Uber کمیونٹی کی گائیڈ لائنز
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ
ہماری گائیڈ لائنز بنانے کا مقصد ہر تجربے کو محفوظ، باعزت اور مثبت بنانے میں مدد کرنا تھا۔ یہ ہر اس شخص پر لاگو ہوتی ہیں جو ہماری کوئی بھی ایپ استعمال کرتا ہے، ڈرائیورز، مسافر، کوریئرز، Uber Eats صارفین، مرچنٹس اور JUMP صارفین کے بشمول، لیکن ان تک محدود نہیں۔ اس میں وہ تعامل بھی شامل ہے جو آپ Uber کے ملازمین یا کنٹریکٹرز کے ساتھ کرتے ہیں، جس میں گرین لائٹ ہبز، آن لائن سپورٹ سسٹمز کے ذریعہ یا فون پر ہونے والا رابطہ شامل ہے۔
ایک خوشگوار ماحول کو سپورٹ کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہونے کا شکریہ۔
ذیل میں موجود گائیڈلائنز کچھ ایسے مخصوص رویوں کی وضاحت کرتی ہیں جن کی وجہ سے آپ Uber پلیٹ فارم تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ہمیشہ کچھ ایسے اتفاقی واقعات ہوں گے جو بالآخر آپ کی Uber ایپس تک رسائی کھو دینے کا باعث بن سکتے ہیں— نیز ہم ان گائیڈ لائنز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے اور ہر بار آپ کو ایک معقول نوٹس بھی فراہم کریں گے— تاہم مندرجہ ذیل گائیڈ لائنز Uber کی جانب سے کارروائی کے جواز کے لیے کافی ہیں۔ براہ کرم انہیں پڑھنے کے لیے کچھ وقت نکالیں۔
ہم سبھی کے لیے گائیڈ لائنز
جو بھی Uber اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرتا ہے اس سے Uber کی کمیونٹی گائیڈ لائنز فالو کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ہر سیکشن میں مندرجہ ذیل تین اہم نکات اور معیارات کا اظہار ہوتا ہے۔
سب کے ساتھ احترام سے پیش آئیں
ہماری کمیونٹی غیر معمولی حد تک متنوع ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا ایسے لوگوں سے سامنا ہو جو آپ جیسے نہ ہوں یا ان کے عقائد آپ سے مختلف ہوں۔ اس سیکشن میں موجود گائیڈ لائنز ہر تجربہ کے دوران مثبت بات چیت کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔
محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں
ہم ہر کسی کے لیے زیادہ محفوظ تجربے ممکن بنانے کی خاطر ہر روز محنت کرتے ہیں۔ آپ کی حفاظت ہی ہمیں متحرک رکھتی ہے۔ اسی لیے یہ معیارات لکھے گئے تھے۔ Uber کی سبھی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے علاوہ، آپ کو ذیل میں 'Uber Eats کے لیے اضافی گائیڈ لائنز' کے نیچے صرف Uber Eats کے لیے کچھ مزید معیارات بھی ملیں گے۔
قانون پر عمل کریں
ہم سبھی قابل اطلاق قوانین پر عمل کرنے اور آپ کا بھروسہ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہم اپنی ایپس استعمال کرنے والے سبھی لوگوں سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط پر عمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
آپ کے تاثرات اہم ہیں
کچھ بھی اچھا یا برا ہونے کی صورت میں ہم آپ کے لیے اس کی اطلاع دینا آسان بنا رہے ہیں۔ ہماری ٹیم مستقل بنیادوں پر ہمارے معیارات کو بہتر بنا رہی ہے اور آپ کے تاثرات اہم ہیں تاکہ ہم مناسب کارروائی کر سکیں اور اپنی ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ ساتھ اپنے معیارات کو بامقصد رکھ سکیں۔
سب کے ساتھ احترام سے پیش آئیں
اپنے ساتھی Uber ایپ صارفین سے احترام کے ساتھ پیش آئیں، جیسا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ برتاؤ کیا جائے۔ Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کا دوسروں کے تحفظ اور سکون پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ خوش اخلاقی اہم ہے۔ اسی لیے Uber ایپس استعمال کرتے وقت آپ سے درست فیصلے کرنے اور دیگر افراد کے ساتھ مناسب رویہ اپنانے کی توقع کی جاتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے کہ آپ کسی اور عوامی مقام پر کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، اپنے سفر کے لیے یا پھر ڈیلیوری پک کرنے کے لیے ہمیشہ وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں کیونکہ کسی کو بھی انتظار کرنا پسند نہیں ہوتا۔ چیخنے چلانے، گالی دینے یا دروازہ زور سے مارنے سے گریز کرنا بھی عام آداب میں شامل ہے۔ اور جانے سے پہلے صفائی کر کے— چاہے اپنا کچرا اپنے ساتھ گھر لے جانا ہو یا گرا ہوا مشروب صاف کرنا ہو— آپ کار کو اچھی حالت میں رکھنے میں مدد کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ اگلے شخص کو بھی خوشگوار سفر ملے۔ سب سے اہم بات، Uber ایپس استعمال کرتے وقت یاد رکھیں کہ آپ کی ملاقات ایسے لوگوں سے ہوگی جن کی ظاہری شکل یا سوچ و فکر آپ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ براہ کرم ان اختلافات کا احترام کریں۔ ہمارا ماننا ہے کہ Uber ایپ استعمال کرتے وقت سب کو خیر مقدم کیے جانے کا احساس ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے جسمانی رابطہ، ذاتی جگہ اور رازداری، دھمکی آمیز اور غصے والے رویہ، غیر مطلوبہ رابطہ، امتیاز اور ملکیت کو نقصان کے حوالے سے معیارات طے کیے ہیں۔
جسمانی رابطہ
Uber کی ایپس استعمال کرتے وقت اجنبیوں یا کسی بھی ایسے شخص کو نہ چھوئیں جس سے آپ کی کچھ دیر پہلے ہی ملاقات ہوئی ہو۔ کسی کو نقصان پہنچانے یا نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔
ذاتی جگہ اور رازداری
ہم سب کے لیے اپنی ذاتی جگہ اور رازداری اہم ہوتی ہے۔ دوسروں سے بات چیت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ مگر براہ کرم کسی کے ظاہری حلیے پر تبصرہ نہ کریں یا یہ نہ پوچھیں کہ وہ کسی کے ساتھ رشتے میں ہیں یا نہیں۔
ذاتی جگہ اور رازداری کا ہمیشہ احترام کرنا چاہیے۔ مندرجہ ذیل فہرست نامناسب رویہ کی مثالیں فراہم کرتی ہے تاہم یہ فہرست جامع نہیں ہے۔
