوابط

اہم قوائد و ضوابط

Uber Pro پروگرام ('UberPro') کسٹمر لائلٹی اور انعامات کا پروگرام ہے جو پارٹنر ڈرائیور کے لیے Uber ایپ کے استعمال کا تجربہ بہتر بنانے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ شرائط و ضوابط ('شرائط') Uber Pro کو بیان کرتی ہیں جیسا کہ Uber B.V. یا کسی بھی دیگر ملحقہ کمپنی نے اسے فراہم کیا ہے۔

Uber Pro میں شرکت کرنے والے پارٹنر ڈرائیورز اپنے Uber Pro درجہ کے اسٹیٹس کے مطابق انعامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Uber Pro کو پارٹنر ڈرائیورز کے لیے Uber کی فراہم کردہ اضافی سروس کے بطور، Uber کی صوابدید پر مہیا کیا گیا ہے۔

Uber Pro اور انعامات کی سہولت کے لیے ہم مخصوص ذاتی ڈیٹا جیسے کہ رابطے کی تفصیلات اور درجے پر کارروائی اور اسے شیئر کریں گے۔

Uber کسی بھی وقت Uber Pro کو تبدیل یا منسوخ کر سکتی ہے۔

آپ ذیل میں بیان کردہ طریقے سے ہمیں آگاہ کر کے کسی بھی وقت Uber Pro سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

وہ پارٹنر ڈرائیورز جو آپٹ آؤٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا Uber Pro کے درجے کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے وہ کسی طور پر متاثر نہیں ہوں گے اور اپنی مرضی کے مطابق Uber ایپ استعمال کرنا جاری رکھ سکتے ہیں، بشمول یہ فیصلہ کرنا کہ آیا، کب اور کہاں ڈرائیو کرنا ہے، نیز لاگ ان ہونے پر ٹرپس لینے کا انتخاب کرنا۔

Uber ایپ استعمال کرتے وقت آپ ڈرائیور کی شرائط، کمیونٹی گائیڈلائنز اور Uber کی رازداری کی پالیسی کے زیر کنٹرول رہتے ہیں۔

پہلا حصہ - شرائط

UberPro کے لیے اہلیت

سب ایکٹیوپارٹنر ڈرائیورز Uber Pro میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے،جب تک کہ آپ نے آپٹ آؤٹ کرنے کا انتخاب نہ کیا ہو۔

مخصوص درجوں کے لئے اہلیت اور متعلقہ انعامات ، آپکے Uber ایپلیکیشن کے استعمال کے طریقہ کار پرمنحصر ہوں گے۔ ہر درجے اور انعامات کے لئے اہلیت کے تقاضوں کے بارے میں اضافی معلومات اور تفصیلات Uber ایپ کے "UberPro کیسے کام کرتی ہے" سیکشن پر مل سکتی ہیں۔

آپ کے Uber Pro درجے کا تعین کس طرح ہوتا ہے؟

Uber Pro ممبرشپ کے مختلف درجے آفر کرتی ہے۔ مختلف درجے Uber اور/یا تیسری پارٹیوں کی جانب سے آفر کردہ مخصوص انعامات تک رسائی ان لاک کرتے ہیں۔پارٹنر ڈرائیورز ہر درجے میں آفر کردہ مختلف درجوں اور انعامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پوائنٹس کما سکتے ہیں ۔

پارٹنر ڈرائیورز کے لیے چار (4) درجے دستیاب ہیں۔

آپ اس پروگرام کی مدت جو ذیل میں بیان کی گئی ہے میں اگر آپ متعلقہ درجے کی ضروریات (جو کہ نیچے دیئے گئے ٹیبل میں درج ہیں) پوری کرتے ہیں تو آپ نیا درجہ ان لاک کر لیں گے۔ درجے کی ضروریات پوائنٹس ، ڈرائیور کی درجہ بندی ، اوررائیڈ کی منسوخی کی شرح پر مشتمل ہیں۔ اوبر میں ہر درجے کی ضروریات میں ترمیم، اضافے یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ آپ کو Uber ایپ کے "UberPro کیسے کام کرتی ہے" سیکشن پر قابل اطلاق اور اپ ڈیٹ درجے کی ضروریات ملیں گی۔

