صارف کے جنریٹ کردہ مواد کے لیے شرائط
Uber Technologies، Inc.، بشمول اس کے ذیلی ادارے اور الحاق یافتگان (مجموعی طور پر، 'Uber') اپنی صوابدید پر آپ کو اور دیگر افراد بشمول ڈرائیورز، مسافروں، کورئیرز، صارفین، ترسیل کنندگان، مرچینٹس، مشتہرین اور ایسے دیگر کاروبار یا پارٹنرز ('صارف' یا 'آپ' کسی بھی صورت میں) کو جو Uber کے پلیٹ فارم (پلیٹ فارمز)، ٹولز یا سوشل میڈیا چینلز استعمال کرتے ہیں، وقتاً فوقتاً پیغامات بنانے، جمع کرانے، اپ لوڈ کرنے، شائع کرنے، ای میل کرنے یا بصورت دیگر متنی، آڈیو یا بصری مواد اور معلومات بشمول سروسز سے متعلق تبصرہ، جائزے اور تاثرات (https://www.uber.com/legal پر موجود قابل اطلاق شرائط میں بیان کردہ) کو دستیاب کرنے، سپورٹ کی درخواستوں کا آغاز، صارفین کے ساتھ مرچنٹس کی مواصلت اور Uber یا صارفین کو مقابلوں اور پروموشنز ('صارف کے جنریٹ شدہ مواد' یا 'UGC') کے لیے اندراجات جمع کروانے کی اجازت دے سکتی ہے۔ UGC فراہم کرنے کے لیے سروسز تک رسائی حاصل کر کے یا استعمال کر کے، آپ صارف کے جنریٹ شدہ مواد کی شرائط ('شرائط') کے پابند ہونے کے اپنے معاہدے کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ شرائط Uber کے ساتھ آپ کے دیگر معاہدوں اور/یا قابل اطلاق شرائط سے بھی مشروط ہو سکتی ہیں۔ براہ کرم ان شرائط کو بغور پڑھ لیں کیونکہ یہ آپ کے اور Uber کے بیچ قانونی معاہدہ تشکیل دیتی ہیں۔ ان شرائط میں، 'بشمول' اور 'شامل ہے' جیسے الفاظ کا مطلب ہے 'بشمول مگر اس تک محدود نہیں۔'
1۔ صارف کے جنریٹ کردہ مواد کے حوالے سے Uber کا کردار
آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Uber ایک آن لائن سروس فراہم کنندہ ہے اور UGC کی پبلشر نہیں ہے؛ تاہم، Uber UGC کا جائزہ لے سکتی ہے یا اس کی نگرانی کر سکتی ہے مگر اس کیلئے پابند نہیں ہے، لیکن وہ اپنی کُلی صوابدید پر کسی بھی وجہ سے UGC کو ڈسپلے کرنے، ہٹانے، اس میں ترمیم کرنے یا غیر فعال کرنے سے انکار کر سکتی ہے، بشمول اگر Uber کو یہ لگتا ہے کہ UGC منفی طور پر Uber پر اثر انداز ہو سکتی ہے یا کہ UGC ان شرائط، عمومی کمیونٹی گائیڈلائنز، کسی بھی اور معاہدے کی شرائط جو یا تو uber.com/legal پر موجود ہو یا پھر جو آپ نے Uber کے ساتھ کیا ہو ، UGC یا دیگر مواد تخلیق کی کوئی بھی گائیڈ لائن اور/یا پالیسی جو Uber کی طرف سے آپ کو وقتاً فوقتاً فراہم کی جا سکتی ہیں یا قابل اطلاق کوڈز، قوانین، قانون سازی، لائسنسز، آرڈرز (بشمول عدالتی احکامات)، آرڈیننسز، قواعد و ضوابط یا حکومتی اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ دیگر کسی بھی تقاضے کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ Uber سروسز پر دستیاب کسی بھی UGC کی توثیق یا منظوری نہیں دیتی ہے۔ Uber کے پاس ان شرائط کے مطابق آپ کی جانب سے جمع کروائی گئی کوئی بھی UGC اپنے پلیٹ فارم پر دکھانے کی اجازت ہے اور اس کے پاس اس طرح کی UGC کو دیگر صارفین کی جانب سے بنائی گئی کسی بھی UGC کے ساتھ، نیز خود Uber کی جانب سے تخلیق کردہ مواد کے ساتھ یکجا کرنے کا حق ہے۔