- ایسا رویہ اور تبصرے جن کی وجہ سے لوگ غیر آرام دہ محسوس کریں قابل قبول نہیں ہیں۔ مثالوں میں ٹہوکا دینا، سیٹیاں بجانا اور آنکھ مارنا شامل ہیں۔ جن لوگوں کو آپ نہیں جانتے انہیں چھوئیں مت اور نہ ہی ان سے فلرٹ کریں۔
- کچھ ایسی مخصوص قسم کی بات چیت بھی ناپسندیدہ ہو سکتی ہیں جو بظاہر غیر نقصان دہ معلوم ہوں۔ حلیہ پر تبصرہ نہ کریں۔ غیر متعلقہ ذاتی سوالات پوچھنے سے گریز کریں جیسے کہ 'کیا آپ کا کوئی چاہنے والا ہے؟' اپنی یا کسی اور کی نجی زندگی پر گفتگو کرنے یا غلط زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔
- Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران جسمانی رابطہ قائم کرنا ممنوع ہے، بشمول ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران، اس سے قطع نظر کہ آپ اس شخص کو جانتے ہوں یا نہیں یا اس نے آپ کو رضامندی فراہم کی ہو یا نہیں۔
دھمکی آمیز اور غصے والا رویہ
جارحانہ، جھگڑالو یا حراساں کرنے والے رویہ کی اجازت نہیں ہے۔ ایسی زبان یا اشارے استعمال نہ کریں جو غیر مہذب، دھمکی آمیز یا نامناسب ہو سکتے ہیں۔ ایسے ذاتی موضوعات سے دور رہنا اچھا خیال ہے جو ممکنہ طور پر اختلاف رائے کا سبب بن سکتے ہوں جیسے کہ مذہب اور سیاسی نظریات۔
غیر مطلوبہ رابطہ
رابطہ ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ختم ہو جانا چاہیے، الّا یہ کہ گمشدہ آئٹم لوٹانے کے لیے یا باہمی رضامندی سے کیا جائے۔ مثال کے طور پر، ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ٹیکسٹ کرنے، کال کرنے، سوشل میڈیا کے ذریعہ رابطہ کرنے یا ذاتی طور پر کسی سے ملنے یا ملنے کی کوشش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
امتیاز
آپ کو ہمیشہ تحفظ اور خوش آمدید کیے جانے کا احساس ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم ایسا رویہ برداشت نہیں کرتے جس کا تعین ہم نے امتیازی کے طور پر کیا ہو۔ کسی کے بھی خلاف اس کی عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی یا شہری شراکت داری کی حیثیت، حمل یا زچگی، قومی حسب نسب، حلیہ، نسل، مذہب یا عقیدہ، سیاسی نظریات یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ برتیں۔
مثال کے طور پر، کسی بھی شخص کی عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی یا معاشرتی شراکت داری کی حیثیت، حمل یا زچگی، قومی حسب نسب، حلیہ، نسل، مذہب یا عقیدہ، سیاسی نظریات یا متعلقہ قانون کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیت کی بنیاد پر سروسز فراہم کرنے سے انکار کرنا ناقابل قبول ہے۔ نیز ان خصوصیات کی بنیاد پر کسی اور صارف کی درجہ بندی کرنا بھی ناقابل قبول ہے خواہ وہ Uber Eats کا صارف ہو، کوریئر ہو یا پھر ڈرائیور، مرچنٹ یا مسافر۔
آپ Uber کی عدم امتیاز کی پالیسی کے بارے میں مزید یہاں جان سکتے ہیں۔
ہم معذور صارفین کے لیے سروس کے آپشنز بڑھانے میں بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہمارے پاس اس موضوع پر ڈرائیورز، مسافروں اور Uber Eats صارفین کے لیے معلومات دستیاب ہیں۔ ایکسیسیبلٹی کے حوالے سے Uber کے عزم کے بارے میں آپ مزید یہاں جان سکتے ہیں۔ Uber ایپ استعمال کرنے والے ڈرائیورز کو معذور مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کنٹرول کرنے والے سبھی متعلقہ قوانین کی تعمیل کرنی چاہیے بشمول ٹرانسپورٹ کرنے والی وہیل چیئرز اور تربیت یافتہ جانور۔
ملکیت کا نقصان اور لاک کرنا
ملکیت کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔ اس کی کچھ مثالوں میں Uber ایپس کے ذریعہ درخواست کی گئی کار، موپڈ، سکوٹر یا دیگر ٹرانسپورٹیشن کے ذرائع کو نقصان پہنچانا یا اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا؛ فون یا ٹیبلیٹ توڑ دینا یا لوٹ لینا، دانستہ طور پر کھانا یا مشروب گرانا؛ کار میں تمباکو نوشی کرنا یا شراب نوشی کی کثرت یا کسی اور وجہ سے قے کرنا شامل ہے۔ اگر آپ ملکیت کو نقصان پہنچاتے ہیں تو عام توڑ پھوڑ کے علاوہ صفائی کی قیمت اور مرمت کے خرچ کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔ اگر آپ Uber ایپس کے ذریعہ بائیک، موپڈ یا سکوٹر کرایہ پر لیتے ہیں تو آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹرپ کے اختتام پر یہ بحفاظت لاک ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کا نتیجہ اضافی چارج یا فیس کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں
محفوظ ماحول تشکیل دینے میں مدد کرنے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اکاؤنٹ شیئرنگ، اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر وغیرہ کے حوالے سے معیارات طے کیے ہوئے ہیں۔
اکاؤنٹ شیئر کرنا
جب تک کہ ہماری گائیڈ لائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں صریحاً اس کی اجازت نہ ہو، اکاؤنٹ شیئرنگ کی اجازت نہیں ہے۔ کوئی بھی Uber ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو رجسٹر کرنا ہوگا اور اپنا خود کا فعال اکاؤنٹ برقرار رکھنا ہوگا۔ آپ کو کسی اور شخص کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور کبھی بھی اپنی ذاتی تفصیلات کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کرنی چاہئیں بشمول صارف نام، پاس ورڈ یا بائیو میٹرک ڈیٹا۔ مثال کے طور پر، کوریئرز کو ڈیلیوری کے تمام مراحل خود مکمل کرنے چاہئیں بشمول مرچنٹ سے آرڈر پک کرنے کے بعد Uber Eats صارف کو حتمی ڈیلیوری کرنے تک کوئی بھی ہینڈلنگ، اس میں کوئی استثنا نہیں ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ سے لنک کردہ بینک اکاؤنٹ بھی آپ کے نام پر ہونا چاہیے۔