درجات

درجات کے تقاضے

Blue

جو پارٹنر ڈرائیورز Gold، Platinum یا Diamond درجوں کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے انہیں پہلے سے طے شدہ Blue درجے میں شامل کیا جاتا ہے۔ 'UberPro کی اہلیت کے لیے مذکورہ بالا شرائط/تقاضے کے علاوہ کوئی اضافی شرائط نہیں ہیں۔

Gold

درجے کی قابل اطلاق شرائط Uber ایپ کے " UberPro کیسے کام کرتی ہے" پر موجود ہیں۔

Platinum

درجے کی قابل اطلاق شرائط Uber ایپ کے " UberPro کیسے کام کرتی ہے" پر موجود ہیں۔

Diamond

درجے کی قابل اطلاق شرائط Uber ایپ کے " UberPro کیسے کام کرتی ہے" پر موجود ہیں۔

جیسے ہی آپ کسی درجے کے لیے اوپر بیان کردہ تقاضے اور مطلوبہ پوائنٹس کی تعداد حاصل کر لیں گے ، تو آپ کو خود بخود قابل اطلاق درجے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

آپ اگلے طے شدہ تین (3) ماہ کی مدت میں پوائنٹس کمائیں گے، (i) یکم اکتوبر تا 30 دسمبر؛ (ii) یکم جنوری تا 31 مارچ، (iii) یکم اپریل تا 30 جون؛ اور (iv) یکم جولائی تا 30 ستمبر، ان میں سے ہر ایک کو 'پروگرام کی مدت' کہا جاتا ہے۔

آپ کے پوائنٹس پروگرام کی اگلی مدت میں شامل نہیں ہوں گے اور آپ کے پوائنٹس کا بیلنس ہر پروگرام کی مدت کے اختتام پر صفر پر ری سیٹ ہو جائے گا۔

اگر آپ کسی بھی پروگرام کی مدت کے دوران اگلے درجے پر منتقل ہوتے ہیں تو آپ اس قابل اطلاق پروگرام کی مدت اور پروگرام کی اگلی مدت تک اس درجے پر رہیں گے، بشرطیکہ آپ اس درجے کے قابل اطلاق تقاضوں پر پورا اترنا جاری رکھتے ہیں۔

اپنا درجہ برقرار رکھنا، معیار کے تقاضے

قابل اطلاق پروگرام کی پوری مدت کے دوران اپنا Gold، Platinum یا Diamond درجہ کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے آپ کو ہر وقت ڈرائیور ریٹنگ اوررائیڈ منسوخی کی شرح کو برقراربرقرار رکھنا ضروری ہے ، جو Uber ایپ کے " UberPro کیسے کام کرتی ہے" کے (مجموعی معیار کے تقاضے ) کے حصے میں بتایا گیا ہے۔

آپ کاپارٹنر ڈرائیور کینسیلیشن ریٹ آپ کے آخری مکمل کردہ ٹرپ کے گزشتہ 30 دن کے لحاظ سے لگایا جائے گا۔ آپ کی درجہ بندی کا حساب آپ کے مکمل کردہ آخری 500 درجہ بندی والے ٹرپس یا آپ کے مکمل کردہ درجہ بندی والے ٹرپس کی کُل تعداد کے لحاظ سے لگایا جاتا ہے۔

اگر آپ کسی پروگرام کی مدت کے دوران معیار کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے تو:

(i) آپ اپنے موجودہ درجے کا اسٹیٹس اور متعلقہ انعامات تک رسائی کھو دیں گے؛ اور

(ii) آپ کو تنزلی کے بعد Blue درجے پر منتقل کر دیا جائے گا ،جب تک کہ :

