Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Prashanth Mahendra-Rajah

چیف فنانشیل آفیسر

Prashanth Mahendra-Rajah Uber میں چیف فنانشیل آفیسر ہیں۔

وہ اس سے قبل سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی اینالاگ ڈیوائسز (ADI) کے چیف فنانشل آفیسر تھے۔ ADI میں شامل ہونے سے پہلے، وہ کمرشل گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز کی عالمی سپلائر، WABCO Holdings Inc.‎ کے چیف فنانشیل آفیسر تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے Applied Materials، Visa اور United Technologies میں ڈویژن CFO اور دیگر مالیاتی قائدانہ عہدوں پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

Prashanth کو انسٹی ٹیوشنل انویسٹر نامی رسالہ کی طرف سے ایکویٹی ریسرچ کے تجزیہ کاروں کے ذریعہ ایک سر فہرست سیکٹر CFO کی حیثيت سے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

Prashanth Shopify کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں، جہاں وہ آڈٹ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ بوسٹن میں ازابیلا سٹیورٹ گارڈنر میوزیم کے ٹرسٹی ہیں اور یونیورسٹی آف مشی گن میں اسکول آف انجینئرنگ، ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے مشاورتی بورڈ کے رکن ہیں۔

Prashanth نے University of Michigan سے کیمیکل انجینئرنگ میں B.S.‎ کیا ہے، Johns Hopkins یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں M.S.‎ کیا ہے، اور Purdue University میں Krannert School of Management سے M.B.A.‎ کیا ہے۔