18 سال سے کم عمر لوگ
مسافر، Uber Eats صارف یا JUMP صارف اکاؤنٹ کے لیے آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ اکاؤنٹ ہولڈرز کو 18 سال سے کم عمر کے ایسے کسی شخص کے لیے سفر یا ڈیلیوری کی درخواست کرنے کی اجازت نہیں ہے جس کے ساتھ سفر کے دوران یا ڈیلیوری وصول کرتے وقت کوئی بالغ نہ ہو۔ اکاؤنٹ ہولڈرز 18 سال سے کم عمر کے کسی شخص کے استعمال کرنے کے لیے بائیک یا سکوٹر بھی کرایہ پر نہیں لے سکتے۔ یہ سیکشن لاگو ہوگا الؔا یہ کہ ہماری گائیڈلائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں صریحاً اس سے کوئی انحراف موجود ہو۔
اضافی مسافر
Uber ایپ کے ذریعہ ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی میں درخواست کرنے والے مسافر اور مسافر کے مہمانوں کے علاوہ کسی اور کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ کار کے ذریعہ Uber Eats ایپ کے ساتھ ڈیلیور کرتے وقت (اگر آپ کے علاقہ میں اجازت ہو)، ڈیلیور کیے جانے والے آرڈر کی موجودگی میں کار میں کوئی مسافر نہیں ہونا چاہیے۔
Uber کے ذریعہ سفر کرتے وقت، ٹرپ میں موجود ہر شخص اپنے انجام دیے گئے کاموں اور کوتاہیوں کے لیے خود ذمہ دار ہے، تاہم حتمی طور پر اکاؤنٹ ہولڈر اپنے سبھی مہمانوں کے رویہ کے لیے ذمہ دار ہے۔ اگر آپ کسی اور بالغ کے لیے سفر یا ڈیلیوری کی درخواست کرتے ہیں یا بائیک، موپڈ یا سکوٹر کرایہ پر لیتے ہیں (اگر آپ کے علاقہ میں اجازت ہو) تو آپ ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران اس کے رویہ (اور اس بالغ کے ساتھ موجود کسی بھی بچہ کے رویہ) کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔
گاڑی کی معلومات
آسان پک اپ یا ڈیلیوری کے لیے، Uber ایپس مسافروں اور Uber Eats صارفین کو ڈرائیورز اور کوریئرز اور ان کی گاڑیوں کے بارے میں شناختی معلومات فراہم کرتی ہے، ان کے لائسنس پلیٹ نمبر، گاڑی کی ساخت اور ماڈل، پروفائل کی تصویر اور نام سمیت۔ غلط یا پرانی معلومات مسافروں اور Uber Eats صارفین میں الجھن پیدا کرتی ہے اور Uber ایپس استعمال کرتے وقت ان کا تجربہ خراب کر سکتی ہے۔
ڈرائیورز اور کوریئرز کو صرف منظور شدہ گاڑیوں کے ذریعہ ٹرپس اور ڈیلیوریز کرنی چاہئیں- یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے کہ ڈرائیورز، کوریئرز اور Uber قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے تابع ہیں۔ ڈرائیورز اور کوریئرز کو یقینی بنانا چاہیے کہ Uber کے پاس ہمیشہ ان کی گاڑی کے بارے میں درست معلومات ہو۔
سیٹ بیلٹس
سیٹ بیلٹ استعمال کرنا زندگیوں کو بچانے اور کار حادثات کی وجہ سے لگنے والی چوٹوں کو کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ گاڑی استعمال کرنے والے ہر کوریئر، ڈرائیور اور مسافر، بشمول پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے افراد کو ہمیشہ سیٹ بیلٹ استعمال کرنی چاہیے۔ مسافروں کو ہمیشہ ایسی کار کی درخواست کرنی چاہیے جس میں ان کے سبھی لوگوں کے لیے کافی سیٹیں ہوں۔ ڈرائیورز اور مسافروں کو ایسے ٹرپس نہیں لینے چاہئیں جن میں مسافروں کی تعداد کار میں موجود سیٹ بیلٹس سے زیادہ ہو نیز سبھی قابل اطلاق سیٹ بیلٹ کے قوانین کی تعمیل ہونی چاہیے۔ اگر کار میں ہر مسافر کے لیے کافی سیٹ بیلٹس والی سیٹیں نہ ہوں تو ڈرائیورز کو سفر مسترد کر دینا چاہیے۔
بائیکس، موپڈز اور سکوٹرز کے لیے ہیلمٹس
اپنی حفاظت کی خاطر، بائیک، موپڈ یا سکوٹر چلاتے وقت اپنے سائز کے لحاظ سے موزوں ہیلمٹ استعمال کریں۔ ہیلمٹس کو اگر مینوفیکچرر کی ہدایات کے مطابق پہنا جائے یعنی آپ کی پیشانی پر جھکا ہوا ہو اور تھوڑی کے نیچے بندھا ہوا ہو تو آپ کی حفاظت میں مدد کر سکتا ہے۔ جہاں قابل اطلاق قانون تقاضا کرے وہاں ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔
کیمروں یا دیگر ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کے آلات کا استعمال
Uber ایپس استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص قابل اطلاق قوانین کی جانب سے اجازت یافتہ حد تک ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل یا جزوی طور پر ریکارڈ کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے، بشمول کسی ایسے مسئلہ کو ریکارڈ کرنے کے جسے وہ Uber یا کسی متعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا چاہتا ہو۔ قابل اطلاق قوانین یا ضوابط ریکارڈنگ کے آلات استعمال کرنے والے کسی بھی فرد سے ریکارڈ کیے جانے والے کسی بھی شخص کو مطلع کرنے اور/یا اس کی رضامندی حاصل کرنے کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ براہ کرم قابل اطلاق قوانین اور ضوابط چیک کر کے معلوم کریں کہ آیا یہ لاگو ہوتے ہیں۔
کسی شخص کی تصویر، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
الرٹ رہیں
روڈ پر ہونے کا مطلب ہے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا۔ اس کا مطلب ہے نظریں روڈ پر رکھنا، تازہ دم ہونا اور ایسی کسی بھی صورتحال کے لیے ہوشیار رہنا جس میں فوری کارروائی کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہو۔ ہم ممکنہ طور پر غیر محفوظ ڈرائیونگ اور رویہ کی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔
مناسب مینٹننس اور خبر گیری
ڈرائیورز اور کوریئرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو مینٹین رکھیں جس میں اس کی بریکس، سیٹ بیلٹس اور ٹائرز کو اچھی حالت میں رکھنا شامل ہے۔ اس کا مطلب ہے اپنی گاڑی کو انڈسٹری کے حفاظتی اور مینٹننس کے معیارات کے مطابق برقرار رکھنا اور سبھی متعلقہ قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنا۔