(iii) آپ اعلی درجہ کے لیے معیار کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں؛ یا

(iv) آپ مندرجہ ذیل ' آپٹ آؤٹ ' سیکشن کے مطابق UberPro سے آپٹ آؤٹ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اگر آپ کے درجے کا اسٹیٹس ختم ہو جانے کا اندیشہ ہو تو Uber آپ کو ایک نوٹیفکیشن بھیجے گی۔

درجہ حاصل کرنے کے بعد، آپ کو فوری طور پر سب نہیں لیکن کچھ انعامات دستیاب ہو سکتے ہیں (براہ کرم مزید معلومات کے لیے انفرادی انعامات کا حصہ دوئم دیکھیں)۔ مخصوص انعامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو Uber ڈرائیور ایپ سے باہر نکلنے، آف لائن ہونے اور پھر دوبارہ آن لائن ہونے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

پوائنٹس کمانے کا طریقہ

پاکستان میں پارٹنر ڈرائیور کے بطور مکمل کیے گئے ہر ٹرپ پر آپ کو 1 پوائنٹ ملے گا۔ جب آپ بعض اوقات (مخصوص ٹائم زون میں) ٹرپ مکمل کرتے ہیں تو آپ دو (2) پوائنٹس حاصل کریں گے . جو آپ Uber ایپ کے " UberPro کیسے کام کرتی ہے" کے (اضافی پوائنٹس کے اوقات ) کے حصے میں دیکھ سکتے ہیں۔

پوائنٹس آپ کے Uber Pro اکاؤنٹ میں پروگرام کی اس مدت میں شامل کیے جائیں گے (جیسا کہ ذیل میں موجود 'Uber Pro پر تبدیل کریں' سیکشن میں بیان کیا گیا ہے) جس مدت کے دوران Uber قابل اطلاق پوائنٹس پراسیس کرے گی (یہ پروگرام کی اس سے مختلف مدت ہو سکتی ہے جس میں یہ پوائنٹس کمائے گئے تھے)۔

بطور رائیڈر یا ایٹر Uber کی دیگر کوئی بھی سروسز استعمال کرنے پر کوئی پوائنٹس نہیں حاصل ہوں گے۔

Uber Pro کے سلسلے میں حاصل کیے گئے پوائنٹس کی کوئی مالی قدر نہیں ہوتی اور نہ ہی انہیں نقد کے عوض تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Uber آپ کے پوائنٹس بیلنس کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے یا اُن پوائنٹس کو کالعدم قرار دے سکتی ہے ، جہاں Uber کے صوابدیدی اخطیار کے مطابق، Uber کو لگتا ہے کہ وہ پوائنٹس کسی فراڈ کے تحت یا اس سے مطعلق ، Uber Driver ایپ کے غلط استعمال یا ڈرائیور کی شرائط، کمیونٹی گائیڈ لائنز اور/یا ان شرائط کی خلاف ورزی کر کے حاصل کیے گئے ہیں۔

Uber Pro اکاؤنٹ اور پوائنٹس بیلنس

آپ کو UberPro اکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا جو آپ کے پارٹنر ڈرائیور اکاؤنٹ سے لنک ہو گا اور آپ کی Uber ڈرائیور ایپ ('Uber Pro اکاؤنٹ') کے ذریعے قابل رسائی ہوگا۔ آپ کا UberPro اکاؤنٹ اور متعلقہ انعامات آپ کے ذاتی ہیں اور شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

آپ اپنے UberPro اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے پوائنٹس، درجہ اور انعامات دیکھ پائیں گے۔

آپ اپنے موجودہ پوائنٹس بیلنس کو اپنی Uber ڈرائیور ایپ کے پروفائل صفحہ میں 'پوائنٹس بیلنس' کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔ کمائے گئے پوائنٹس عموماً آپ کے Uber Pro اکاؤنٹ میں ٹرپ کے فوراً بعد دکھائے جائیں گے۔

