استعمال کنندہ کے ذریعہ تخلیق کردہ مشمولات کی پالیسی
Uber، خالص اپنی صوابدید کی بنیاد پر، آپ کو وقتاً فوقتاً سروسیز کے ذریعہ Uber کو متنی، سمعی، اور /یا بصری مشمولات اور معلومات جمع کرانے، اپلوڈ کرنے، شائع کرنے یا بصورت دیگر دستیاب کرانے کی اجازت دے سکتی ہے، اس میں سروسیز سے متعلق تبصرہ اور رائے، سپورٹ کی درخواستیں دینا، اور مسابقتوں اور پروموشنز کے لیے اندراجات جمع کرانا شامل ہیں ("استعمال کنندہ کے مشمولات")۔ Uber، خالص اپنی صوابدید کی بنا پر، کسی بھی وجہ سے استعمال کنندہ کے مشمولات کو ہٹا سکتی ہے، ایڈٹ کر سکتی ہے یا معطل کر سکتی ہے، اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اگر Uber معقول طور پر یہ طے کرتی ہے کہ استعمال کنندہ کے مشمولات اس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ Uber استعمال کنندہ کے مشمولات کے لیے، اس کو ہٹانے یا نہ ہٹانے کے لیے یا دیگر مشمولات کے لیے کوئی ذمہ داری یا جوابدہی قبول نہیں کرتی ہے۔ Uber پیشگی طور پر تمام استعمال کنندہ کے مشمولات کی چھان بین نہیں کرتی ہے اور سروسیز پر دستیاب کسی بھی استعمال کنندہ کے مشمولات کی تائید یا توثیق نہیں کرتی ہے۔
آپ کے ذریعہ فراہم کردہ کوئی بھی استعمال کنندہ کے مشمولات آپ کی ذاتی ملکیت باقی رہتے ہیں۔ تاہم، Uber کو استعمال کنندہ کے مشمولات فراہم کرکے، آپ Uber کو ایک عالمگیر، دائمی، نا قابل تنسیخ، قابل انتقال، رائلٹی سے خالی اجازت نامہ فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی آپ شکمی اجازت نامہ دینے، استعمال کرنے، نقل بنانے، ترمیم کرنے، اس سے ماخوذ کام تخلیق کرنے، تقسیم کرنے، عوامی طور پر ڈسپلے کرنے، عوامی طور پر پرفارم کرنے،اور بصورت دیگر کسی صورت میں ان استعمال کنندہ کے مشمولات سے تمام شکلوں اور ڈسٹری بیوشن چینلز میں فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں خواہ وہ فی الحال معلوم ہوں یا جنہیں بعد ازیں دریافت کیا جائے گا (جن میں وہ بھی شامل ہیں جن کا ربط سروسیز اور Uber کے بزنس اور فریق ثالث کی سائٹوں اور سروسیز سے ہو)، اس کے لیے آپ کی جانب سے مزید کسی نوٹس یا اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوگی، اور نہ ہی اس کے لیے آپ کو یا کسی اور شخص یا ادارے کو ادائیگی کرنی ہوگی۔
آپ بیان دیتے ہیں اور ضمانت دیتے ہیں کہ: (i) آپ جملہ استعمال کنندہ کے مشمولات کے تنہا اور کلی مالک ہیں یا یہ کہ آپ کو حسب مذکورہ بالا استعمال کنندہ کے مشمولات کے لیے Uber کو لائسنس دینے کے لیے ضروری تمام حقوق، لائسنسیز، اجازت نامے اور دستاویزات حاصل ہیں؛ اور (ii) یہ کہ نہ تو استعمال کنندہ کے مشمولات، نہ ہی آپ کے ذریعہ جمع، اپلوڈ، شائع کرنے یا بصورت دیگر مذکورہ استعمال کنندہ کے مشمولات کو دستیاب کرانے کا عمل، نہ ہی Uber کے ذریعہ استعمال کنندہ کے مشمولات کا استعمال جیسا کہ اس دستاویز میں اجازت ہے کسی فریق ثالث کے دانشورانہ املاک کے حقوق، یا اشاعت یا خصوصیت کے حقوق کی خلاف ورزی کرے گا، تصرف بیجا کا مرتکب ہوگا یا خیانت کرے گا، یا کسی قابل اطلاق قانون یا ضابطہ کی خلاف ورزی کی شکل میں برآمد ہوگا۔
جب آپ سروسیز تک رسائی حاصل کرتے ہیں یا ان کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ:
- کسی قانون، قاعدے یا ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
- سروسیز یا کسی ایسے سرور یا نیٹورک سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے یا اس میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے جس کا استعمال سروسیز کو سپورٹ کرنے یا انہیں فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، بشمول سروسیز کی کسی ہیکنگ یا کریکنگ کے۔
- کسی ایسے سافٹ ویئر یا پروگرام کا استعمال نہیں کریں گے جو سروسیز یا دیگر شخص کے کمپیوٹر یا پراپرٹی میں خلل انداز ہو یا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہو، جیسے سروس اٹیک، اسپیمنگ، ہیکنگ، یا کمپیوٹر کے وائرسیز، وورمز، ٹروجن ہورسیز، کینسل بوٹس، اسپائی ویئر، کرپٹ فائلیں یا ٹائم بمبس اپلوڈ کرنے سے باز رہنا۔