روڈ شیئر کریں
محفوظ سڑکوں سے مراد محفوظ رویہ اختیار کرنا ہے جس میں تمام مسافروں کا خیال رکھنا شامل ہے چاہے وہ کسی طرح بھی روڈ استعمال کر رہے ہوں۔
عوامی ایمرجنسیاں
عوامی ایمرجنسیوں کے دوران Uber ہمارے پلیٹ فارمز کی حفاظت کے لیے کچھ اضافی اقدامات لے سکتی ہے جن میں قدرتی آفات، صحت عامہ سے متعلق ایمرجنسیاں اور عوامی بحران کے حالات شامل ہیں تاہم ان تک محدود نہیں ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر Uber کو صحت عامہ کے حکام سے نوٹس موصول ہوتا ہے کہ کسی کے Uber استعمال کرنے سے کوئی ممکنہ عوامی نقصان پیش آ سکتا ہے تو ہم اس فرد کا اکاؤنٹ تب تک انتظار کی فہرست میں ڈال سکتے ہیں جب تک اس فرد کو Uber پلیٹ فارم کے استعمال کی اجازت دینا معقول حد تک محفوظ نہ ہو جائے۔ بالکل اسی طرح، ہم صحت عامہ سے متعلق ایمرجنسی، قدرتی آفات یا دیگر عوامی بحران کی حالت کے دوران یا جب Uber پلیٹ فارم کی مستقل دستیابی کسی واضح اور موجودہ خطرے کا باعث بن سکتی ہو، حکام کی رہنمائی کی تعمیل کے لیے کسی پورے شہر یا خطے میں افراد کو Uber پلیٹ فارم کے جزوی یا مکمل استعمال سے منع کر سکتے ہیں۔
Uber Eats کے لیے اضافی گائیڈلائنز
Uber کی سبھی گائیڈ لائنز استعمال کرنے کے علاوہ، مندرجہ ذیل معیارات Uber Eats کے آرڈرز اور ڈیلیوریز پر لاگو ہوتے ہیں۔
آرڈرز کی مناسب ہینڈلنگ
مرچنٹس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سبھی متعلقہ رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے تقاضوں اور کھانے سے متعلق دیگر سبھی قوانین اور ضوابط — حفاظت اور حفظان صحت کے حوالے سے فراہم کردہ قوانین کے بشمول— انڈسٹری کے بہترین طرز عمل اور Uber کی پالیسیوں پر پورا اتریں گے۔ مرچنٹس کے لیے درست مرچنٹ رجسٹریشنز، لائسنسز اور/یا پرمٹس برقرار رکھنا ضروری ہے۔
اگر مناسب طریقے سے ہینڈل نہ کیا جائے تو بہت سے کھانے خراب ہو سکتے ہیں اور بیماری پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر پک اپ سے پہلے مناسب وقت اور درجہ حرارت کے کنٹرولز کے تحت برقرار نہ رکھا جائے تو ایسے کھانے ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ شروع سے آخر تک آرڈر کی تیاری کے دوران حفظان صحت کا اچھا طرز عمل برقرار رکھنا اہم ہے۔
کھانا کسٹمرز تک بحفاظت پہنچنا یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے، مرچنٹس کو سراہا جاتا ہے کہ وہ ڈیلیوری سے پہلے پیکجز کو چھیڑ چھاڑ عیاں کرنے والی پیکجنگ میں سیل کریں۔ مرچنٹس سے کھانے کی الرجیز، عدم برداشت یا دیگر غذائی پابندیوں سے متعلق کسٹمرز کی فراہم کردہ معلومات پر ذمہ داری سے کارروائی کرنے کی توقع کی جاتی ہے نیز آرڈر کی ایسی درخواستیں جو وہ پوری نہ کر سکتے ہوں، مسترد کر دینے کی توقع کی جاتی ہے۔ مرچنٹ پارٹنرز کو الرجن کی معلومات فراہم کرنی چاہیے اور کھانے کے مخصوص الرجنز کے ساتھ آرڈر کردہ آئٹمز کو واضح طور پر لیبل کرنا چاہیے۔
آرڈرز کی مناسب ڈیلیوری
مرچنٹس کوریئرز کو پک اپ کے وقت کچھ ایسی مخصوص ڈیلیوری گائیڈ لائنز بتا سکتے ہیں جو کھانے کی حفاظت، ریگولیٹری رہنمائی پر عمل پیرا ہونے یا کسٹمر کی غذائی پابندیوں کا بندوبست کرنے میں اضافہ کرتی ہوں۔ مثال کے طور پر، مرچنٹس کوریئر کو حلال اور حرام کھانے علیحدہ رکھنے کے لیے مطلع کر سکتے ہیں۔ کوریئرز کو ہمیشہ مرچنٹس کی جانب سے دی گئی ایسی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔
کوریئرز کو محفوظ اور حفظان صحت کے مطابق سروس فراہم کرنے کے لیے انسولیٹڈ بیگ استعمال کرنا چاہیے۔ Uber Eats کے برانڈڈ آئٹمز استعمال کرنا کوریئرز کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہے۔ سائیکل کے ذریعہ کی جانے والی ڈیلیوریز کھانے کو حرکت اور موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی بیگز سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
کوریئرز کو آرڈرز بحفاظت اور متعلقہ حفاظتی گائیڈ لائنز اور معیارات نیز مرچنٹس کی جانب سے فراہم کردہ کسی بھی ڈیلیوری گائیڈ لائن کے مطابق ڈیلیور کرنے چاہئیں۔ ڈیلیوری کے دوران پیکجنگ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں اور نہ ہی اسے کھولیں۔ اس سے کھانے میں کوئی بیرونی مادہ جا سکتا ہے جو کسٹمرز کے لیے کھانے کی حفاظت سے متعلق شدید خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔ کھانے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے براہ کرم حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند رہیں۔
پک اپس کے لیے محفوظ جگہ فراہم کریں
مرچنٹس کو آرڈر پک اپس کے لیے محفوظ جگہ فراہم کرنی چاہیے جہاں کوریئرز کو خوش آمدید کیے جانے کا احساس ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مرچنٹس اور ان کے عملہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کوریئرز کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں گے بالکل اسی طرح جیسے وہ سٹور میں موجود کسٹمرز کے ساتھ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مرچنٹس کو اپنی حدود میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے کام کرنا چاہیے جن سے کوریئرز کی حفاظت کو خطرہ ہو سکتا ہو۔
الکحل کی ڈیلیوری