اگر آپ کو اپنے Uber Pro اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو آپ کو ایک ماہ کے اندر Uber سے رابطہ کر کے اس کی رپورٹ کرنی ہوگی (رابطے کی تفصیلات ذیل میں موجود ' ہم سے رابطہ کریں ' سیکشن میں دی گئی ہیں)۔

Uber کے پاس پوائنٹس کو آپ کے Uber Pro اکاؤنٹ پر کریڈٹ کرنے کے حوالے سے فیصلے لینے کا مکمل اختیار ہوگا مگر وہ اس معاملے میں معقول طریقے سے کام لے گی۔

Uber پوائنٹس بیلنس درست ہونا یقینی بنانے کے لیے معقول کوششیں کرے گا، تاہم، آپ کے سسٹم کی بندش یا دیگر ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے آپ کے Uber Pro اکاؤنٹ میں پوائنٹس ڈسپلے کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

آپ کے پوائنٹس پروگرام کی اگلی مدت میں شامل نہیں ہوں گے اور آپ کے پوائنٹس کا بیلنس ہر پروگرام کی مدت کے اختتام پر صفر پر ری سیٹ ہو جائے گا۔

آپٹ آؤٹ ہونا

Uber Pro آپ کے Uber ایپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگر آپ شرکت نہیں کرنا چاہتے تو آپ کسی بھی وجہ سے کسی بھی وقت آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔ Uber Pro سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے، آپ کو Uber سپورٹ سے رابطہ کر کے اس کی درخواست کرنی ہوگی۔ آپ ایپ کے 'مدد' سیکشن کے ذریعے یا https://help.uber.com/ پر پارٹنر سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنی آپٹ آؤٹ کی درخواست پر کارروائی کے لیے 7 دن تک کا وقت دیں۔

آپ کی آپٹ آؤٹ کی درخواست پراسیس ہونے کے بعد (i) آپ کا Uber Pro اکاؤنٹ بند ہو جائے گا اور (ii) آپ کسی بھی انعام تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

آپ https://help.uber.com/ پر ہم سے رابطہ کر کے کسی بھی وقت Uber Pro میں دوبارہ آپٹ ان کر سکتے ہیں۔

Uber Pro میں تبدیلیاں

Uber Pro کسٹمر کے لیے انعام کا ایک نیا اور دلچسپ پروگرام ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ Uber ایپ کے آپ کے تجربے کو بہتر بنائے اور اس میں اضافہ کرے۔ تاہم، اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے اور ہمیں وقتاً فوقتاً اسے تبدیل کرنے کی یا تو ضرورت پیش آ سکتی ہے یا ہم ایسا کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں یا پھر اسے منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو Uber Pro میں کسی بھی اہم تبدیلی سے متعلق اپ ڈیٹ کریں گے۔

آپ متفق ہیں کہ درجے کی ضروریات یا کوالٹی معیارات میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو لاگو کیا جائے گا اور ان کوUber ایپ کے " UberPro کیسے کام کرتی ہے" کے سیکشن پر ظاہر کیا جائے گا۔ درجے کی ضروریات یا معیار کے معیارات میں تبدیلی کی صورت میں اوبر آپ کو پندرہ (15) دن کا نوٹس فراہم کرے گا۔

آپ اتفاق کرتے ہیں کہ Uber Pro میں آپ کی مسلسل شرکت یا آپ کی Uber Pro اکاؤنٹ تک رسائی یا اس کے استعمال کو ان شرائط میں کسی بھی قسم کی ترمیم کے اعتراف کے طور پر سمجھا جائے گا۔

اگر آپ ان شرائط میں کسی قسم کی تبدیلی سے اتفاق نہیں کرتے تو آپ اوپر موجود ‘ آپٹ آؤٹ کریں' سیکشن کے مطابق Uber Pro سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