2۔ صارف کے جنریٹ کردہ مواد پر لائسنس
UGC آپ کی ملکیت رہتی ہے؛ تاہم، آپ Uber کو دنیا بھر میں، مستقل، اٹل، ناقابل منتقلی، ذیلی لائسنس کے قابل، استعمال کیلئے رائلٹی فری لائسنس، کاپی کرنے، اس میں ترمیم کرنے، تخلیق کرنے، تقسیم کرنے، عوامی سطح پر ڈسپلے کرنے، عوامی طور پر انجام دینے اور بصورت دیگر ایسی UGC کو ہر فارمیٹ اور ڈسٹریبیوشن چینلز میں جو ابھی معلوم ہیں یا بعد میں تیار کیے جائیں گے (بشمول سروسز اور Uber کے کاروبار کے سلسلے میں اور تیسری پارٹی کی سائٹس اور سروسز پر) ، بغیر کسی نوٹس کے یا آپ کی رضامندی اور آپ کو یا کسی بھی دوسرے شخص یا ادارے کو ادائیگی کے تقاضے کے بغیر کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے کا لائسنس دیتے ہیں۔
3. نمائندگیاں اور ضمانتیں
آپ نمائندگی کرتے ہیں اور ضمانت دیتے ہیں کہ: (i) آپ یا تو تمام UGC کے واحد اور خصوصی مالک ہیں یا پھر آپ کے پاس Uber کو UGC کا لائسنس فراہم کرنے کے لیے تمام حقوق، لائسنسز، رضامندیاں اور ریلیزز موجود ہیں جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے؛ (ii) نہ تو UGC، نہ آپ کی جمع آوری، اپ لوڈنگ، پبلشنگ، ای میل کرنا، پیغام رسانی کرنا یا بصورت دیگر ایسی UGC دستیاب کرنا، نہ ہی Uber کا یہاں اجازت یافتہ طریقے سے UGC کا استعمال کسی تیسرے فریق کی دانشورانہ املاک یا ملکیت کے حقوق، یا تشہیر یا رازداری کے حقوق یا کسی بھی قابل اطلاق کوڈز، قوانین، قانون سازی، لائسنسز، آرڈرز (بشمول عدالتی احکامات)، آرڈیننسز، قواعد و ضوابط یا حکومتی اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ دیگر کسی بھی تقاضے سے انحراف، غلط استعمال یا خلاف ورزی نہیں کرتا، اور (iii) آپ مواد کے ساتھ منسلک تمام خطرات (بشمول درستگی اور معتبریت) کی ذمہ داری لیتے ہیں اور کسی بھی UGC میں یہ تاثر نہیں دیں گے کہ مواد Uber کی جانب منظور شدہ یا توثیق شدہ ہے۔ UGC فراہم کرنے یا کسی اور طریقے سے سروسز استعمال کر کے آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ ایسا نہیں کریں گے:
- ایسا کوئی بھی کام کرنا یا کرنے کی اجازت دینا جو سروسز یا Uber پر منفی طور پر اثر انداز ہوگا یا ممکنہ طور پر ہو سکتا ہے۔
- ناگواریت، جھنجھٹ، پریشانی یا املاک کو نقصان پہنچانے کی خاطر سروس استعمال کرنا مثال کے طور پر سروس استعمال کرنے والی کسی بھی پارٹی کیلئے بے ہودہ یا ہراساں کرنے والی زبان استعمال کرنا، نفرت انگیز زبان استعمال کرنا، بدتمیزی کرنا یا اسپام کرنا۔
- ایسا UGC فراہم کرنا جو نامناسب، غیر مہذب، ہراساں کرنے والا، گستاخانہ، دھمکی آمیز، ناگوار، بے ہودہ، عریاں،، جنسی طور پر واضح، توہین آمیز، مخاصمانہ، خلاف ورزی کرنے والا، دوسرے کی رازداری میں دخل اندازی کرنے والا، غلط یا بصورت دیگر معقول طور پر قابل اعتراض ہو۔
- کسی دوسرے شخص کی ذاتی معلومات سمیت ایسا مواد فراہم کرنا جسے آپ کے پاس آزادانہ طور پر تقسیم کرنے کی اجازت نہ ہو۔