ایسے ممالک میں جہاں قابل اطلاق قوانین کے مطابق الکحل کی ڈیلیوری کی اجازت ہو وہاں الکحل پر مشتمل سبھی آرڈرز کو حدود سے باہر الکحل کی ڈیلیوری اور سروس کے اوقات پر قابل اطلاق قوانین اور پابندیوں کی تعمیل کرنی چاہیے۔ صرف الکحل خریدنے کے لیے قانونی عمر رکھنے والے اور نشہ کی حالت میں نہ ہونے والے Uber Eats صارفین ان جگہوں پر الکحل کی ڈیلیوریز آرڈر اور موصول کر سکتے ہیں جہاں دستیاب ہوں اور قانونی طور پر اجازت یافتہ ہو۔ الکحل کی ڈیلیوری پہنچنے پر Uber Eats صارفین سے عمر اور شناخت کی توثیق کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصویری ID دکھانے اور اپنا دستخط فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اگر آپ کے پاس حکومت کی جانب سے جاری کردہ درست تصویری ID نہ ہو یا آپ نشہ کی حالت میں ظاہر ہوں تو آرڈر کا الکحل والا حصہ آپ کو ڈیلیور نہیں کیا جائے گا اور آپ کی جانب سے اور آپ کے خرچہ پر ممکنہ طور پر سیلر کو لوٹا دیا جائے گا۔ Uber Eats صارفین کو چاہیے کہ ایسا کوئی آرڈر عوامی مقام پر ڈیلیور ہونے کے لیے آرڈر نہ کریں جہاں کھلے ہوئے کنٹینرز ممنوع ہوں یا پھر دیگر ایسی کسی جگہ پر جہاں الکحل حاصل یا استعمال کرنا قانوناً ممنوع ہو۔
قانون کے تحت شراب نوشی کی مقامی قانونی عمر سے کم عمر والے یا پھر نشہ کی حالت میں موجود Uber Eats صارفین کو الکحل ڈیلیور کرنا ممنوع ہے۔ کوریئرز الکحل کی ڈیلیوری کے لیے مقامی شرائط پر عمل کرنے کے ذمہ دار ہیں جن میں اکثر Uber Eats صارفین سے ان کی عمر اور شناخت کی توثیق کرنے کے لیے ID دکھانے کا کہنا اور اگر Uber Eats صارف کی عمر کم ہو یا وہ نشہ کی حالت میں ہو تو ڈیلیوری کرنے سے انکار کرنا شامل ہے۔ کوریئرز سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ جو الکحل قابل ڈیلیوری نہ ہو وہ اسے مرچنٹس کو لوٹا دیں۔ مرچنٹس سے الکحل کے ان آئٹمز کو لوٹایا جانا قبول کرنے کا کہا جا سکتا ہے جو کسی بھی وجہ سے ناقابل ڈیلیوری ہوں۔
الکحل کی ڈیلیوری کچھ دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات میں ممنوع ہے۔
کوریئرز اور Uber Eats صارفین کے لیے مثبت تجربہ تشکیل دینا
مرچنٹس کے لیے کوریئرز اور Uber Eats صارفین کے ساتھ احترام سے پیش آنا اہم ہے۔ مرچنٹس کو اپنے Uber Eats صارف کے آرڈر میں موجود درست آئٹمز پورے کرنے چاہئیں۔ جب کسی Uber Eats صارف کو آئٹمز نہ ملیں یا غلط آئٹمز ملیں تو اس سے ان کا تجربہ خراب ہوتا ہے۔ مرچنٹس کو کسٹمر کے آرڈر میں درست آئٹمز شامل کرنے کے حوالے سے احتیاط کرنی چاہیے اور وہ آئٹمز موجود نہ ہونے یا غلط آئٹمز پانے جانے کی وجہ سے Uber Eats صارفین کو کیے جانے والے کسی بھی ریفنڈ کی لاگت کے لیے ذمہ دار مرچنٹس ہوں گے۔ تیاری کے طویل اوقات، کوریئر کو سپردگی کے طویل اوقات (کوریئر کو مرچنٹ کی حدود میں داخل ہونے سے لے کر آرڈر کے ساتھ باہر نکلنے تک درکار وقت، بشمول وقت انتظار)، کم آن لائن وقت (مرچنٹ کی آن لائن دستیابی کا وقت)، آرڈر کی قبولیت کا زیادہ وقت اور زیادہ منسوخی کی شرحیں بھی Uber Eats صارفین اور کوریئرز کے لیے منفی تجربہ کا باعث بنتے ہیں۔ اگر یہ یا دیگر اعداد و شمار، مرچنٹ کے شہر کے لیے مقرر کردہ اوسط سے کافی کم ہوں تو وہ Uber Eats ایپ کے ساتھ دیگر فریقوں کے تجربہ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں لہذا مرچنٹ کے میٹرکس کم از کم اس کے شہر کے لیے اوسط ہونے چاہییں۔ مرچنٹس کسی بھی وقت اپنے ریسٹورنٹ مینیجر پورٹل میں سائن ان کر کے اپنے میٹرکس مانیٹر کر سکتے ہیں اور کسی بھی سوال یا خدشہ کی صورت میں ہماری ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ممنوع آئٹمز
قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق ناجائز آئٹمز مرچنٹ کے Uber Eats مینیو پر آفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ Uber مرچنٹ کے Uber Eats مینیو سے کوئی بھی ایسا آئٹم ہٹا سکتی ہے یا آپ کی اسے پوسٹ کر پانے کی صلاحیت کو محدود بنا سکتی ہے جسے وہ ممنوع یا غیر مناسب خیال کرے۔
قانون پر عمل کریں
قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق ہمارے معیارات ہیں جن پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، کسی بھی جرم کا ارتکاب کرتے وقت یا پھر اس کی کوشش کرتے وقت Uber ایپس استعمال کرنا، جیسے کہ منشیات ٹرانسپورٹ کرنا، منی لانڈرنگ، منشیات یا انسانی سمگلنگ اور جدید غلامی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا یا کسی بھی اور قانون یا ضابطہ کی خلاف ورزی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔
کار کی سیٹیں
ڈرائیورز اور مسافروں کو شیر خوار بچوں اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنی چاہیے۔ بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے، موزوں کار سیٹ فراہم اور فٹ کرنے کی ذمہ داری مسافر کی ہے الّا یہ کہ قانون اس کے برعکس کہتا ہو۔
سبھی قوانین پر عمل کریں
Uber ایپس استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ سبھی قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کو جاننا اور ان کی تعمیل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اس میں ائیرپورٹ کے قواعد و ضوابط اور روڈ کے اصول شامل ہیں جیسے کہ رفتار اور ٹریفک کے قوانین۔
سبھی متعلقہ لائسنسز، پرمٹس اور کوئی بھی دیگر قانونی دستاویزات جو ڈرائیورز، کوریئرز اور Uber ایپس کے کسی بھی دیگر صارف سے درکار ہوں، حاصل کی جانی چاہیں اور اپ ٹو ڈیٹ ہونے چاہئیں۔ قانون گاڑی استعمال کرنے والے ہر شخص سے درست ڈرائیونگ لائسنس اور انشورنس برقرار رکھنے کا تقاضا کرتا ہے۔ ڈرائیورز کو اپنے علاقہ میں قابل اطلاق ریگولیٹری تقاضوں پر بھی پورا اترنا چاہیے۔ ہم ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران پیش آنے والے تصادم اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس اور ایسی دیگر رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں جو Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران ناقص، غیر محفوظ یا منتشر توجہ کے ساتھ ڈرائیونگ کی نشاندہی کریں۔ پارکنگ سے متعلق مقامی اصول آرڈرز پک کرتے وقت، ڈیلیوریز کرتے وقت، مسافروں کے پہنچنے کا انتظار کرتے وقت یا پھر Uber ایپس کے ذریعہ کرایہ پر لی گئی بائیک، موپڈ یا سکوٹر ڈراپ کرتے وقت گاڑی پارک کرنے کی جگہوں کے آپشنز محدود کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بائیک لینز میں رکنا یا ایکسیسیبلٹی ریمپس کو بلاک کرنا قانون کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔
مسافروں اور Uber Eats صارفین کے لیے، اپنے ڈرائیور یا کوریئر کو ڈرائیونگ ہینڈل کرنے دیں۔ مثال کے طور پر، اسٹیئرنگ وہیل کو مت چھوئیں اور گیئر سٹک یا دیگر نوبز، بٹنز یا گاڑی کو آپریٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے حصوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں یا اپنے کوریئر کو رفتار بڑھانے کا پیغام نہ بھیجیں۔ ڈرائیور یا کوریئر سے رفتار بڑھانے یا غیر قانونی سٹاپس، ڈراپ آفس یا تدابیر اختیار کرنے کا نہ کہیں۔
Uber ایپس کے ذریعہ کرایہ پر لی گئی بائیک، موپڈ یا سکوٹر چلاتے یا پارک کرتے وقت مقامی قوانین اور ضوابط کا خیال رکھیں؛ آپ قابل اطلاق قوانین کے لیے اپنی حکومت یا مقامی اتھارٹی کی ویب سائٹ چیک کر سکتے ہیں۔ روڈ کے مقامی قوائد و ضوابط پر عمل کرنے میں عموماً پیدل چلنے والوں کو پہلے راستہ دینا، ٹریفک کی سمت میں سفر کرنا، سمت تبدیل کرنے کا ارادہ ہو تو اشارہ دینا اور لال بتیوں اور رکنے کے اشاروں پر مکمل طور پر رک جانا شامل ہوتا ہے۔
تربیت یافتہ جانور
ڈرائیورز کو ایسی کسی بھی جگہ پر تربیت یافتہ جانور والے مسافر کو سفر فراہم کرنا ہوگا جہاں ایسا کرنا قانونی تقاضہ ہو، خواہ ڈرائیور کو اس حوالے سے مذہبی اعتراضات ہوں یا پھر جانوروں کا خوف۔ تربیت یافتہ جانور کی وجہ سے کسی مسافر کو جان بوجھ کر منع کرنے کا نتیجہ Uber ایپس تک رسائی کھو دینے کی صورت میں نکلے گا الؔا یہ کہ قانونی طور پر اس کی اجازت ہو۔
منشیات اور الکحل
اگر آپ ڈرائیور یا کوریئر ہیں تو قانون کے مطابق آپ نشہ کی حالت میں ڈرائیو نہیں کر سکتے اور نہ ہی بائیک چلا سکتے ہیں۔ قانون آپ کو قانونی حدود سے زیادہ الکحل، منشیات یا کسی بھی اور ایسی چیز کے زیر اثر ڈرائیو کرنے یا بائیک چلانے سے منع کرتا ہے جو بحفاظت گاڑی آپریٹ کرنے کی قابلیت کو خراب کرے۔ مسافروں کو ٹرپ کے دوران الکحل کے کھلے ہوئے کنٹینرز نہیں لے جانے چاہئیں اور نہ ہی منشیات کے زیر اثر ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا سامنا کسی ایسے مسافر سے ہوتا ہے جو مکمل طور پر نشہ میں دھت ہو یا بدتہذیب ہو تو اپنی حفاظت کی خاطر آپ کے پاس ٹرپ مسترد کرنے کا حق ہے۔
اگر آپ مسافر ہیں اور آپ کے پاس یہ ماننے کی وجہ ہو کہ آپ کا ڈرائیور منشیات یا الکحل کے زیر اثر ہے تو ڈرائیور کو فوری طور پر ٹرپ ختم کرنے کا کہیں۔ اس کے بعد کار سے باہر نکل جائیں اور اپنے مقامی حکام یا ہنگامی سروسز کو کال کریں۔ گاڑی سے باہر نکل جانے کے بعد، براہ کرم Uber کو بھی اپنا یہ تجربہ رپورٹ کریں۔
قابل اطلاق قانونی حدود سے زیادہ الکحل، منشیات یا کسی بھی اور ایسی چیز کے زیر اثر کبھی بائیک، موپڈ یا سکوٹر کی سواری نہ کریں جو آپ کی بحفاظت بائیک، موپڈ یا سکوٹر آپریٹ کرنے کی قابلیت کو خراب کرے۔
اسلحے کی ممانعت
مسافر اور ان کے مہمان نیز ڈرائیورز، کوریئرز اور JUMP صارفین کو بھی Uber ایپس استعمال کرتے ہوئے قابل اطلاق قانون کی جانب سے اجازت یافتہ حد تک کسی بھی قسم کے ہتھیار ساتھ رکھنا منع ہے۔ آپ ہماری اسلحہ کی ممانعت کی پالیسی کے بارے میں مزید یہاں جان سکتے ہیں۔
فراڈ
دھوکہ دہی اعتبار کو کمزور کر سکتی ہے اور خطرناک بھی ہو سکتی۔ دانستہ طور پر جھوٹی معلومات گھڑنے یا کسی اور کی شناخت اختیار کرنے (یا کسی اور کو اپنی شناخت اختیار کرنے کی اجازت دینے) کی اجازت نہیں ہے، مثال کے طور پر دستخط کرتے ہوئے یا سیکورٹی کی جانچ سے گزرتے ہوئے۔ حادثات رپورٹ کرتے ہوئے، اپنے Uber اکاؤنٹس بناتے اور ان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے، چارجز یا فیس پر تنازعہ کرتے ہوئے اور کریڈٹس کی درخواست کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کرنا اہم ہے۔ صرف انہی فیس، چارجز یا ریفنڈز کی درخواست کریں جن کے آپ حقدار ہیں نیز آفرز اور پروموشنز کو ان کے مطلوبہ انداز میں ہی استعمال کریں۔ جان بوجھ کر غلط ٹرانزیکشنز مکمل نہ کریں۔
فراڈ پر مبنی سرگرمیوں میں بلاتحدید یہ شامل ہو سکتی ہیں: جان بوجھ کر فراڈ یا کسی اور مقصد سے ٹرپ یا ڈیلیوری کے وقت یا فاصلہ کو بڑھانا؛ ٹرپ، آرڈر یا ڈیلیوری کی درخواستوں کی مکمل کرنے کی نیت کے بغیر توثیق کرنا بشمول فراڈ کے مقصد سے مسافروں اور Uber Eats صارفین کو منسوخ کرنے کے لیے اشتعال دلانا؛ فراڈ کے مقصد سے فرضی اکاؤنٹس بنانا؛ فراڈ پر مبنی فیس یا چارجز کلیم کرنا جیسا کہ جھوٹی صفائی کی فیس؛ دانستہ طور پر فراڈ پر مبنی یا جھوٹے ٹرپس یا ڈیلیوریز کی درخواست کرنا، دستیابی کی توثیق کرنا؛ ڈیلیوری آئٹم پک کیے بغیر ہی ڈیلیوری مکمل کرنے کا دعوی کرنا؛ ڈیلیوری آئٹم پک کرنا لیکن پورا آئٹم یا اس کا کچھ حصہ اپنے پاس رکھ لینا اور مکمل آرڈر ڈیلیور نہ کرنا؛ ایسی کارروائیاں کرنا جن کا مقصد Uber ایپس کی معمول کی فعالیت میں خلل پیدا کرنا یا ہیر پھیر کرنا ہو، بشمول ایپ اور GPS سسٹم کی مناسب فعالیت کو روکنے کے لیے فون پر سیٹنگز میں ہیر پھیر کرنا؛ پروموشنز کا غلط استعمال کرنا اور/یا انہیں ان کے مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال نہ کرنا؛ فراڈ یا ناجائز مقاصد کے لیے فیس یا چارجز پر تنازع کھڑا کرنا یا نامناسب ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس بنانا یا فراڈ کے مقاصد کے لیے دستاویزات، ریکارڈز یا دیگر ڈیٹا میں جعل سازی کرنا۔