Uber اگر ,Uber Pro کو منسوخ کرتا ہے تو منسوخی کی تاریخ کے بعد کوئی پوائنٹس کمائے نہیں جا سکیں گے اور تمام Uber Pro ممبرشپس اور انعامات انعام کی فراہم کنندہ تیسری پارٹی اور پارٹنر ڈرائیور کی جانب سے ہر انعام کی متفقہ شرائط یا معاملے کے مطابق ختم کیے جائیں گے۔

آپ کے Uber Pro اکاؤنٹ کی بندش

دھوکہ دہی، Uber ایپ کے غلط استعمال یا آپ کی ڈرائیور کی شرائط ، کمیونٹی گائیڈ لائنز اور/یا ان شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں Uber آپ کا Uber Pro اکاؤنٹ بند کر سکتی ہے۔

اگر آپ کا پارٹنر ڈرائیور اکاؤنٹ مستقل طور پر غیر فعال ہو جاتا ہے تو آپ کا UberPro اکاؤنٹ بھی بند ہو جائے گا۔

اگر آپ کا Uber Pro اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے تو آپ UberPro کا حصہ نہیں رہیں گے اور متعلقہ پروگرام کی مدت کے دوران حاصل کردہ تمام پوائنٹس ضبط کر لئے جائیں گے۔ تاہم، اس کی وجہ سے بند ہونے سے پہلے ریڈیم کیا گیا کوئی بھی انعام متاثر نہیں ہوگا۔

انعامات

تمام انعامات Uber کی صوابدید پر دیے جاتے ہیں اور کسی بھی وقت تبدیل یا منسوخ ہو سکتے ہیں۔

انعامات پوائنٹس کے لیے ریڈیم نہیں ہو سکتے اور ان کی کوئی نقد قدر نہیں ہوتی۔

انعام کی تفصیلات، شرائط اور پابندیاں ان شرائط کے حصہ دوئم میں بیان کی گئی ہیں۔

تیسری پارٹیوں کے فراہم کردہ انعامات کے لیے آپ کی جانب سے اضافی کارروائی کی ضرورت ہو سکتی ہے، بشمول، اضافی شرائط سے اتفاق کرنا یا ایسی کسی تیسری پارٹی کے ساتھ اکاؤنٹ بنانا۔

انعامات کی رسید میں واجب الادا تمام ٹیکسز کے لیے پارٹنر ڈرائیورز خود ذمہ دار ہیں۔

Uber, UberPro کے سلسلے میں تیسری پارٹیوں کی جانب سے آفر کردہ پروڈکٹس یا سروسز کے لیے تمام ذمہ داریوں کو مسترد کرتی ہے اور اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔

UberPro کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، Uber معلومات اور رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے ایسی کسی تیسری پارٹی کے انعامات پر مبنی ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات اکٹھی کر سکتی ہے، تاہم یہ ہر صورت میں انعام کی فراہم کنندہ تیسری پارٹی اور پارٹنر ڈرائیور کی طے کردہ شرائط کے مطابق ہوگا۔

ذاتی ڈیٹا

UberPro میں آپ کی شرکت میں سہولت کے لیے، Uber قابل اطلاق درجے کے اسٹیٹس کا حساب لگانے کی خاطر کچھ مخصوص ذاتی ڈیٹا جیسے کہ منسوخی کی شرح، اسٹار درجہ بندی کی اوسط اور آپ کے لیے گئے ٹرپس کی رقم پر کارروائی کرے گی۔ اگر آپ انعامات کی فراہم کنندہ کسی تیسری پارٹی کی جانب سے آفر کردہ انعام کو فعال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو Uber آپ کا نام اور رابطے کی تفصیلات، سائن اپ کے عمل میں بہتری لانے اور قابل اطلاق درجے کے اسٹیٹس کی تصدیق کے لیے شیئر کرے گی۔ انعامات کی فراہم کنندہ تیسری پارٹی اپنے سائن اپ کے عمل کے دوران اضافی ڈیٹا اکٹھا کر سکتی ہے اور آزادانہ طور پر آپ کو اس کی اطلاع دے سکتی ہے۔