- سروسیز کا استعمال تکلیف دہی، ایذا رسانی، باعث زحمت، یا املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں کریں گے، مثال کے طور پر فحش یا ہراساں کرنے والی زبان کا استعمال کرنا، گالی گلوچ کرنا، یا سروسیز کا استعمال کرنے والے کسی فریق کو تنگ کرنا۔ ہیٹ اسپیچ نا قابل برداشت ہے۔
- کسی بھی ایسی سرگرمی، گروپ یا ایسوسی ایشن میں استعمال کنندہ کے مشمولات کا تعاون نہیں دیں گے، اسے منظم نہیں کریں گے یا اس میں شرکت نہیں کریں گے جو کہ غیر موزوں، نا روا، ہراساں کن، غیر مذہبی، دھمکی آمیز، نفرت آمیز، جارحانہ، فحش، بیہودہ، جنسی طور پر ظاہر، ہتک آمیز، خلاف ورزی کا مرتکب ہو، یا کسی اور کی رازداری پر حملہ کرنے والا ہو یا بصورت دیگر معقول طور پر قابل اعتراض ہو۔
- استعمال کنندہ کے ایسے مشمولات شائع نہیں کریں گے، پوسٹ نہیں کریں گے، اپلوڈ نہیں کریں گے یا تقسیم نہیں کریں گے جو کہ غیر قانونی ہوں یا جن کو تقسیم کرنے کی آپ کو کھلی اجازت نہ ہو، جن میں دیگر شخص کی ذاتی معلومات شامل ہوں۔
- کوئی ایسے مشمولات شائع، پوسٹ، اپلوڈ یا تقسیم نہیں کریں گے جو کہ Uber (معقول طور پر اور معروضی طور پر کام کرتے ہوئے) یہ طے کرتی ہے کہ غیر موزوں، نا روا، نفرت آمیز، ہراساں کن، غیر مذہبی، ہتک آمیز، دھمکی آمیز، نفرت آمیز، فحش، جنسی طور پر ظاہر، خلاف ورزی کے مرتکب، خصوصیت پر حملہ آور، فحش، جارحانہ، غیر شائستہ یا نا جائز ہوں۔
- شخصی ترسیلات کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے پیغام پوسٹ نہیں کریں گے۔ ممنوعہ پیغامات میں ایڈورٹائزنگ، اسپیم، چین لیٹرز، پیرامڈ اسکیمز اور دوسری طرح کی ترغیبات یا تجارتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
- کسی اور شخص کا روپ نہیں دھاریں گے یا یہ جھوٹا تاثر نہیں دیں گے کہ آپ Uber کے ملازم ہیں، Uber کے پارٹنر یا نمائندہ ہیں۔
- غلط طریقہ سے in-app سپورٹ یا شکایت کے بٹنوں کا استعمال نہیں کریں گے یا Uber اسٹاف کو جھوٹی رپورٹیں نہیں دیں گے۔
- سروسیز کا استعمال کرنے والے کسی بھی شخص سے پاسورڈ، اکاؤنٹ انفارمیشن یا دیگر نجی معلومات حاصل کرنے یا چرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
- کسی مقصد کے لیے سروسیز تک رسائی حاصل کرنے یا سروسیز سے کوئی مواد کاپی کرنے کے لیے کسی روبوٹ، اسپائڈر یا دیگر خود کار ڈیوائس کا استعمال نہیں کریں گے نہ ہی اس جانب پیش رفت کریں گے۔
- سروسیز کا استعمال کسی بھی سروس پر یا اس کے ذریعہ استعمال کرنے کی کوشش نہیں کریں گے جسے Uber کے ذریعہ کنٹرول نہ کیا جاتا ہو یا اختیار نہ دیا جاتا ہو۔
- مذکورہ بالا کسی ممنوعہ سرگرمی کو بڑھاوا نہیں دیں گے، پشت پناہی نہیں کریں گے یا اس میں حصّہ نہیں لیں گے۔
اگر آپ یا آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرنے والا کوئی اور شخص اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے، ایک انتباہ کے بعد اس خلاف ورزی کو ٹھیک کرنے سے قاصر رہتا ہے تو Uber آپ کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے، جس میں سروسیز کے مخصوص یا تمام حصوں تک رسائی کو منسوخ کرنا، یا آپ کے اکاؤنٹ کو معطل کرنا شامل ہے۔ شدید خلاف ورزیوں کی صورت میں، Uber بغیر کوئی پیشگی انتباہ جاری کیے یہ کارروائیاں کر سکتی ہے۔ قابل عمل ہونے کی صورت میں، Uber آپ کو اس کارروائی کی اطلاع دے گی جو یہ ان ضابطوں کی خلاف ورزیوں یا اس پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت میں کرے گی۔
Uber کی مخصوص خدمات اضافی ضابطے پوسٹ کر سکتی ہیں جن کا اطلاق ان خدمات کے سلسلہ میں آپ کے طرز عمل پر ہوگا۔
اگر آپ کا سامنا کسی دیگر ایسے استعمال کنندہ سے ہوتا ہے جو کہ ان میں سے کسی ضابطہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو برائے مہربانی ای میل پتہ profilenotice@uber.com کا استعمال کرتے ہوئے اس سرگرمی کی اطلاع دیں۔
Uber اپنی صوابدید کی بنیاد پر آن لائن سرگرمی یا سروسیز پر موجود مشمولات کی نگرانی یا ریکارڈ کر سکتی ہے اور کسی بھی سروس سے کوئی بھی مشمولات اپنی صوابدید کی بنیاد پر ہٹا سکتی ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ کی ترسیلات اور آپ کے استعمال کنندہ کے مشمولات کسی بھی سروسیز میں عام ہیں اور انہیں دیگر لوگ دیکھ سکتے ہیں۔
පිළිබඳව