ناقابل قبول سرگرمیاں
ڈرائیورز اور کوریئرز کو کبھی بھی Uber سسٹم سے باہر ادائیگی طلب نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی قبول کرنی چاہیے، الّا یہ کہ مسافر Uber کی جانب سے فراہم کردہ نقد ادائیگی کرنے کا آپشن استعمال کر رہا ہو۔
اجازت کے بغیر Uber کا ٹریڈ مارک یا املاک دانش استعمال کرنے جیسی چیزیں کر کے کبھی بھی کاروبار یا برانڈ کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ڈرائیورز اور کوریئرز کو صرف Uber کے برانڈڈ آئٹمز استعمال کرنے چاہئیں جو Uber سے حاصل کیے گئے ہوں یا جن کی Uber کی طرف سے اجازت ہو۔ غیر مجاز یا فریق ثالث کے آئٹمز استعمال کرنا جیسے کہ لائٹس، پلے کارڈز، اشارے یا دیگر اسی طرح کے آئٹمز جن پر Uber کا نام یا ٹریڈ مارک ہو، مسافروں یا Uber Eats کے صارفین کو پریشان کر سکتا ہے۔
آپ کے تاثرات اہم ہیں
کچھ بھی اچھا یا برا ہونے کی صورت میں ہم آپ کے لیے اس کی اطلاع دینا آسان بنا رہے ہیں۔ ہماری ٹیم مستقل بنیادوں پر ہمارے معیارات کو بہتر بنا رہی ہے اور آپ کے تاثرات ہماری ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے معیارات کو بامقصد رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ براہ کرم ہر ٹرپ یا ڈیلیوری کے اختتام پر اپنے تجربہ کی درجہ بندی کریں۔ حقیقی تاثرات یقینی بناتے ہیں کہ ہر کوئی اپنے رویے کے لیے جواب دہ ہو۔ یہ احتساب باعزت، محفوظ ماحول تشکیل دینے میں مدد کرتا ہے۔ نیز اگر کچھ ہوتا ہے، جیسے کہ ٹریفک حادثہ وغیرہ اور آپ اسے رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایپ میں 'مدد' پر ٹیپ کر سکتے ہیں یا help.uber.com پر جا سکتے ہیں تا کہ ہماری سپورٹ ٹیم فالو اپ کر سکے۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں یا اگر آپ کو لگے کہ آپ کسی فوری خطرے کا شکار ہیں تو Uber کو مطلع کرنے سے پہلے اپنی ہنگامی سروسز اور مقامی حکام کو الرٹ کریں۔
درجہ بندیاں
ہر ٹرپ کے بعد، ڈرائیورز اور مسافر ایک دوسرے کی ایک سے پانچ اسٹارز کے پیمانے پر درجہ بندی کر سکتے ہیں اور تاثر بھی دے سکتے ہیں کہ ٹرپ کیسا تھا۔ اور ہر ڈیلیوری کے اختتام پر، Uber Eats کے صارفین، کوریئرز اور مرچنٹس کے پاس 'اظہار پسندیدگی کے نشان' یا 'اظہار ناپسندیدگی کے نشان' کے ذریعے اپنے تجربہ کی درجہ بندی کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ تاثرات کا یہ سسٹم احتساب کو بہتر بناتا ہے اور سب کے لیے باعزت، محفوظ اور شفاف ماحول تشکیل دینے میں مدد کرتا ہے۔ ڈرائیورز اور کوریئرز ایپ کے تاثرات سیکشن میں اپنی موجودہ درجہ بندی دیکھ سکتے ہیں۔ مرچنٹس ریسٹورنٹ مینیجر میں سائن ان کر کے اپنے کسٹمر اور کوریئر کی درجہ بندی دیکھ سکتے ہیں۔ جہاں قابل اطلاق ہو، مسافر ایپ کھول کر اور مینیو کو چھو کر اپنے نام کے نیچے ظاہر ہونے والی درجہ بندی دیکھ سکتے ہیں۔
جہاں قابل اطلاق ہو، ہر شہر کے لیے ایک کم از کم اوسط درجہ بندی مقرر ہے۔ یہ مختلف شہروں کے لوگوں کے ایک دوسرے کی درجہ بندی کرنے کے طریقے میں ثقافتی فرق کی وجہ سے شہر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ ڈرائیورز، مسافر، کوریئرز یا مرچنٹس جو اپنے شہر کے لیے کم از کم اوسط درجہ بندی پر پورا نہیں اترتے Uber ایپ تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی درجہ بندی کی وجہ سے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں تو ہم ایسی معلومات شیئر کر سکتے ہیں جو درجہ بندی بہتر کرنے میں آپ کی مدد کر پائے۔
جہاں قابل اطلاق ہو، آپ کی درجہ بندی آخری 500 درجہ بندی والے ٹرپس پر مبنی اوسط درجہ بندی ہوتی ہے یا اگر آپ کے 500 درجہ بندی والے ٹرپس ابھی تک مکمل نہ ہوئے ہوں تو درجہ بندی کیے گئے ٹرپس کی کُل تعداد پر مبنی ہوتی ہے۔ اگر آپ کوریئر ہیں تو آپ کی درجہ بندی Uber Eats صارفین اور مرچنٹس سے آخری 100 درجہ بندیوں کی اوسط پر مبنی ہوتی ہے یا جب آپ کم از کم 10 درجہ بندیاں موصول کر لیتے ہیں تو سبھی درجہ بندیوں کی اوسط پر مبنی ہوتی ہے اگر Uber Eats صارفین اور مرچنٹس نے 100 درجہ بندیاں فراہم نہ کی ہوں۔
اگر آپ اپنی درجہ بندی اعلی رکھنا چاہتے ہیں تو Uber ایپس استعمال کرتے وقت سبھی لوگوں کے ساتھ اخلاق اور احترام سے پیش آنا کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ Uber ایپس استعمال کرنے والے ڈرائیورز اور کوریئرز عام طور پر شاندار سروس فراہم کرتے ہیں اور زیادہ تر مسافر اور Uber Eats صارفین خوش اخلاق اور بااحترام ہوتے ہیں لہذا زیادہ تر ٹرپس اور ڈیلیوریز میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ تاہم ہم جانتے ہیں کہ کبھی کبھار ٹرپ یا ڈیلیوری اچھی نہیں بھی ہوتی اسی لیے آپ کی درجہ بندی اوسط درجہ بندی ہوتی ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ اکاؤنٹ تک رسائی کھونے کی وجہ کوئی خرابی ہے تو آپ Uber سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے Uber اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں تو ممکن ہے کہ کسی بھی Uber ایپ تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔
اگر اپ ڈرائیور ہیں اور کم اسٹار درجہ بندی کی وجہ سے اپنے Uber اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں تو آپ کے پاس واپس روڈ پر آنے کا ایک موقع ہو سکتا ہے۔ وہ موقع یہ ہے کہ آپ آن لائن یا ذاتی طور پر دستیاب فریق ثالث کی جانب سے آفر کردہ معیار میں بہتری کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے کا ثبوت فراہم کریں۔ مزید جاننے کے لیے اپنی مقامی Uber ٹیم یا help.uber.com کو چیک کریں۔
ڈیلیوری، آرڈر اور ٹرپ کی توثیق
ڈرائیورز اور کوریئرز خود مختار ہیں اور Uber کسی سے بھی لاگ آن کرنے یا آفر کردہ کام قبول کرنے کا تقاضا نہیں کرتی۔ اگر آپ کوریئر یا ڈرائیور ہیں اور ڈیلیوری یا ٹرپ کی درخواستوں کے لیے دستیابی کی توثیق نہیں کرنا چاہتے تو آپ لاگ آف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مرچنٹ ہیں تو 'نئے آرڈرز موقوف کریں' خصوصیت استعمال کریں یا مخصوص آئٹم کو عدم دستیاب ظاہر کر دیں۔ اس سے سب کے لیے سسٹم کو بغیر کسی پریشانی کے چلتے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
کوریئرز، ڈرائیورز اور مرچنٹس کے لیے، اگر آپ مستقل بنیادوں پر مسلسل ٹرپ یا آرڈر کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں تو ہماری ٹیکنالوجی یہ فرض کر سکتی ہے کہ آپ مزید ٹرپس یا آرڈرز کے لیے دستیابی کی توثیق نہیں کرنا چاہتے اور لاگ آؤٹ کرنا بھول گئے ہیں لہذا آپ کو عارضی طور پر لاگ آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، جب بھی آپ ٹرپس اور آرڈرز کے لیے دوبارہ دستیابی کی توثیق شروع کرنا چاہتے ہوں بلا تردد واپس لاگ ان کر سکتے ہیں۔
Uber ہماری گائیڈ لائنز کس طرح نافذ کر سکتی ہے
Uber ایپس تک رسائی کھونا آپ کی زندگی یا کاروبار میں خلل پیدا کر سکتا ہے۔ اسی لیے ہمارا ماننا ہے کہ ایسے حالات کی وضاحت کرنے والے معیارات بالکل واضح ہونے چاہئیں جن میں آپ Uber ایپس تک رسائی کھو سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی ایسی قابل اطلاق استعمال کی شرط یا معاہدانہ شرط کی خلاف ورزی کرتے ہیں جس سے آپ نے Uber کے ساتھ اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرتے وقت اتفاق کیا تھا یا ان کمیونٹی گائیڈ لائنز میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں تو Uber ایپس تک رسائی کھو سکتے ہیں۔ نیز اگر آپ کے پاس ایک سے زائد Uber اکاؤنٹ ہے جیسے کہ مسافر اکاؤنٹ یا ڈرائیور اکاؤنٹ تو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنا سبھی Uber اکاؤنٹ تک رسائی کھو دینے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
Uber مختلف چیلنز کے ذریعہ تاثرات حاصل کرتی ہے، ہماری سپورٹ کو جمع کرائی گئی ایسی رپورٹس کا جائزہ لیتی ہے جو ممکنہ طور پر ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتی ہوں اور ایک ماہر ٹیم کے ذریعہ تفتیش کروا سکتی ہے۔ اگر ہمیں ممکنہ طور پر مسائل پیدا کرنے والے رویہ کا پتہ لگتا ہے تو ہم اس کی تفتیش کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم اپنی کُلی صوابدید پر جائزہ مکمل ہونے تک آپ کے اکاؤنٹ پر ہولڈ لگا سکتے ہیں یا آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کر سکتے ہیں۔ رازداری کی وجوہات یا ریگولیٹرز یا پولیس کے تقاضوں کی وجہ سے ایسے مواقع ہو سکتے ہیں جب ہم آپ کے Uber ایپ (ایپس) تک رسائی پانے سے عارضی طور پر قاصر ہونے کی وجہ کے حوالے سے کوئی معلومات آپ کے ساتھ شیئر نہ کر سکیں۔ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ آپ کو اپنی Uber ایپ (ایپس) تک رسائی ممنوع ہونے کی وجہ سے آگاہ کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو کوئی بھی تفتیش مکمل کریں۔
ہماری کسی بھی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ آپ کے Uber اکاؤنٹس تک رسائی کھونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس میں کچھ اس طرح کی کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو آپ ایپس سے ہٹ کر کرتے ہیں، اگر ہم یہ تعین کریں کہ وہ کارروائیاں Uber کمیونٹی، ہمارے ملازمین اور کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں یا پھر Uber کی برانڈ، ساکھ یا کاروبار کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اور اگر مسائل کی نوعیت سنجیدہ ہوئی یا پھر مکرر رپورٹ ہوئی یا آپ تعاون کرنے سے انکار کرتے ہیں تو آپ Uber ایپس تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ Uber ایپس استعمال کرتے ہوئے تشدد، ہراساں کرنا، امتیاز یا غیر قانونی سرگرمی پر مشتمل کسی بھی قسم کے رویے کا نتیجہ Uber ایپس تک رسائی سے فوری طور پر محروم ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ہوں تو ہم اپنے نفاذ قانون کے رہنما خطوط کے مطابق ان کی تفتیش میں تعاون کریں گے۔
بالآخر، جو ڈرائیورز اور کوریئرز Uber ایپس استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں سکریننگ کے عمل سے گرنا پڑ سکتا ہے بشمول گاڑی کے ریکارڈ کی جانچ اور پس منظر کی جانچیں، جس طرح قابل اطلاق ہوں۔ اگر معمول کا کوئی بھی موٹر گاڑی کا ریکارڈ یا پس منظر کی جانچ Uber کی کمیونٹی گائیڈ لائنز یا مقامی ریگولیٹرز کی جانب سے درکار کسی اور معیار کی خلاف ورزی ظاہر کرتے ہیں تو ڈرائیور یا کوریئر اپنے Uber اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) تک رسائی کھو سکتے ہیں۔
ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے، یہاں جائیں۔
مسافر اور Uber Eats صارفین Uber اور Uber Eats کے لیے استعمال کی شرائط تک یہاں اور JUMP بائیکس کے لیے استعمال کی شرائط تک یہاں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پارٹنرز Uber کے ساتھ اپنے قانونی معاہدے تک رسائی یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
آخری بار اپ ڈیٹ کیا گیا: 14 نومبر، 2019