انعامات کی فراہم کنندہ تیسری پارٹی آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ڈیٹا کنٹرولر کے طور پر کام کرے گی جو کہ وہ آپ کی جانب سے Uber سے وصول کرتی ہے اور جو وہ آپ کو انعامات فراہم کرنے کے لئے اکھٹا کرتی ہے۔ ہم آپ کو ان کی رازداری کی پالیسی پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ Uber آپ کے درجے کے اسٹیٹس کا حساب لگانے اور آپ کو آپ کے درجے کے اسٹیٹس اور انعامات کی اپ ڈیٹس بھیجنے کے لئے جس ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرتی ہے اس کی ڈیٹا کنٹرولر ہو گی۔ مزید معلومات اور اپنے رازداری کے حقوق کے بارے میں جاننے کے لیے براہ کرم اس ویب صفحہ کو دیکھیں اور ہماری رازداری کی پالیسی پڑھیں۔

تنازعہ کا حل اور نگراں قانون

تنازعات کے حل کا عمل۔ ان شرائط سے یا اس کے سلسلے میں کوئی تنازع پیدا ہونے کی صورت میں، پارٹیاں پہلے بات کرنے اور تنازعہ کو مرکز برائے مؤثر تنازعہ حل ("CEDR") ماڈل ثالثی طریقہ کار کے حوالے کرنے سے اتفاق کرتی ہیں (یا ایسا کوئی دوسرا طریقہ کار جس پر اتفاق کیا گیا ہو)۔ اگر دوسری پارٹی ثالثی سے اتفاق نہیں کرتی ہے تو Uber اپنی کُلی صوابدید پر تنازعہ کو اپنے خرچے پر ثالثی کے حوالے کر سکتا ہے۔ دونوں میں سے کوئی بھی پارٹی ان شرائط سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے سلسلے میں کوئی عدالتی کارروائی شروع نہیں کر سکتی جب تک (1) پارٹیاں ثالثی نہ کرنے کے لیے تحریری طور پر رضامندی ظاہر کر چکی ہوں یا (2) کسی بھی پارٹی کی جانب سے تنازعہ کا تحریری نوٹس دیے جانے کے بعد کم از کم 28 دن گزر گئے ہوں، بشرطیکہ کارروائیوں کے اجراء کا حق تاخیر کی وجہ سے بدگمانی کا شکار نہ ہوا ہو۔

نگراں قانون اور دائرہ کار۔ متضاد قوانین سے متعلق اس کے اصولوں کے علاوہ، یہ شرائط خصوصی طور پر انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے زیر کنٹرول ہیں اور انہیں کی روشنی میں ان کی تاویل کی جائے گی۔ 1980 کی اشیاء کی بین الاقوامی فروخت پر ویانا کنونشن (CISG) لاگو نہیں ہوگی۔ اوپر بیان کردہ کے علاوہ، ہر پارٹی اس بات سے اٹل طور پر متفق ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کے پاس ان شرائط یا اس کے موضوع یا تشکیل سے پیدا ہونے والے یا وابستہ کسی بھی تنازعہ یا دعوی کو حل کرنے کے لیے خصوصی دائرہ کار ہوگا (بشمول غیر معاہدانہ تنازعات یا دعوے)۔

اعلان دست برداری

UberPro اور/یا اس کی کوئی بھی خصوصیت Uber کے اختیار سے باہر متعدد وجوہات کی بناء پر وقتاً فوقتاً.غیر دستیاب، غلط یا مداخلت کا شکار ہو سکتی ہے۔ ہم UberPro، اس کی خصوصیات یا کسی بھی انعام کی کسی بھی طرح کی عدم دستیابی، مداخلت یا خرابی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