- کسی دوسرے شخص کی UGC میں ترمیم کرنا، رد و بدل کرنا، موافق بنانا، دوبارہ تخلیق کرنا، تقسیم کرنا، ترجمہ کرنا، انحرافی شکل دینا یا اپنانا، عوامی طور پر دکھانا، فروخت کرنا، ٹریڈ کرنا، اشتہارات میں شامل کرنا یا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنا الا یہ کہ Uber یا UGC کے مالک کی جانب سے واضح طور پر اجازت دی گئی ہو۔
- کسی اور شخص کی شخصیت گیری کرنا یا جھوٹا دعویٰ کرنا یا تاثر دینا کہ آپ Uber کے ملازم یا Uber کے نمائندے ہیں یا پھر آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو یا ڈیلیور کرتے ہیں۔
- سروسز استعمال کرنے والے کسی بھی شخص سے پاس ورڈ، اکاؤنٹ کی معلومات یا دیگر نجی معلومات حاصل کرنے کی کوشش یا اس کے لیے دھوکہ دہی کرنا۔
- کسی بھی مقصد کے لیے سروسز تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یا سروسز سے کسی بھی مواد کی کاپی کرنے کے لیے کوئی روبوٹ، اسپائڈر یا دیگر خودکار آلہ یا پراسیس استعمال کرنا۔
- ایسی کسی سروس کے ذریعے یا اس پر سروس استعمال کرنے کی کوشش کرنا جو Uber کی جانب سے کنٹرول نہیں کی جاتی یا Uber کی جانب سے اجازت یافتہ نہیں ہے۔
- کسی کاروبار، دیگر تجارتی منصوبے، کھانے کی ڈیلیوری کے پلیٹ فارم یا مقام کو پروموٹ کرنا یا بصورت دیگر سروسز کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا، سوائے اپنے معاہدے، ان شرائط اور/یا مرچنٹ کی آن لائن شرائط و ضوابط کے مطابق Uber کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کے حوالے سے۔
- اوپر بیان کردہ کسی بھی ممنوع سرگرمی کو پروموٹ کرنا یا ان کی حوصلہ افزائی کرنا۔
4. زر تلافی
آپ کسی بھی تیسری پارٹی کی حوالے سے UGC سے پیش آنے والے یا اس سے متعلق تمام کلیمز کے سلسلے میں تمام کلیمز، نقصانات، ضرر اور اخراجات (بشمول معقول بیرونی اٹارنی فیس) سے Uber، اس کے الحاق یافتگان اور ان کے متعلقہ ڈائریکٹرز، آفیسرز، ملازمین، ایجنٹس، جانشینوں اور مفوض الیہان کو تلافی دیں گے، دفاع کریں گے اور بے ضرر قرار دیں گے۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ اس سیکشن میں موجود شرائط آپ کے اکاؤنٹ یا ان شرائط کی کسی بھی قسم کی منسوخی سے محفوظ رہیں گی۔
5۔ شرائط کی خلاف ورزی
اگر آپ یا Uber کے ساتھ آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرنے والا کوئی شخص ان شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے یا کسی تنبیہ کے بعد خلاف ورزی کا ازالہ کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو Uber آپ کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے بشمول مخصوص یا سبھی سروسز تک رسائی منسوخ کرنا یا آپ کا اکاؤنٹ ختم کرنا۔ سنگین خلاف ورزیوں کی صورت میں، Uber پیشگی انتباہ جاری کیے بغیر یہ کارروائیاں کر سکتی ہے۔ موزوں ہونے پر Uber ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا ان شرائط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں آپ کو مطلع کرے گی۔
مخصوص Uber سروسز ایسے اضافی قواعد و ضوابط پوسٹ کر سکتی ہیں جو ان سروسز پر آپ کے طرز عمل پر لاگو ہوتے ہیں۔
Selecione o seu idioma preferido
Sobre