UberPro اور اس کے ذریعے قابل رسائی تمام معلومات معلوماتی مقاصد کے لیے صرف 'جوں کی توں' اور 'جیسی دستیاب ہے' کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ ہم، ہمارے ملحقہ ادارے اور انعامات کی فراہم کنندگان تیسری پارٹی اور ان کے ایجنٹس کسی بھی قسم کی، واضح یا مضمر کوئی گارنٹی نہیں دیتے، جس میں درستگی، کرنسی، یا تکمیل، UberPro کا آپریشن، معلومات، میٹیریل، مواد، دستیابی اور پروڈکٹس شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں۔ قابل اطلاق قانون کے ذریعہ اجازت یافتہ مکمل حد تک، ہم کسی مخصوص مقصد کے لیے، واضح یا مضمر، بشمول مرچینٹبلٹی اور فٹنس کی مضمر وارنٹیوں کے تمام وارنٹیوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

ان شرائط میں کسی بھی چیز کا مقصد دھوکہ دہی یا دھوکہ دہی پر مبنی نمائندگی یا ایسی کسی اور نمائندگی کی ذمہ داری سے دستبرداری کا اظہار کرنا نہیں ہے جس سے قانوناً دستبرداری ممکن نہیں ہے۔

ذمہ داری کی حد

ہم مندرجہ ذیل میں سے کسی کے لیے ان شرائط کے تحت یا اس کے سلسلے میں ذمہ دار نہیں ہیں (جس میں معاہدے میں ذمہ داری، نقصان (بشمول غفلت)، غلط بیانی، (ہرجانہ یا دیگر): منافع کا نقصان ، سیلز یا کاروبار کا نقصان، معاہدوں یا اقرار ناموں کا نقصان، متوقع بچت کا نقصان، سافٹ ویئر، ڈیٹا یا معلومات کے استعمال میں نقصان یا کرپشن خیر سگالی کا نقصان اور بالواسطہ یا ضمنی نقصان۔

ان شرائط میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو کسی بھی ایسی ذمہ داری کو محدود کرتا ہو جسے قانونی طور پر محدود نہ کیا جا سکتا ہو، بشمول غفلت کی وجہ سے موت یا ذاتی انجری کی ذمہ داری اور دھوکہ دہی اور غلط بیانی کی ذمہ داری۔

قانون کی جانب سے اجازت یافتہ حد تک ، ہم آپ کے یا کسی بھی مسافر یا تیسری پارٹی کے کسی بھی عمل یا غلطی کے لیے تمام ضمانتوں سے سبکدوشی اور ذمہ داریوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کے پاس UberPro کے حوالے سے کوئی سوالات یا تبصرے ہوں تو آپ ہم سے https://help.uber.com/ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

حصہ 2، انفرادی انعامات

Uber Pro پروگرام میں Uber یا شریک پارٹنرز کی جانب سے فراہم کردہ، موجودہ آفرز کے انتخاب سے متعلق مندرجہ ذیل تفصیلات شامل ہیں ۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ شریک بیرونی پارٹنرز کی جانب سے آفرز، بشمول انعامات تک رسائی حاصل کرنے کی اہلیت نیز پارٹنرز کی اپنی شناخت Uber کی صوابدید پر کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ممکن ہے کہ اضافی انعامات یہاں درج نہ ہوں، لیکن یہ آپ کی ڈرائیور ایپ میں ظاہر ہوں۔

پارٹنر انجری پروٹیکشن

کون اہل ہے: تمام درجوں میں پارٹنر ڈرائیورز

کسی بھی Uber ٹرپ کے دوران، آپ کو انشورنس کے زریعہ بلا معاوضہ تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

(انشورنس ایک معروف انشورنس کمپنی کے ذریعہ یہاں بیان کردہ شرائط و ضوابط کے تحت فراہم کی گئی ہے https://www.uber.com/pk/ur/drive/insurance/)

  • انشورنس کور میں عام طور پر طبی اخراجات، موت، مستقل معذوری اور کھوئی ہوئی کمائیاں(ہمیشہ اسکیم کی شرائط ، قواعد اور حدود کے تابع) شامل ہوتی ہیں-۔

براہ کرم نوٹ کر لیں کہ پارٹنر انجری پروٹیکشن ایک ایسا فائدہ ہے جو تمام پارٹنر ڈرائیورز کو آفر کیا جاتا ہے لہذا اگر آپ Uber Pro سے آپٹ آؤٹ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو بھی آپ اہل رہیں گے۔

ایپ میں مسافر کی شناخت

کون اہل ہے: Gold، Platinum اور Diamond درجوں والے پارٹنر ڈرائیورز۔

ڈسپیچ ہونے پر آپ کے مسافر کو اپنی ایپ میں آپ کے پروفائل سے حاصل کی گئی اضافی اہم معلومات کے ساتھ آپ کا Uber Pro اسٹیٹس بھی ںظر ائے گا۔

ترجیحی سپورٹ

کون اہل ہے: Gold، Platinum اور Diamond درجوں والے پارٹنر ڈرائیورز۔

جب آپ مدد کے مینیو کے ذریعے Uber سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو Uber کے سب سے اعلی تربیت یافتہ ایجنٹس سے جواب ملے گا اور جواب کا وقت بھی تیز ہوگا۔

ایئرپورٹ پر ترجیحی ری میچ

کون اہل ہے: Platinum اور Diamond درجے کے پارٹنر ڈرائیورز۔

جب آپ کسی مسافر کو منتخب ائیرپورٹ پر ڈراپ کریں گے تو آپ کے ائیرپورٹ پر پک اپ حاصل کرنے کے زیادہ امکانات ہوں گے۔ شرکت کرنے والے ائیرپورٹس یہ ہیں:

LHE

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ

KHI

جناح نٹرنیشنل ائیرپورٹ

ISB

اسلام آباد نٹرنیشنل ائیرپورٹ

FSD

فیصل آباد نٹرنیشنل ائیرپورٹ

نوٹ: ائیرپورٹس تبدیل ہو سکتے ہیں۔

مفت منزل

کون اہل ہے: Platinum اور Diamond درجے کے پارٹنر ڈرائیورز۔

جب کوئی طویل ٹرپ آپ کو کسی سست ایریا میں لے جاتا ہے تو آپ کے پاس منزل سیٹ کرنے کے لیے 15 منٹ ہوں گے جو آپ کی روزانہ کی حد میں شمار نہیں ہوں گے۔

نوٹ: یہ خصوصیت UberPool ٹرپس پر دستیاب نہیں ہے۔

قطار تک ترجیحی رسائی

کون اہل ہے: Diamond درجے کے پارٹنر ڈرائیورز۔

جب آپ منتخب ہوائی اڈوں پرڈراپ آف مکمل کریں گے اور ویٹنگ والی جگہ(ویٹنگ ایریا) کی طرف بڑھیں گے تو آپ کو خود ہی آپکے درجے کے دوسرے ڈرائیوروں کی قطارمیں شامل کردیا جائے گا۔ منتخب ہوائی اڈے یہ ہیں:

LHE

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ

KHI

جناح نٹرنیشنل ائیرپورٹ

ISB

اسلام آبادنٹرنیشنل ائیرپورٹ

FSD

فیصل آباد نٹرنیشنل ائیرپورٹ

نوٹ: ائیرپورٹس تبدیل ہو سکتے ہیں۔

سروس فیس کی ادائیگی کے لیے ایک اور دن

کون اہل ہے: Diamond درجے کے پارٹنر ڈرائیورز۔

سروس فیس کی ادائیگی کے لیے 1 دن کی اضافی نرمی یعنی ادائیگی کے لیے 2 دن کے وقت میں ایک دن کی توسیع کے بعد 3 دن تک کی مہلت ہوگی۔

نوٹ کر لیں کہ آپ کیلئے سروس فیس کی مکمل ادائیگی کرنا ضروری ہے۔ یہ نرمی صرف ادائیگی کیلئے درکار وقت میں ایک توسیع ہے-